yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

امریکہ کی آزادخیال خاتون تاحیات جج رہنے والی جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ کا انتقال،

MH Kazmi September 19, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ کی سپریم کورٹ میں طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والی جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ کی وفات پر امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ہم سپریم کورٹ کی جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ کے انتقال پر سوگوار ہیں۔ جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ انصاف اور مساوات کے لئے کام کرنے والی انتھک وکیل ، خواتین اور معذور افراد کے حقوق کی چیمپین اور امریکیوں کی نسلوں کے لئے ایک متاثر کن خاتون تھیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سپریم کورٹ میں طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والی جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ 87 سال کی عمر میں جمعے کے روز چل بسیں۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ گنزبرگ کا شمار ایک باہمت، پرعزم، آزاد خیال اور خواتین کے حقوق کی علم بردار کے طور پر کیا جاتا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گنزبرگ کا انتقال واشنگٹن میں اپنے گھر میں ہوا۔ انتقال کے وقت ان کے خاندان کے افراد ان کے پاس موجود تھے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت قدامت پسند نظریات کے حامل ججوں کو چار کے مقابلے میں پانچ کی برتری حاصل ہے۔ امریکہ میں سپریم کورٹ کے جج کی تعیناتی تاحیات ہوتی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری قوم ایک تاریخی قد و قامت کی حامل جج سے محروم ہو گئی ہے۔گنزبرگ کے شوہر کا انتقال 2010 میں ہو گیا تھا۔ ان کے دو بچے جین اور جیمز اور کئی پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ گنزبرگ 1933 میں نیویارک میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1959 میں کولمبیا لا اسکول سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد نیویارک میں ملازمت شروع کی۔وہ کہا کرتی تھیں کہ مردوں کے معاشرے میں خواتین کے لیے ملازمت حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے۔ انہوں نے 1972 میں زندگی کے ہر شعبے میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے لیے کام شروع کیا جس میں انہیں بہت پذیرائی ملی۔ گنزبرگ کے انتقال سے ایک اور سیاسی جنگ کو بھی ہوا مل سکتی ہے کہ آیا صدر ٹرمپ کو ان کی جگہ کسی کو نامزد کر کے ری پبلکن پارٹی کی اکثریت رکھنے والی سینیٹ سے منظوری حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ یا اس نشست پر تعیناتی کا معاملہ انتخابات کے نتائج تک مؤخر کر دینا چاہیے۔ نیشنل پبلک ریڈیو کے مطابق انتقال سے چند روز پہلے گنز برگ نے اپنی پوتی کلیرا سپرا کو ایک بیان لکھوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ میری جگہ سپریم کورٹ میں تعیناتی نئے صدر کے منتخب ہونے تک نہ کی جائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post آسٹریا کیلئے نامزد پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھرکی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات
Next Post ایم ایٹ کے اہم سیشکن کیلئے ٹینڈر جاری، عاصم باجوہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.