yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

ویانا : پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے زیراہتمام یوم پاکستان کی شاندار تقریب

F A Farooqi March 25, 2016 1 min read
Vienna Pakistan Day Party
Share this:
Vienna Pakistan Day Party
Vienna Pakistan Day Party

ویانا (محمد اکرم باجوہ) 23 مارچ یوم قرار داد مقاصد کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک ّآسٹریا کے زیراہتام دارالحکومت ویانا کے مقامی بلدیہ ہال میں صدائے امن پاکستان کے عنوان سے شکر انگیز اور جذبہ حب الوطنی سے لبریز تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارت خانہ پاکستان کے نمائندگان کے علاوہ، نمائندہ اسلامی تنظیمات کے سربراہان، ممبر پارلیمنٹ اور پاکستانی کمیونٹی سے کثیر تعداد میں خواتین و حضرت نے شرکت کی۔

پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم کی زیرصدارت اس تقریب کے مہمانان خصوصی میں اسلامی نمائندہ تنظیمات کے صدر ڈاکٹر فواد سیناج، ممبر پارلیمنٹ آسٹریا عمر الراوی، ترجمان انسانی حقوق تنظیمات پروفیسر طرافہ بھگیاتی اور بدھ مت کے نمائندہ تھامس فیڈلر کے علاوہ منہاج یونیورسٹی کے سکالر علامہ مدثر حسین اعوان، کمیونٹی کے سینئر پاکستانی سیاسی و سماجی رہنما بابر فہیم خان اور مسز مریم انجیلکا بھی شامل تھے۔

نقیب محفل منہاج یوتھ لیگ کے صدر عمیر الطاف تھے جبکہ مائیک پر انکی معاونت الحاج خواجہ نسیم اور میوزک ٹیکنیکل انسٹرومنٹ پر عمران علی مغل جنرل سیکرٹری MQI نے کی حافظ نثار احمد کی تلاوت کلام پاک کے بعد سب حاضرین نے کھڑے ہو کر قومی رانہ پڑھا PAT آسٹریا کے جنرل سیکرٹری چوہدری ابو سفیان نے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کئے مہمان مقررین نے وطن عزیز پاکستان اور عالم اسلام کو درپیش دہشتگردی کے مسئلہ اور اسکے مؤثر حل کی اہمیت پر زور دیا۔ معروف نعت گو شاعر غلام مصطفیٰ نعیمی نے نعت شریف اور یوم پاکستان کی مناسبت سے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

ننھے مقرر عبدالرحمنٰ شاہ نے پرجوش تقریر کی اس موقع پر مختلف ملی نغموں پر منہاج یوتھ لیگ کے اراکین اور بچوں نے قومی رقص کرکے حاضرین سے داد وصول کی بچوں سے یوم پاکستان کی نسبت کوئز پروگرام اور انعامات بھی دیے گئے۔

مسز انجیکا خوانے جرمن زبان میں یوم قرارداد پاکستان اور علامہ اقبال کے کردار پر روشنی ڈالی معروف ادبی شخصیت حاجی اسلم ملتانی نے سرائیکی شاعرانہ کلام پڑھا علامہ مدثر اعوان اور ڈاکٹر فواد سیناج نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی امن عالم اور بالخصوص پاکستان میں 25کتب پر مشتمل نصاب امن اور دہشتگردی کے خلاف فتویٰ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کو امن و آشتی کا ماحول دینے کیلئے ڈاکٹر قادری کے نصاب امن کو فوری طور پر سکولوں کے تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

اختتام پر پاکستان اور عالم اسلام کیلئے دعائے خصوصی کے بعد شرکائے تقریب کو ریفرشمنٹ پیش کی گئی شیخ محبوب عالم سینئر نائب صدر PAT اور حاجی ملک نسیم ریفرشمنٹ کے منتظم تھے انتظامات تقریب میں منہاج القرآن آسٹریا، پاکستان عوامی تحریک آسٹریا، منہاج یوتھ لیگ اور منہاج نعت کونسل کے اراکین نے بھرپور تعاون کیا۔

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Imran Rasheed Choudhury
Previous Post بیرسٹر سلطان محمود کی پیرس آمد متوقع ہے ان کا پیرس ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ عمران رشید چوہدری
Next Post ویانا : پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے زیراہتمام یوم پاکستان کی شاندار تقریب کی تصویری جھلکیاں
Vienna Pakistan Day Party (11)

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.