yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

ویانا میں منہاج القرآن نے عظیم الشان ”میلاد امن جلوس و کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا

Yes 1 Webmaster January 15, 2016 1 min read
PAT Milad Conference
Share this:
PAT Milad Conference
PAT Milad Conference

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشل دنیا بھر میں ربیع الاول میں میلاد جلوس و محافل کے ذریعے امت مسلمہ کے دلوں میں عشق مصطفی ۖ کی روشنی جلاتی ہے۔ آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں منہاج القرآن سنٹر میں 16ویں سالانہ ”میلاد کانفرنس ” کا انعقاد کیا گیا اس کے ساتھ ہی منہاج القرآن آسٹریا کے تحت پہلا ”میلاد امن جلوس” منعقد کیا گیا ۔

ان دونوں پروگرامز میں پاکستانی کمیونٹی سے خواتین و حضرات او ر بچوں کی کثیر تعداد سمیت آسٹرین یونیورسٹی کے نمایاں سکالرز، پارلیمنٹ ممبرز، مسلم نمائندہ تنظیم اور مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ جبکہ علامہ مدثر اعوان خطیبِ خصوصی کے طور پر شریک تھے۔ سٹیج پرآسٹروپاک سوسائیٹی کے رہنما افسر راٹھور، پروفیسر ڈاکٹرلولکرویانا یونیورسٹی، ڈاکٹر فواد سناج، پارلیمنٹ ممبر عمر الراوی، خان مشاہد، پروفیسر اظہر سیالوی، مولانا غلام مصطفی بلوچ، ڈاکٹرحسن موسیٰ ،حافظ نعیم ، الحاج خواجہ نسیم ، علامہ مدثر حسین اعوان، حاجی ملک امین اعوان اور دیگر عمائدین تشریف فرما رہے۔

الحاج خواجہ محمد نسیم (صدر PATآسٹریا) کی سرپرستی میں یہ عظیم الشان کانفرنس 10 جنوری بروز اتوار کو حاجی ملک امین اعوان (صدر MQI) کی زیر صدارت تزک و احتشام سے انعقاد پذیر ہوئی ۔جبکہ جلوس کے انتظام و انصرام محمد نعیم رضا قادری کی معاونت سے معروف سماجی رہنما سید علی غضنفر باوا جی کی زیرنگرانی سرانجام پائے۔ جنرل سیکرٹری عمران علی مغل نے نقابت کے فرائض بحسن و خوبی نبھا کر داد تحسین وصول کی۔

”میلاد امن جلوس ” میں مختلف طبقہ ہائے حیات سے خواتین و حضرات سے قائدین نے خطابات کیے۔ الحاج خواجہ نسیم نے جرمن زبان میں اسلام کے پیغام امن کو اجاگر کرکے ہر سطح پر ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی۔ مولاناغلام مصطفی بلوچ ، پروفیسر اظہرسیالوی اور دیگر شخصیات نے اظہار خیال کیا۔ جلوس کے روٹ کی مختلف گلیوں کے مکانات کی بالکونیوں اور کھڑکیوں سے مقامی لوگ مسلمانوں کو اپنے محبوب نبی ۖ کا میلاد مناتے اور انکا پیغام ِ رحمت سناتے دیکھ رہے تھے۔

نعت خوانوں میں سیدعبدالرحمن، فیضان رضا قادری، عبیر اعوان، زبیر اعوان، حاجی اکبر،حافظ نعیم (ہارن)، یورپ کے جانے مانے محمد شہریار خان، منہاج نعت کونسل آسٹریا کے صدر معروف نعت گو غلام مصطفی نعیمی جبکہ مقررین میں ویانا یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر لولکر، ویانا پارلیمنٹ ممبر عمر الراوی، اسلامی نمائند ہ تنظیم کے صدر ڈاکٹر فواد سناج اور علامہ مدثر اعوان شامل تھے۔ منہاج یوتھ لیگ آسٹریا کے صدر عمیر الطاف نے جرمن زبان میں امنِ عالم میں دین اسلام کے کردار پر گفتگو کی۔ جبکہ علامہ مدثر اعوان نے بطور مقرر خصوصی اسلام کو بطور امن و رحمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ حاجی ملک امین اعوان نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی اور درود وسلام کے بعد ہدیہ سلام کی صداوں میں حاجی اکبر فیملی کی طرف سے لایا گیا خصوصی میلاد کیک بھی کاٹا گیا۔ خصوصی دعا کے ساتھ یہ شاندارتقریب اختتام پذیر ہوئی ۔ اختتام پر شرکائے گرامی کی خدمت میں ”میلاد ڈنر” پیش کیا گیا۔

منہاج القرآن سنٹر کو سجانے سنوارنے و دیگر انتظامات میںمنہاج القرآن ، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، منہاج نعت اکیڈمی کے ممبران نے بڑھ چڑھ کر خدمات پیش کیں۔ اس کانفرنس میں ویانا بھر کے علاوہ ، شہر گراس، شہر لنز، سالز برگ اور شہر ہارن سے بھی شمعِ رسالت ۖ کے پروانوںاور منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین نے بھرپور شرکت کی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post محمد شکیل چغتائی سے ہسپتال میں مختلف شخصیات کی عیادت کرنے کی تصویری جھلکیاں
Next Post ویانا میں منہاج القرآن عظیم الشان ”میلاد امن جلوس و کانفرنس کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.