yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’’ امریکہ بھارت کو پیار کرتا ہے۔۔۔‘‘ امریکا اور بھارت اسلامی دہشت گردی کے خلاف کیا کرنے والے ہیں؟ ٹرمپ اور نریندر مودی نے پوری دنیا کو سرپرائز دے دیا

MH Kazmi September 23, 2019 1 min read
USA, AND, INDIA, ANNOUNCED, TO, FOUGHT, AGAINST, ISLAMIZATION
Share this:

ہیوسٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج بھارت کے ساتھ ہمارا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، ہندوستان کےساتھ دفاعی معاہدے کے لئے پرامید ہیں، دونوں ممالک اسلامی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ملکر لڑیں گے، دونوں ممالک کیلئے سرحدی سلامتی ناگزیز ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا

ہے کہ بھارت کا بہترین دوست ہوں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ نائن الیون اور ممبئی حملوں کا ذمہ دار ایک ہی ملک ہے، دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا وقت آگیا ہے، دہشت گرد آرٹیکل 370 کا غلط استعمال کر رہے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی نژاد امریکیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرٹرمپ کی موجودگی میں اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے مودی کے خلاف مظاہرہ کیااورنعرے لگائے، ہیوسٹن کی فضاء ’’گومودی گو‘‘کے نعروں سے گونج اٹھی، نریندری مودی کے جلسے کے خلاف مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی ریلی نکالی اور مودی کو نسل پرست قرار دیتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کی جانب دنیا کی توجہ دلائی۔ ریاست کے مختلف شہروں سے ہزاروں مظاہرین عالمی برادری کو بھارت کا اصل چہرہ دکھانے پہنچ گئے، جس اسٹیڈیم میں نریندر مودی نے خطاب کیا اس کے باہر پاکستانی، کشمیری اور سکھ برادری نے شدید احتجاج کیا، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے بھی بھارت سرکار کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شریک ہوئے، مظاہرے کے شرکا نے بھارتی وزیر اعظم کو کشمیریوں کاقاتل قرار دے دیا۔ مظاہرین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیری پرچم بھی لہرائے، پاکستان زندہ پاکستان اورخالصتان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں نسل کشی بند کرے، کشمیریوں کو آزادی دی جائے ۔ مظاہرین کے بینرز پر ” بھارتی دہشت گردی کا چہرہ مودی“ کے نعرے درج تھے۔

پلے کارڈ پر مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرو، بھارتی قبضہ ختم کرو کے نعرے، مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ نریندر مودی کے جلسے میں شرکت نہ کریں ۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق تقریب کے موقع پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات کے خلاف ہیوسٹن میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ جاری ہے۔ مظاہرے کے منتظمین نے بتایا کہ امریکا کے مختلف علاقوں سے پندرہ سے بیس ہزار افراد اس مظاہرے میں شرکت کیلئے ہیوسٹن پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب ہیوسٹن میں این آر جی ارینا میں نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر کی حیثیت سے دوسری مدت کیلئے حمایت کا اعلان کیا اور یہ نعرہ لگایا ’’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘‘ مودی کے جلسہ اور ریلی میں 25کے قریب گورنر، امریکی کانگریس کے اراکین نے شرکت کی۔مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم خود کو بدل رہے ہیں اسی وجہ سے ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کا نام پاوڈی مودی ہے مگر میں ایک سادہ آدمی ہوں جو کہ 130کروڑ لوگوں کے آرڈر پر کام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ  این آر جی ارینا بھارت اور امریکہ کے مابین توانائی کے سلسلہ میں بڑھتی ہوئی ہم آہنگی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکا کے مابین تعلقات میں ہم نئی تاریخ اور کیمسٹری دیکھ رہے ہیں، مودی نے اپنے خطاب میں پاکستان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے آرٹیکل 370 کو ہٹایا اور ہندوستان کے اس اقدام نے اس قوم کو گھبرا دیا ہے جو کہ خود ہی اپنے ملک کا انتظام نہیں سنبھال سکتے،

انہوں نے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 9/11کا حملہ ہو یا ممبئی 26/11 کا حملہ ایک ہی ملک ان کارروائیوں میں مرتکب پایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا جائے۔انہو ں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس ایک چیلنج تھا۔ جس کو بھارت نے الوداع کر کے 370آرٹیکل کا خاتمہ کرکے 70سالہ قریبی قانون کو الوداع کر دیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم کی خصوصی تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ وہ امریکا میں بھارت کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکہ کی معروف این بی اے باسکٹ بال چیمپئن شپ کے دو میچ آئندہ ماہ بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے جائیں گے‘یہ دو میچ 4 اور 5 اکتوبر کو ممبئی کے ایس وی پی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود بھارتی نژاد امریکیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکا میں ایک ایسا شخص صدر ہے جو ان کا بہترین دوست ہے۔صدر ٹرمپ نے نریندر مودی کو دوبارہ بھارت کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکا میں 40 لاکھ کے لگ بھگ بھارتی نژاد امریکی موجود ہیں جو امریکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور ہندوستان دونوں کے لئے سرحدی سلامتی ناگزیر ہے۔ ہم امریکی فخر کے ساتھ بے گناہ ہندوستانی امریکیوں کو انتہا پسند اسلامی دہشت گردی کے خطرے سے بچاتے ہیں۔ڈونلٹرمپ نے مزید کہاکہ مودی کی قیادت میں دنیا ایک مضبوط ، ترقی یافتہ اور خودمختار مضبوط ہندوستان کی گواہی دے رہی ہے۔آج ہمارا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور ہم جمہوریت سے وابستہ ہیں۔امریکی صدر نے وزیر اعظم مودی کو امریکا کا سب سے بڑا ، انتہائی وفادار دوست قرار دیا اور کہا کہ وہ ہندوستان کے لئے غیر معمولی کام کررہے ہیں۔

USA, AND, INDIA, ANNOUNCED, TO, FOUGHT, AGAINST, ISLAMIZATION

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
THIS, IS, LUCK, ALEEM KHAN, GOT, NEW, MINISTRY, IN, PUNJAB, CABINET
Previous Post اسے کہتے ہیں قسمت کھلنا۔۔۔ عبد العلیم خان کو پنجاب میں کونسا عہدہ دیا جارہا ہے؟ صوبائی کابینہ کو بڑا سرپرائز
Next Post بریکنگ نیوز: نریندر مودی اور امریکی صدر کی تقریر کے بعد ڈالر آسمان کو چھونے لگا ۔۔ ۔۔ ایک ہی دن میں ڈالرر کتنا مہنگا ہو گیا؟ تشویشناک خبر
US, DOLLAR, GOT, HIKE, IN, MARKET, HIGH, POSITION

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.