yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فالج سے بچنے کا راستہ، آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے

MH Kazmi October 29, 2016 1 min read
Way to avoid paralysis, is in your hands
Share this:
Way to avoid paralysis, is in your hands
Way to avoid paralysis, is in your hands

پاکستان میں فالج کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح خطرے کی گھنٹی ہے۔

فالج کی بنیادی وجہ بلڈ پریشر ہے، جس کی زیادتی یا کمی کے سبب دماغ میں خون کی شریانوں کا بند ہوجانا یا پھٹ جانا فالج کہلاتا ہے۔ جب فالج کا حملہ ہوتا ہے تو دماغ کے متاثرہ حصوں میں موجود سیلز آکسیجن اور خون کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے مردہ ہوجاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں جسم کا پورا، آدھا یا کچھ حصہ مفلوج ہوجاتا ہے۔ فالج کا حملہ اس وقت شدید ہوتا ہے جب دماغ کو خون پہنچانے والی کسی شریان میں خون اور آکسیجن بلاک ہوجائے یا پھٹ جائے، ایسی سنگین صورتحال میں فالج موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

فالج ایسا مرض نہیں ہے کہ جس سے بچنا ناممکن ہو، اگر ضروری احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں تو اس مرض پر قابو اور اس کے سبب پیش آنے والے ذہنی، جسمانی و مالی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ اس مرض میں مبتلا افراد کے علاج میں غفلت و کوتاہی اور احتیاطی تدابیر سے لاعلمی اس مرض کا باعث اور اموات کا سبب بن رہی ہے۔ جس کے لئے عوامی آگاہی و شعور کی بیداری انتہائی ضروری ہے۔ اگر اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ دنیا میں ہر سال تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں اور جن میں سے 60 لاکھ افراد موت کو گلے لگا لیتے ہیں۔ فالج کا شکار ہونے والے 70 فیصد افراد کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے جب کہ ہر 10 میں سے ایک مریض جانبر نہیں رہ پاتا۔ اعداد و شمار اس امر کا بھی اظہار کرتے ہیں کہ فالج کا شکار ہونے والے 20 سے 40 فیصد مریض اس مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 3 ماہ کے اندر دنیا چھوڑ جاتے ہیں۔

پاکستان میں اس حوالے سے تکلیف دہ صورتحال ہے، جہاں روزانہ کثیر تعداد میں افراد فالج کا شکار ہورہے ہیں، ہمارے ملک میں ہر 6 میں سے ایک مرد کو فالج کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ ہے جبکہ خواتین کے معاملے میں یہ صورتحال مزید سنگین ہے کہ پاکستان میں ہر 5 میں ایک خاتون کو فالج کے حملے کا خطرہ درپیش رہتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہرسال 29 اکتوبرکا دن فالج کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن فالج سے آگاہی اور بچاؤ کی تدابیر کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے مختلف تقاریب اور واک کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ہمارے ملک میں 15 سے 45 برس کی عمر والے 20 سے 25 فیصد افراد فالج کی زد میں آرہے ہیں۔ یہ تناسب دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ یورپ اور امریکا میں حفاظتی تدابیر اور اقدامات کے سبب یہ تناسب 10 فیصد رہ گیا ہے۔ بدقسمتی سے نصف تعداد کوعلم ہی نہیں ہوتا کہ وہ اس خاموش قاتل کا نشانہ بن رہے ہیں۔

تمباکو نوشی کے مہلک اثرات سب پر عیاں ہیں مگر پھر بھی اس سے گریز اور اجتناب تو درکنار کمی کا تصور بھی نہیں کیا جارہا بلکہ خاص طور پر نوجوانوں میں تمباکو نوشی کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے۔ 5 فیصد خواتین بھی اس لت کا شکار ہیں۔ دوسری جانب نسوار، پان پراگ، گٹکا، شیشہ اور گانجا کا بے جا استعمال بھی فالج کی شرح میں اضافہ کا سبب ہیں۔ مزید برآں سر درد، لقوہ، بھول کی عادت، نسوں کی بیماری، ہاتھ پاؤں کا سن ہوجانا، پٹھوں اور کمر کا درد، بے خوابی، چکر کا آنا، پیدائشی دماغی نقائص اور دماغی ٹی بی جیسے اعصابی امراض کو بھی نظر انداز کرنا فالج کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

