yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے روس سے دنیا کا مہلک ترین طیارہ شکن میزائل نظام خریدلیا

MH Kazmi October 15, 2016 1 min read
Warmongering in India has the world's deadliest anti-aircraft missile system Russia bought
Share this:
Warmongering in India has the world's deadliest anti-aircraft missile system Russia bought
Warmongering in India has the world’s deadliest anti-aircraft missile system Russia bought

گوا: بھارت نے اپنے بدترین جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس سے دنیا کے خطرناک ترینS-400  ’’ٹرائمف‘‘ طیارہ شکن میزائل نظام خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کی مالیت 5 ارب ڈالر ہے۔

بھارت کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ شکن نظام پاکستان اور چین کی سرحدوں کے ساتھ نصب کئے جائیں گے۔ S-400 طیارہ شکن میزائل نظام کی خریداری کا فیصلہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی شہر گوا میں علاقائی تنظیم ’’برکس‘‘ کا اجلاس جاری ہے جس میں شرکت کےلئے روسی صدر بھی بھارت پہنچنے ہوئے ہیں۔

بھارتی ذرائع کے نزدیک یہ ’’گیم چینجر‘‘ معاہدہ، برصغیر میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی نئی کوشش ہے کیونکہ پاکستان اور چین کی سرحدوں کے ساتھ نصب S-400 نظام کے میزائل نہ صرف بھارتی فضائی حدود میں انتہائی بلندی پر محوِ پرواز طیاروں کو نشانہ بناسکیں گے بلکہ ان دونوں ممالک کی حدود میں 400 کلومیٹر کے اندر پرواز کرنے والے کسی بھی طیارے کو تباہ کرسکیں گے۔

ان طیارہ شکن  میزائل نظاموں کے علاوہ بھارت اور روس کے مابین دفاعی اور معاشی تعاون کےکئی اور منصوبوں پر بھی اتفاق کیا گیا جن میں روسی ساختہ کاموف 226 ٹی ہیلی کاپٹروں کیبھارت میں تیاری، فریگیٹ قسم کے جنگی بحری جہازوں کی مشترکہ تیاری اور دوسری متعدد عسکری تنصیبات اور جنگی ٹیکنالوجی کی بھارت کو منتقلی جیسے معاملات شامل تھے۔ البتہ ان منصوبوں کی لاگت سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

S-400 ٹرائمف، دنیا کا خطرناک ترین طیارہ شکن میزائل نظام ہے جو فضا میں محوِ پرواز 36 اہداف کو بیک وقت نشانہ بناسکتا ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس نظام کا جدید ترین ورژن 600,000 (چھ لاکھ) فٹ سے زیادہ بلندی تک مار کرسکتا ہے۔

یوں لگتا ہے جیسے بھارت نے خطے میں اسلحے کی ایک نئی دوڑ شروع کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے کیونکہ قبل ازیں اس نے فرانس سے 10 ارب ڈالر کی لاگت سے 36 عدد ’’رافیل‘‘ لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ علاوہ ازیں بھارت اپنی فوج کو ’’جدید ترین‘‘ بنانے کے نام پر 150 ارب ڈالر کی اضافی رقم خرچ کرنے کا اعلان بھی کرچکا ہے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
China: Trucks trampled the car, the driver miraculously survived
Previous Post چین :ٹرک نے گاڑی کو روند ڈالا، ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا
Next Post بھارتی شہر واراناسی میں ہندوؤں کی مذہبی تقریب میں بھگدڑ سے 19 افراد ہلاک
Indian killed in stampede at a Hindu religious ceremony in Varanasi 19

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.