yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہمارے اقدار اور مغرب کی یلغار

Yes 1 Webmaster February 14, 2016 1 min read
Valentine's Day
Share this:
Valentine's Day
Valentine’s Day

تحریر: مزمل احمد فیروزی
ماہِ فروری شروع ہوتے ہی ویلنٹائن ڈے منانے کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں اور چودہ فروری کو یہ دن اظہار محبت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ابتداء میں یہ دن صرف یورپ اور امریکہ میں منایا جاتا تھا مگر آہستہ آہستہ دنیا کے بیشتر خطوں میں منایا جانے لگا اس دن کی ابتدا کے بارے میں مختلف روایات بیان کی جاتی ہیں مجھے ان بے سروپا روایات سے کوئی سروکار نہیں مجھے فکر تو اپنے مسلمان گھرانوں کی ہے جن کے لڑکے اور لڑکیاں اس گناہ میں شریک ہو رہے ہیں۔

و یلنٹائن ڈے کے موقع پربننے والی پا کستانی لڑکوں اور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز کو دو کروڑ میں یو رپین حش ویب سائٹس نے خریدا، پا کستان میں بھی یہ دن منانے کا رجحا ن بڑھ نہیں رہابلکہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے ، اس میں سب سے زیادہ کردار ہمارے نام نہاد ٹی وی چینلزنے ادا کیا جہاں اس دن کی خصو صی نشریا ت دکھائی جاتی ہیں اور پیغام محبت کے باقاعدہ نام کے ساتھ ٹیکرز چلائے جاتے ہیں ۔جو نوجوانوں کا ذہن سازی میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے ایک دوسرے کو تحا ئف دینا ،تقر یحی مقامات پر جانا اور کھا نے کی دعوت دینا اس دن کی منا سبت سے عام ہو چلا ہے ،پہلے محبت قر بانی کا جذ بہ ما نگتی تھی ،اب خرچہ مانگتی ہے۔

بد قسمتی سے پاکستان میں اِسے بھر پو ر انداز میں منا نے والے اِس بات سے لا علم ہیں کہ اِسے کیوں منا یا جا تا ہے ،اِس دن شہر کی سڑکوں پر عجیب و غریب منا ظر دیکھنے کو ملتے ہیں ،پھولوں کی دکانو ں سے پھول اچانک غا ئب ہو جاتے ہیں بس اسٹاپ پر منچلے لڑکے لڑکیوں سے چھیڑ خانی کر تے اور پھول پھینکتے ہو ئے دکھائی دیتے ہیں جب کہ تما م پا رکوں میں نو جوانوں کی بڑی تعداد مو جود ہو تی ہے اس دن کے لحا ظ سے لڑکیاں نت نئے لال رنگ کے کپڑے ملبوث کرتی ہیں تاکہ اس دن بھر پور انداز میں لطف اندوز ہوا جا سکے ،اب یہ دن منانا ایک فیشن بن گیا ہے۔

پا کستان میں ہر کو ئی اس فیشن کو اپنا نے کے لئے اپنی طرف سے ہر کوشش کرتا ہے اورہمارے عوام ایسے ایام خوشی سے منا تی ہے جو ہمارے ہیں ہی نہیں ،بلکہ اس تہذیب سے بھیجے گئے ہیں جسے دیکھ کر ہم شرم سے جھک جا تے تھے اِس تنا ظر میںا س امر کو ذہن نشین رکھنا ہو گا کہ مسلم ممالک خصوصاً پا کستان پر تہذیب کی جنگ مسلط کر دی گئی ہے چند سال پہلے کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ دنیا ”گلوبل ولیج”ہے گلو بل و لیج کا نعرہ مغرب سے آیا اور مغر ب کے پیر و کاروں نے اسے پھیلا یا جس کا مقصد یہی ہے کہ دنیا کو ایک تہذیب کے زیر اثر لا یا جا ئے جہا ں ایک نظام ہو ،ایک تہذ یب ہو اور اسکے ہر رسم و رواج کو دوسری تہذیبیں قبول کر یں ،اسے اپنی زند گی کا جزوِ لا زم بنا لیں او ر اِسی منصو بے کی تکمیل کیلئے وہ جہد مسلسل میں مصروف ہیں یہ ہمارے اقدار کے خلاف مغرب کی یلغارہے جسے ابھی تک ہم سمجھ ہی نہیں پائے ہیں۔