سماجی، معاشی، معاشرتی، سیاسی، مالی مسائل کے سبب بھی لوگوں کا شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر فالج کا مریض بننے کا امکان موجود رہتا ہے۔ ڈپریشن کے شکار افراد میں فالج کا خطرہ 45 فیصد اور اس کے نتیجے میں موت کا امکان 55 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ جبکہ یہ ایک المیہ ہے کہ فالج کے 90 فیصد مریض علاج کے لئے اسپتال نہیں جاتے اور موزوں علاج سے عدم توجہی برتتے ہوئے دوسرے طریقوں پر عمل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ دماغی فالج کے سبب قوت گویائی متاثر ہونے کو جن بھوت کے اثرات گردانا جاتا ہے۔ ماہر اعصابی امراض کا کہنا ہے کہ اگر بروقت علاج پر توجہ دے دی جائے تو فالج کے مہلک اثرات سے بچاؤ ممکن ہے۔

اس ضمن میں عوامی شعور اور آگاہی بیدار کرنا بہت ضروری ہے۔ فالج کے نقصانات سے بچنے کے لئے تشخیص کردہ ادویات کا مسلسل استعمال لازمی ہے۔ اس سلسلے میں اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا ایک سر سری جائزہ لیتے ہیں۔

  • نمک کا کم سے کم استعمال کرکے بھی فالج سے بچا جاسکتا ہے۔
  •  زہر قاتل کی حیثیت رکھنے والی تمباکو نوشی سے اجتناب زندگی کی مسرتوں میں اضافہ کرسکتا ہے۔
  • روزانہ 40 منٹ تک ورزش کو معمول بنالیا جائے توسود مند رہتا ہے۔
  • بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کے لئے ماہر معالج کے مشوروں پر عمل کیا جائے، بلڈ پریشر کواعتدال پر رکھا جائے تو فالج کے امکانات 25 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔
  • علاوہ ازیں ذیابیطس اور کولیسٹرول کو قابو میں رکھنا لازمی ہے۔
  • اس کے علاوہ مرغن غذاؤں کے بجائے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال فالج کے خطرے کو 52 فیصد تک کم کرتا ہے۔ سیب، ناشپاتی، کیلے، گوبھی، کھیرے، لہسن اور پیاز وغیرہ کا مناسب استعمال بھی اس حوالے سے فائدہ مند ہے۔
  • فالج کے حملے کی علامات میں مریض کی زبان کا بند ہوجانا اور بولنے کی صلاحیت معطل ہوجانا، ہاتھ اور پاؤں کی معذوری اور بینائی کا متاثر ہونا بھی شامل ہے۔ فالج کا حملہ ہونے پر مریض کو 3 گھنٹے میں موزوں اسپتال پہنچایا جائے تو اسے مخصوص انجیکشن لگانے سے زندگی کے بچاؤ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
  • دل کے امراض میں مبتلا افراد کو فالج جیسے امراض سے بچنے کے لئے خصوصی طور پر حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا چاہیئے۔ ڈپریشن میں کمی لاکر فالج کو قریب آنے سےروکا جاسکتا ہے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
November 2 will tell you that democracy is what Nawaz Sharif, Imran Khan
Previous Post 2 نومبر کو نواز شریف کو بتائیں گے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے، عمران خان
Next Post پی ایس ایل، انگلش کرکٹرز لاہورمیں فائنل کھیلنے کیلیے تیار
PSL, English players ready to play the final in Lahore

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.