yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

یہ جنگ جاری رہے گی

F A Farooqi May 29, 2016 1 min read
Taliban
Share this:
Taliban
Taliban

تحریر : میر شاہد حسین
” مجھے ایک بات سمجھ میں نہیں آتی۔” ”اچھا ہے تمہیں تو صرف ایک بات سمجھ میں نہیں آتی مجھے تو کوئی بھی بات سمجھ میں نہیں آتی۔” ”سمجھ میں تو تمہیں تب آئے ناں جب تم کسی کی کوئی بات سنو۔ تم نے تو بس ایک ہی رٹ لگا رکھی ہے کہ میں نہ مانوں۔” ”اچھا بتاؤ کیا بات سمجھ میں نہیں آتی؟” ”بات اتنی سی ہے کہ امریکہ بہادر طالبان سے مذاکرات بھی کرنا چاہتا ہے اور ان سے لڑائی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے بھی نہیں دیتا۔”

” یہ تو بہت سادہ سی بات ہے جو تمہیں چھوٹی سی عقل میں نہیں آ رہی۔ ” ”تو تمہاری بڑی عقل کیا کہتی ہے اس مسئلہ کے بیچ۔” ” بات اتنی سی ہے کہ وہ افغانستان سے نہیں جانا چاہتا ۔وہ اتنی دور سے یہاں چنے بھوننے یا مذاکرات مذاکرات کھیلنے نہیں آیا۔ ” ”تو پھر کیا کرنے آیا ہے۔

دہشت گردی کا صفایا کرنا ہے۔” ”لیکن ہمیں یہاں امن لائے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ہوتا تونظر نہیں آتا۔” ”نہ ہو ہماری بلا سے لیکن ہم یہاں سے جانے والے نہیں تم میری بات لکھ لو۔”

Nine Eleven
Nine Eleven

”آپ کے ارادے ٹھیک دکھائی نہیں دیتے ، لگتا ہے اس کے پیچھے کچھ اور مقاصد بھی ہیں۔” ”تو اور کیا … یہ جو نائن الیون کے بعد قتل و خون، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ، خودکش دھماکے اچانک پیدا ہوئے تھے یا کسی کی پیداوار تھے۔” ” تو تمہارا مطلب ہے کہ عراق و شام کی جنگ بھی کسی بڑے گیم کا حصہ تھی۔

دنیا میں ہر ملک کے اپنے اپنے مفادات ہیں لیکن بڑی طاقتیں اپنے مفادات کے لیے چھوٹے ملکوں کو استعمال کرتی ہیں۔ جو ملک ان کے مفادات کے خلاف دکھائی دیتا ہے یہ اسے پتھر کے زمانے میں بھیجنے کی دھمکی دینے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔”

” گویا مفادات کی جنگ نے دنیا کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔” ”دنیا تباہ ہوتی ہے تو ہوجائے لیکن ہم اپنے مفادات کا دفاع دنیا کے ہر کونے تک کریں گے۔” ”پہلے روس اپنے مفادات کا دفاع کرتے کرتے افغانستان تک آیا تھا اور اب امریکہ بہادر آیا ہوا ہے۔

America
America

سمجھ میں نہیں آتی کہ افغانستان میں ایسا کیا چیز کاشت ہوتی ہے؟
” آپ انگریزوں کو تو بھول ہی گئے وہ بھی یہاں تشریف لائے تھے لیکن پتھر اٹھا کر چھوڑ گئے کہ یہ پتھر بھاری ہے۔” ” توپھر کیا خیال ہے یہ پتھر امریکہ بہادر کب تک اٹھا سکے گا؟” ” یہ وہ پتھر ہے جو نہ اُگلا جارہا ہے اور نہ ہی نگلا جا رہا ہے۔

واپس جائے گا تو سویت یونین کی طرح روس بن جائے گا اورغرور خاک میں مل جائے گا اور کھڑا رہے گا تو اس کے اخراجات زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرسکے گا۔

دوسری طرف چین اپنے قدم اس خطے پر مضبوطی سے جما رہا ہے۔ وہ گوادر پورٹ اور راہداری بن جانے کے بعد معاشی طور پر اس قابل ہوجائے گا کہ دنیا میں سپر پاور بن کر ابھرے ۔” ” سنا ہے کہ امریکہ جیسی سپر پاور بھی اس کی مقروض ہوتی جا رہی ہے۔

مقروض تو یہاں سب ہیں لیکن فرق صرف یہ ہے کہ کسی نے کشکول اٹھا رکھا ہے تو کسی نے اپنا بینک اکاؤنٹ دے رکھا ہے۔” ” ملا اختر منصور کے بعد اب ملا ہیبت اﷲ آئے ہیں جنہوں نے کہہ دیا ہے کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔” ”مطلب یہ جنگ جاری رہے گی۔

Mir Shahid
Mir Shahid

تحریر : میر شاہد حسین

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Islamic Ideology Council
Previous Post خواتین مخالف کونسل
Next Post جابر بن حیان

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.