yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے جنسی ہراسانی کے الزامات مسترد کردیے

MH Kazmi May 1, 2020May 1, 2020 1 min read
Share this:

امریکی جماعت ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار 77 سالہ جوبائیڈن نے خود پر جنسی ہراسانی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور اپنے خلاف پروپیگنڈا قرار دے دیا۔جوبائیڈن کے خلاف متعدد خواتین نے جنسی ہراسانی، نامناسب رویے، ریپ اور جنسی استحصال جیسے الزامات لگا رکھے ہیں، جس میں سے کم از کم 2 خواتین نے میڈیا کے سامنے بھی صدارتی امیدوار کے خلاف الزامات لگائے۔اگرچہ جوبائیڈنے پہلے بھی خود پر لگے الزامات کو جھوٹا قرار دے چکے ہیں، تاہم حالیہ بیان انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو سے قبل دیا اور اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے ایک بار پھر خود پر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا۔امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس این بی سی کے مطابق جوبائیڈن نے یکم مئی کو اپنے ٹی وی انٹرویو سے قبل ہی جاری وضاحتی بیان میں خود پر لگے جنسی ہراسانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے امریکی سینیٹ کے سیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے دستاویزات طلب کریں،

جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ان پر الزام لگانے والی خواتین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مذکورہ خواتین کو اس وقت جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جب وہ سینیٹر تھے اور ساتھ ہی خواتین دعویٰ کر رہی ہیں کہ انہوں نے جوبائیڈن کے خلاف اس وقت بھی شکایات درج کروائی تھیں۔جوبائیڈن نے دلیل دی کہ اگر ان خواتین نے ان کے خلاف شکایت درج کروائی تھی ان شکایات کا ریکارڈ نینشل آرکائیو نامی ادارے میں موجود ہوگا اور وہ سینیٹ کے حالیہ سیکریٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان کے سینیٹر کے دور کا ریکارڈ طلب کریں اور دیکھیں کہ ان پر الزام لگانے والی خواتین نے شکایت درج کروائی تھی یا نہیں؟انہوں نے خود پر لگے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے خلاف سازش قرار دیا۔

جوبائیڈن کا یہ بیان ان کی جانب سے اسی نشریاتی ادارے ایم ایس این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے نشر ہونے سے کچھ گھنٹے قبل سامنے آیا۔مذکورہ خاتون کے علاوہ جوبائیڈن پر امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کی ایک 43 سالہ خاتون نے بھی جنسی ہراسانی کے الزامات لگا رکھے ہیں۔رائٹرز کے مطابق کنیکٹیکٹ کی 43 سالہ خاتون ایمی لاپوز نے بھی اپریل کے آغاز میں جوبائیڈن پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہوئے دعویٰ کیا کہ صدارتی امیدوار نے انہیں ایک دہائی قبل استحصال کا نشانہ بنایا۔مذکورہ خاتون نے ابتدائی طور پر جوبائیڈن کے خلاف ایک فیس بک پوسٹ میں الزامات لگائے اور دعویٰ کیا کہ صدارتی امیدوار نے انہیں 2009 میں استحصال کا نشانہ بنایا۔ایمی لاپوز کا کہنا تھا کہ 2009 میں ایک سیاسی فنڈریزنگ ایونٹ کے دوران جوبائیڈن نے انہیں بالوں اور گردن سے پکڑ کر انہیں کے چہرے کو پیچھے کیا اور انہیں محسوس ہوا کہ بس کچھ ہی دیر میں جوبائیڈن انہیں لبوں پر بوسہ دینے والے ہیں۔خاتون نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ اگرچہ جوبائیڈن نے جنسی طور پر ان کا استحصال نہیں کیا مگر انہوں نے ان کا استحصال کیا، جس سے انہیں صدمہ پہنچا۔مذکورہ دونوں خواتین کے علاوہ بھی جوبائیڈن پر دیگر خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کر رکھے ہیں، تاہم انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بھارت ، کرونا وائرس کے خدشات کے بعد توہمات پرستی عام ہوگئی، گائے کے پیشاب کے بعد شراب مہیا کرنے کیلئے حکومت کو خط
Next Post افغانستان، صدر اشرف غنی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان مصالحت کامیاب، عبداللہ عبداللہ کا اہم ترین عہدہ قبول کرنے کا عندیہ

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.