yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دھیان سے چلو ورنہ سب کو سب کچھ پتہ چل جائیگا ۔۔۔۔۔ پورے ملک میں احتجاج ، دھرنے اور ہڑتالیں کس چیز کی پیشگوئی کر رہی ہیں ؟ سہیل وڑائچ نے صاف الفاظ میں حکمرانوں کو وارننگ دے دی

MH Kazmi December 3, 2019December 3, 2019 1 min read
walk, slowly, otherwise, everyone, will, know, the, facts, protests, and, strikes, are, the, message, for, Imran Khan, Prime Minister, Sohail Warraich, columns
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ویسے تو تم ہر جا ہو، کبھی مظفر آباد آزاد کشمیر میں ہو تو کبھی گلگت بلتستان میں اور کبھی کراچی یا اسلام آباد میں، ہر روز کہیں نہ کہیں، کسی نہ کسی موضوع پر تمہارا بیان بھی آتا ہے مگر یوں لگتا ہے کہ تمہارے مختلف شہروں کے دوروں اور

جعلی فحش ویڈیوز وائرل۔۔۔!!! معروف ٹاک ٹاک اسٹار نے خود کُشی کی دھمکی دے دی

نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ نت نئے بیانوں کے باوجود تم کہیں غائب ہو۔ تم اگر اس ریاست میں موجود ہوتے تو نانا یا والدہ کی طرح تمہارا متبادل بیانیہ ہوتا، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے ساتھ کھڑے ہوتے مگر تم تو بھیڑوں کے ریوڑ میں ایک اور بھیڑ بن چکے ہو، کیا نون اور کیا قاف، کیا پی پی اور کیا تحریک انصاف، سب ایک ہی گود میں بیٹھے نظر آ رہے ہیں، سب طوطوں کی طرح ایک ہی زبان بول رہے ہیں، سب بلبلوں کی طرح مدھر سُروں میں نغمے بکھیر رہے ہیں.قومی سیاست میں ایک بھی شِکرا نہیں، ایک بھی عقاب نہیں۔ سب میاں مٹھو بنے خوشامدی بول بولتے ہیں اور انعام میں چوری کھا کر سو جاتے ہیں۔ تم بھی طوطے اور بلبل بن چکے ہو، وہ بھٹو خاندان کا عقابی رنگ اور شِکرا پن کہاں کھو دیا؟یاد رکھو جس ملک کی سیاست خوشامد پر چلنے لگے جہاں متنوع رنگوں اور متضاد صفحوں کے بجائے سب ایک صفحے پر چلے جائیں، جس ریاست سے اختلافِ رائے غائب ہو جائے، اظہارِ رائے کی آزادی چھن جائے وہ کامیاب نہیں بلکہ ناکام ریاست کہلاتی ہے۔تم کہاں کھڑے ہو؟ تمہاری ماں اور نانا کے دل تو جمہور کے ساتھ دھڑکتے تھے، تمہارا نانا تو کہتا تھا کہ میں ہر اُس گھر میں رہتا ہوں جس گھر کی چھت ٹپکتی ہے۔ تمہاری ماں تو پیاز ٹماٹر مہنگے ہونے پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیتی تھی، غریب، پسینہ زدہ اور شکستہ حال بوڑھیوں سے گلے مل کر دل ٹھنڈا کرتی تھی مگر تم تو کہیں اور کھڑے نظر آتے ہو۔ مصلحت اور مصالحت سے تم قابل قبول تو ہو جائو گے مگر مقبول نہیں ہو سکو گے۔ اقتدار تو قاف لیگ کو بھی ملا مگر وہ لوگوں کے دلوں میں جگہ نہ پا سکی، کبھی پاپولر جماعت نہ بن سکی۔ تم بھی اقتدار پا لو گے مگر بیساکھیوں سے ملنے والا اقتدار نہ دیرپا ہوتا ہے اور نہ اس میں کوئی کارکردگی دکھائی جا سکتی ہے۔مانا کہ تمہارا نانا رات کے اندھیرے میں پھانسی چڑھایا گیا۔ تسلیم، کہ تمہاری زیرک ماں کو دن دہاڑے سرِ بازار قتل کیا گیا۔ قبول، کہ تمہارے دو ماموں ناکردہ گناہوں کی پاداش میں بھری جوانی کے دوران مارے گئے۔ سچ، کہ تمہاری زندگی کو بھی ہر وقت خطرہ ہے۔ درست، کہ اقتدار، مقتدر کے بغیر نہیں ملتا مگر مصلحت اور مصالحت سے ملنے والا اقتدار کٹھ پتلی جیسا ہوتا ہے، چمچوں کو خود مختار کون بناتا ہے؟یاد رکھو کہ شِکرے بھٹو اور عقابی بینظیر کو اقتدار دینا مجبوری بن گیا تھا، 71ء کا بحران نہ ہوتا تو بھٹو کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کون بناتا؟ خود فوج اسے کیسے مانتی؟ 1988ء میں بینظیر کے علاوہ چوائس کیا تھی؟ نمبروں کا فرق اتنا تھا کہ اقتدار دینا پڑا۔ شکروں کا اقتدار، چاہے تھوڑا ہو عزت اور خود مختاری والا ہوتا ہے۔ ہر شکرے کو اقتدار ہاتھ باندھ کر دیا جاتا ہے اور طوطے ہاتھ باندھ کر معافیاں اور منتیں کرکے اقتدار لیتے ہیں۔ تم خود راستہ چن لو، ایک راستہ تاریخ میں کالے حروف سے رقم کیا جاتا ہے اور دوسرا راستہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جاتا ہے۔تاریخ یہ بتاتی ہے کہ لیڈر اگر اپنے موقف پر ڈٹ نہ سکیں، حرصِ اقتدار یا انتقام کے خوف سے آواز بلند نہ کر سکیں تو انہیں علم ہونا چاہئے کہ ایسی خاموشی موت ہے۔ اگر کوئی لیڈر حالات کے جبر میں مصلحت کی چادر اوڑھتا ہے تو وہ سیاسی خودکشی کی طرف گامزن ہے۔ یاد رکھو تیسری دنیا میں سیاست عشق ہے، جنون ہے، اپنی جان کا سودا ہے۔ اگر مقصد اقتدار لینا ہے یا سکون کی زندگی گزارنا، تو پھر بھٹو اور بینظیر کی سیاست کو چھوڑ کر اقتدار پرستوں کی صف میں کھڑے ہو جائو۔تاریخ میں زندہ رہنا یا عوام کے دلوں پر حکومت کرنی ہے تو تم دھرنے میں شامل بھی تھے اور شامل نہیں بھی، یہ کیا سیاست ہوئی؟ کبھی ٹھنڈے دل سے سوچنا کہ کہیں مصلحتیں بھٹو کے ترکے کو ہی نہ لے ڈوبیں۔اسلام آباد کے شہر کوفہ میں اقتدار کی میوزیکل گیم شروع ہے، سب میدان میں ہیں۔ عدل خان نے جاتے جاتے اقتدار کی تکون کے دو کونوں کو دھوبی پٹڑا مارا، اب وہ معاشرتی رِنگ سے وکٹری کا نشان لہراتے ہوئے بار اور بنچ کی تالیوں میں رخصت ہوگا۔ دوسری طرف لاہور کے شہرِ تحریک میں سرخ پھریرے لہرا رہے ہیں، لال لال کے نعرے لگ رہے ہیں، عورت کی آزادی سے لے کر طلبہ یونینوں کی بحالی تک کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سرخ انقلاب کے پہلے شہید بھگت سنگھ کی سرفروشی پھر سے داد وصول کر رہی ہے مگر تم کہاں ہو؟ یہ سارے کام تو تمہارے کرنے کے تھے، صرف تمہارے حامی بیان سے کام نہیں چلے گا۔ تمہیں تو ان تحریکوں کی قیادت کرنا تھی، تم نے تو نانا اور والدہ کی طرح غریبوں کے اندھیرے گھروں میں چراغ جلانا تھے مگر تم اقتدار کے قمقموں کی روشنی کو پانے کی سعی کرنے لگے۔سنا ہے کہ سوتیلا سوکھ کر کانٹا ہو چکا ہے، اٹھنے بیٹھنے اور چلنے کے لئے اس کو سہارے کی ضرورت پڑتی ہے۔ فی الحال سوتیلا بیرونِ ملک جانے اور ہمیشہ وہیں رہنے کے لیے مان نہیں رہا۔ سُنا ہے تم بھی یہی چاہتے ہو مگر سوتیلا اڑا ہوا ہے کہ وہ ہر صورت کراچی جائے گا۔ ضیاء الدین اسپتال میں اس کیلئے کمرہ اور ڈاکٹر تیار ہیں مگر پائوں کی زنجیر کھولنے والے بضد ہیں کہ کراچی نہیں بھیجنا، باہر جائو۔ پوچھنا یہ تھا کہ تم صیاد کے ہم نوا بن کر سوتیلے سے اختلاف کیوں کررہے ہو؟تاریخ کے صفحات میں سب لکھا ہے کہ کیسے جہانگیر نے اپنے باپ مہابلی اکبر اعظم کو بے دست و پا کرکے وراثت لے لی تھی۔ توقع ہے کہ تم ایسا نہیں کرو گے، اگلے چند دن کے معاملات میں بھی تمہارے کردار کا پتا لگ جائے گا۔ چند دن کی بات ہے تمہارے جمہوری لبادے پر داغ لگ سکتا ہے، دھیان سے چلنا وگرنہ سب کو پتا لگ جائے گا تم کہاں کھڑے ہو۔

walk, slowly, otherwise, everyone, will, know, the, facts, protests, and, strikes, are, the, message, for, Imran Khan, Prime Minister, Sohail Warraich, columns

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
do not, creat, hustle, Imran Khan, will, announce, good, news, for, pure, and, sincere, friends, and, People, of, Pakistan
Previous Post بغیر بتائے ، جتائے اور شور مچائے کام جاری ۔۔۔۔۔ جلد عمران خان تحریک انصاف کے پرانے اور مخلص لوگوں اور پاکستانی عوام کو کیا خوشخبری دینے والے ہیں ؟ بڑے کام کی خبر
Next Post پاکستان کے پانچ امیر ترین افراد میں سے ایک ، ملک ریاض اس مقام تک کیسے پہنچے ؟ آپ بھی یہ فارمولا لگائیے اور اگر آپ کو گھاٹا ہوا تو اپنی رقم آکر مجھ سے وصول کر لیجیے گا ۔۔۔۔۔۔۔ جاوید چوہدری نے پاکستانیوں نوجوانوں کو زبردست تجویز کے ساتھ ساتھ گارنٹی بھی دے دی
5, richest, men, of, Pakistan, how, they, got, to, this, stage, Javed Ch, columns

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.