yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

4 سال تک نئے پاکستان کی باتیں کرنے والے طلعت حسین نے نئے پاکستان کے دنوں میں ہی جیو کو کیوں چھوڑ دیا ؟ وائس آف امریکہ کی خصوصی رپورٹ ملاحظہ کیجیے

Web Editor November 12, 2018 1 min read
Visit the Voice of America special report
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی اور اینکر پرسن طلعت حسین نے نجی ٹی وی چینل ‘جیو نیوز’ کو چھوڑنے کا اعلان کیا کر دیا مگر کیوں ؟ نیا پاکستان کے نام سے کافی عرصہ تک ایک پروگرام پیش کرنے کے بعد نئے پاکستان میں ہی انہیں یہ قدم کیوں اٹھانا پڑ گیا ؟

نامور خاتون صحافی سارہ حسن وائس آف امریکہ کے لیے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتی ہیں ۔۔۔ طلعت حسین نے نے چینل چھوڑنے کی وجوہات بیان نہیں کیں اور یہ اعلان بھی انہوں نے ٹوئٹر پر کیا ۔جمعے کی رات کو اپنی ٹویٹ میں طلعت حسین نے لکھا کہ ”میں جیو چھوڑ رہا ہوں اور نومبر کے آخر تک میرا شو ختم ہو جائے گا۔ انھوں نے چار سال تک جیو نیوز پر اپنا پروگرام ’نیا پاکستان‘ دیکھنے پر ناظرین کا شکریہ ادا کیا۔ طلعت حسین جیو نیوز پر ہفتے میں چار دن ’نیا پاکستان‘ کے نام سے پروگرام کرتے رہے ہیں۔ طلعت حسین کی جانب سے چینل چھوڑنے کا اعلان ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب کہ پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ کئی صحافیوں کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق طلعت حسین اور اُن کے پروگرام کی ٹیم کے سامنے چینل انتظامیہ کی جانب سے ایسی شرائط رکھی گئی تھیں جو اُن کے لیے ناقابلِ قبول تھیں اسی لیے مجبوراً انہوں نے جیو کو چھوڑ دیا ۔ گو کہ ان شرائط کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن ماضی میں مالیاتی مسائل کہ وجہ سے چینلز ایسے فیصلے کرتے رہے ہیں ۔ جیو نیوز نے ٹوئٹر پر اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ سینیر صحافی طلعت حسین نے چینل چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیو نیوز نے طلعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پروگرام ’نیا پاکستان‘ کے نئے میزبان کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ نیوز چینلز کی جانب سے جن صحافیوں کی ملازمتیں ختم ہوئی ہیں ان میں سے اکثریت اُن کی ہے جو کہ حکومت اور پاکستان کے مقتدر اداروں کی پالیسیوں کا کھل کر تذکرہ کرتے ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل وقت نیوز کے صحافی مطیع اللہ جان اور کیپٹل ٹی وی کے اینکر مرتضیٰ سولنگی کے ٹی وی پروگرام بھی چینلز نے بند کردیے تھے، جن کے بند کیے جانے کا سبب ‘اقتصادی وجوہات’ بیان کیا گیا تھا طلعت حسین کا شمار اُن صحافیوں میں ہوتا ہے جو میڈیا میں سیلف سینسرشپ سمیت دیگر ریاستی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں اس سے پہلے طلعت حسین نے اپنے ادارے کے خلاف پروگرام کے کچھ حصے سینسر کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر متعدد ٹوئٹس میں طلعت حسین نے کہا تھا کہ ہفتے کے روز ان کے چینل نے ان کے پروگرام کے پہلے حصے کو نشر نہیں کیا، جس میں، ان کے بقول، 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بار ے میں پروگرام کے شرکا نے گفتگو کی تھی ۔ حال ہی میں ذرائع ابلاغ کو مبینہ طور پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ٹی وی چینلز کے ذریعے صحافیوں کو مبینہ طور پر مختلف خبریں نشر نہ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، جبکہ اینکرز کو بھی مبینہ طور پر حساس موضوعات پر پرواگرام کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Chief Minister Balochistan Jam Kamal has requested Prime Minister Imran Khan in the morning.
Previous Post وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے صبح صبح کیا درخواست کر ڈالی ؟
Next Post موٹا آدمی
fat man

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.