Valentines Day Celebration
Valentines Day Celebration

ایک اندازے کے مطابق 85فیصدعورتیں ویلنٹا ئن کی مناسبت سے چیزیں خرید تی ہیں جبکہ عموماًمرد عورتو ںکے لئے تحائف خریدتے ہیں ،ان تحا ئف میں سرخ گلاب کے پھول،طلائی زیورات، ملبوسات اور چا کلیٹ جن کو دل کی شکل کے ڈبوں میں رکھ کر سرخ رنگ کے ربن کے ساتھ سجا یا جاتاہے ۔ یو مِ ویلنٹا ئن کی ترغیب کی ایک بہت بڑی وجہ کاروبار بھی ہے اس دن اس سے جڑے کاروبارکے مالکان نت نئی آفرز متعارف کراتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ایک بہت بڑے کا روبار کا دن بھی بن گیا ہے اگر ہم صرف اپنے کاروبار کی وجہ سے اس بے حیائی کی وجہ بنے اور اس دن کو صحیح مان لے تو کیا یہ ٹھیک ہو گا؟مگر اس پر فتن دور میں جہاں فحاشی و عریانی چار سو پھیل چکی ہے اورایک عام سی بات ہے۔

جہاں پڑھا لکھا طبقہ بے جا مثالیں دے کر دوسروں کو اس دن منانے کے حق میں بولتے یا پھر اس کے خلاف بولنے سے روکتے نظر آتے ہیں کہ اور بھی غم ہے زمانے میں ویلنٹائن ڈے کے خلاف جانے کے سوا،ہمیں چا ہیے کہ ہم اپنی آنکھوں میں شرم و حیاکا سر مہ لگائیں ،ہر ایسی بات ،تفریح ،تقریب اور تہوار سے بچیں جو ہمارے اقدار و روایات کے خلاف ہو جس میں شرم و حیا کی دھجیاں اڑائی جاتی ہو ں خصوصاًاس نام نہاد یوم محبت جو فحا شی اور بے حیائی سے اٹا ہوا ہے یہ بے سروپا طریقہ ہمیں صرف وصرف گمراہی کی طرف لے کر جاتا ہے۔

حقیقت پسند اور با شعور مسلما ن جا نتے ہیں مسلم معاشرے میں ایسے تہوار وں کو پر و موٹ کر نے اور اسے عروج دینے کا مقصد مسلمانوں میں بے راہ روی پھیلا کر مسلمانو ں کے خا ندانی نظام کو تباہ کر نا ہے ،اس لیے اس دن فحاشی و عریانی ،بے حیائی سمیت اعلانیہ گناہوں کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں بحیثیت مسلمان اس بات کا ادراک کر نا چاہیے کہ ایسے تہواروں کا حصہ بن کر ہم اپنی تہذیب اور اپنے ایمان پر دشمن کو حملہ آوارہو نے کا خود اپنے ہا تھوں سے موقع فراہم کر تے ہیں،اس بات کا انجام بہت خطر ناک اور بھیا نک ہے۔

اس نام نہاد یوم محبت کو جن لوگوں نے منایا انہوں نے اللہ کی کتاب قرآن کے احکا مات کا اور رسول ۖ کی تعلیما ت کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی اور مذاق اڑایا اور مغر ب کی تقلیدکی تو بروز قیامت سخت ازیت میں ہو نگے اگر یہ لوگ اپنے اللہ اور رسولۖ کی تعلیمات پر عمل پیرارہے تو اس دن ان کیلئے انعام و اکرام ہو گا ۔ :ارشاد رباری تعالی ہے کہ ”اور یاد رکھوں جو لوگ چاہتے ہیں ایمان والوں میں بے حیائی پھیلے ،ان کے لیے دنیا و آخرت میں درناک عذاب ہے ”، فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ اس دن کے خلاف جانا ہے یا پھر مغرب کی تقلید کرنی ہے۔

Muzammil Ahmed Ferozi
Muzammil Ahmed Ferozi

تحریر: مزمل احمد فیروزی
صحافی، ٹرینر @پاکستان ہیلپ لائن
muzahmed313@gmail.com
0321-3535250

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post خالصتان تحریک کے بانی سردار جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا
Next Post سالانہ تقریب آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت ۖ کے سلسلے میں اجلاس 20 فروری کو منعقد کو ہو گا
Naat Competition

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.