yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
دلچسپ اور عجیب

فائیو جی،حیرت انگیز ٹیکنالوجی کے استقبال کی تیاریاں

Yesurdu February 25, 2016 1 min read
Share this:
V G, amazing
V G, amazing

بارسلونا……..اگر آپ نے نئی حیرت انگیز ٹیکنالوجیفائیو جی کے استقبال کی تیاریاں شروع نہیں کی ہیں تو کمرکس لیجئے ۔۔اب انقلابی ٹیکنالوجی آپ تک بھی پہنچنے والی ہے ۔
اسپین میں ہونے والی موبائل کانگریس میں شریک ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی فور جی فلم ڈائون لوڈ نگ میں 8 منٹ لیتی ہے تو فائیو جی سے یہی کام پانچ سیکنڈسے بھی کم وقت میں ہوگا۔
اتنا ہی نہیں بلکہ فائیو جی اب تک 10 گیگابائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ڈائون لوڈ کر چکی ہے اور رفتار کو مزید بڑھانے کیلئے تجربات جاری ہیں۔اسپین میں موجود جنگ کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ صوبہ کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا میں جاری ورلڈ موبائل کانگریس  میں فورجی اور فائیو جی ٹیکنالوجی کا باقاعدہ موازنہ کیا گیا ۔ موازنے سے ثابت ہوتا ہے کہ فائیو جی اگلے کچھ مہینوں بعد سے ہی حیرت انگیز کمالات دکھانا شروع کردے گی ۔ موبائل کانگریس ہر سال کی طرح اس بار بھی 1 لاکھ سے زائد شرکاء کے ساتھ اپنے جلوے بکھیر رہی ہے جبکہ فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ کی شرکت مرکز نگاہ ہے۔امسال کانگریس میں جہاں تمام موبائل کمپنیوں کی جانب سے اپنے نئے موبائل فون پیش کیے گئے وہیں مارک زوکر برگ کی جانب سے ورچول ٹیکنالوجی کو عام صارفین تک پہنچانے اور اسے مستقبل میں آپسی رابطوں کا سب سے اہم اور موثر ذریعہ بھی قرار دیا گیا۔موبائل ورلڈ کانگریس 2016 میں یورپ بھر کی موبائل فون ٹیکنالوجی سے وابستہ اہم کمپنیوں کے درمیان 2020 میں یورپ بھر میں 5 جی ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کا معاہدہ بھی تمام شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا ۔فائیو جی کو یورپ بھر کے بغیر ڈرائیور گاڑیوں، ٹرانسپورٹ، صحت، توانائی اور ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ جیسی صنعتوں کے شعبوں میں ایک انقلاب برپا کرنے کیلئے اہم کردار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔فورجی اور فائیوجی کے درمیان پیش کیے جانے والے تقابلی جائزہ کے مطابق فورجی ٹیکنالوجی کی رفتار لیبارٹری میں 200 میگا فی سیکنڈ ، گلیوں میں 40 میگا فی سیکنڈریکارڈ کی گئی جبکہ فائیو جی اب تک 10 گیگابائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ڈائون لوڈ کر چکی ہے اور رفتار کو مزید بڑھانے کیلئے تجربات جاری ہیں۔آسان الفاظ میںیہ کہنا ٹھیک ہو گاکہ جو فلم 4 جی 8 منٹ میں ڈائون لوڈ ہوتی ہے اسی فلم کو 5 جی پانچ سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ڈائون لوڈ کیا جاسکے گا۔موبائل ورلڈ کانگریس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئر مین سید اسماعیل شاہ ،آئی ٹی سیکرٹری عظمت رانجھا نے پاکستان کی نمائندگی کی  جنگ سے بات کرتے ہوئے چیئر مین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے کہا کہ ہم نے اس کانگریس میں دنیا بھر کے نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ، انہیں پاکستان کے بائیو میٹرک سسٹم میں بڑی دلچسپی ہے اور اسی لئے ہمیں مصر کی طرف سے اس سسٹم کے حوالے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اشارہ ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھری جی اور فور جی سسٹم کام کررہا ہے ہم یہاں یہ بھی دیکھنے آئے تھے کہ یہاں کی ٹیکنالوجی کو پاکستان میں کس طرح لے جایا جا سکتا ہے

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post سمندر میں سب سے لمبی انسانی زنجیر بنانے کا عالمی ریکارڈ
Next Post سعود ی تنصیبات کی سیکیورٹی، خواتین بھرتی کرنے پرغور

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.