yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

طالبان کیساتھ مل کر عبوری حکومت کیلیے بات چیت کا آغاز، عبداللہ عبداللہ نے عندیہ دیدیا

MH Kazmi June 25, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) افغانستان کی اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ بین الافغان مذاکرات شروع ہونے پر طالبان کے ساتھ ملک میں عبوری حکومت کے قیام سے متعلق بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے یہ گفتگو تنازعات کے حل اور ان کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ادارے امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس میں ایک مباحثے کے دوران کی۔

مباحثے کے دوران افغان رہنما سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ افغان حکومت اور طالبان کی مشترکہ عبوری حکومت کے قیام سے متعلق طالبان کی تجویز تسلیم کر سکتے ہیں؟

عبداللہ عبداللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ فریقین کو کئی دہائیوں سے جاری دشمنی ختم کرنے کے لیے سمجھوتہ کرنے پر تیار رہنا چاہیے۔ اسلئے مذاکرات کی میز پر آئیں اور وہاں بات کریں۔

عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے خیالات میں لچک پیدا کرنی ہو گی۔ اب ہمیں پائیدار امن کے راستے پر چلنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

یاد رہے کہ عبداللہ عبداللہ کا یہ بیان افغان صدر اشرف غنی کے اس حالیہ بیان کے بالکل برعکس ہے جس میں انہوں نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے پیشِ نظر عبوری حکومت کے قیام کے لیے اپنے عہدے سے دست برداری کے امکان کو مسترد کیا تھا۔

رواں ماہ کے آغاز میں صدر اشرف غنی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عبوری حکومت کے قیام سے متعلق کوئی بھی بحث قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغان عوام کی مرضی سے کام کر رہے ہیں، طالبان کی مرضی سے نہیں۔

خیال رہے کہ عبداللہ عبداللہ افغان صدر اشرف غنی کے حریف رہے ہیں۔ گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں دونوں رہنماؤں نے کامیابی کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم گزشتہ ماہ دونوں رہنماؤں کے درمیان شراکت اقتدار کا ایک معاہدہ طے پا گیا تھا۔ معاہدے کے بعد عبداللہ عبداللہ کو طالبان کے ساتھ امن عمل کی قیادت سونپی گئی ہے۔

عبداللہ عبداللہ کے حالیہ بیان پر افغان صدر یا ان کے دفتر سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

طالبان صدر اشرف غنی کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔ وہ افغان حکومت کو امریکا کے افغانستان پر غیر قانونی قبضے کا تسلسل قرار دیتے ہیں۔

اپنے خطاب میں طالبان کے افغان فورسز پر بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ایسے واقعات افغان امن عمل کے لیے ہماری سنجیدگی کو امتحان میں ڈال سکتے ہیں۔

ان کے مطابق پُر تشدد واقعات سے امن عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور ان کے بقول انہوں نے اپنے ان خدشات سے طالبان کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے افغان حکام اور طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان بین الافغان مذاکرات کے سلسلے میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات پر اتفاق کر چکے ہیں لیکن ملاقات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

عبداللہ عبداللہ نے اپنی گفتگو کے دوران واضح کیا کہ طالبان افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات تب تک شروع نہیں کرنا چاہتے جب تک حکومت ان کے تمام پانچ ہزار قیدی رہا نہیں کر دیتی۔

انہوں نے کہا کہ 75 فیصد قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے جب کہ باقی کو بھی جلد رہا کر دیا جائے گا۔

عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے بھی بدلے میں ایک ہزار افغان سیکیورٹی اہلکار رہا کرنے ہیں جن میں سے 600 قیدی رہا ہو چکے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی، فائرنگ سے خاتون زخمی
Next Post چین، بھارت کے مابین دولت بیگ اولڈی پر بھی محاذ گرم، بھارتی فوج کو پٹرولنگ سے روک دیا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.