yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بریکنگ نیوز : امریکہ وزیراعظم پاکستان کو کیا شاندار سرپرائز دینے والا ہے ؟ عمران خان کے امریکہ پہنچنے سے پہلے ہی اچھی خبر آگئی

MH Kazmi July 20, 2019 1 min read
US, WANT, TO, GIVE, SURPRISE, TO, PAKISTANI, PRIME MINISTER
Share this:

US, WANT, TO, GIVE, SURPRISE, TO, PAKISTANI, PRIME MINISTER

واشنگٹن(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے،انکے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائیگا، امریکی صدر اور وزیراعظم کے درمیان دو نشستیں ہونگی، دورہ امریکہ کے دوران عسکری قیادت بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہو گی

امریکا کے سی پیک میں سرمایہ کاری پر کوئی تحفظات نہیں ،امریکہ بھی پاک چین اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے ، افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ پاکستان کو ہو گا، پلوامہ حملے پر پاکستان کا کردار سب کے سامنے ہیں، امریکی کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،بھارت کیساتھ امن و استحکام چاہتے ہیں، تعلقات کی بحالی کے لیے مودی سرکار کی پہل کے منتظر ہیں۔ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے سی پیک میں سرمایہ کاری پر کوئی تحفظات نہیں ہیں، بہت سے ممالک کی خواہش تھی کہ پاکستان کو تنہا کیا جائے جس میں ہمارے حریف ممالک ناکام ہو گئے۔ انہوںنے کہاکہ فٹیف کے دیئے گئے نکات پر کام کر رہے ہیں،دونوں ممالک کے تعلقات یکطرفہ نہیں ہیں، باہمی مفادات ہوتے ہیں جن پر بات چیت ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کاروباری افراد، ورلڈ بینک حکام، امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی جبکہ وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے، پاکستانی وزیراعظم پہلی بار کمرشل فلائٹ پر امریکا آئیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کیساتھ تعلقات کچھ عرصے سے اچھے نہیں، دو طرفہ تعلقات کو پس پشت پر ڈال دیا گیا جبکہ افغانستان کے تنازع کو اہمیت دی گئی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے جن علاقوں کو علاقہ غیر سمجھا جاتا تھا ہماری پاک فوج نے وہاں آپریشن کر کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا، اب ملک میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے، دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم اور

دیگر حکام بھی پاکستان میں آئے اور ان علاقوں کا دورہ کیا۔جس کے بعد امریکی حکام کی سوچ تبدیل ہوئی، ماضی میں امریکا کیساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کا تنازعہ بہت پرانا ہے، افغانستان کے زلمے خلیل زاد اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ بیان دیتے رہے ہیں تاہم اب ہمیں آگے چلنا چاہیے، اسی لیے وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا بہت اہمیت کا حامل ہے، اس دورے کے دوران کچھ تحفظات دونوں اطراف سے ہیں جو ختم ہوں گے،دونوں طرف سے تعاون کا ماحول بڑھا ہے اسے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ پاکستان کو ہو گا۔ ہم امن چاہتے ہیں، اس میں ہم کردار ادا کر رہے ہیں، پلوامہ حملے پر پاکستان کا کردار سب کے سامنے ہیں، امریکی کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ امن و استحکام چاہتے ہیں، تعلقات کی بحالی کے لیے مودی سرکار کی پہل کے منتظر ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک میں معاشی مشکلات ہیں، شرح نمو 2.5 سے 3 فیصد ہے اس سے ہم اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے، ہمیں ملک میں سرمایہ کاری چاہیے، وزیراعظم عمران خان کوشش کر رہے ہیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان لائیں جس کے لیے ویزے کے حصول میں آسانیاں پیدا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں اس کے لیے امریکا بھی اپنا کردار ادا کرے،مثال کے طور پر عالمی مالیاتی اداروں پراپر اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا

کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بنا رہے ہیں اس میں اقتصادی زونز بھی بن رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں لوگ آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔ انہوںنے کہاکہ واشنگٹن آنے سے قبل یورپ میں تھا وہاں سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئیں وہاں بھی سرمایہ کاروں سے کہا کہ آئیں سی پیک میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اور وزیراعظم عمران خان کےدرمیان ملاقاتوں کی 2 نشستیں ہوگی، پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ورلڈ بینک کے وفد سے بھی مذاکرات ہوں گے، سرکاری مصروفیات کے بعد وزیراعظم کیپٹل ون ارینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کمیونٹی ایونٹ کے بعدپاکستان بزنس سمٹ کے نام سے ایک نشست ہوگی جس میں امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر کاروبار سے وابستہ افراد شرکت کریں گے، وزیراعظم پاکستان بزنس سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ دورہ امریکا میں عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا ایک بزنس کونسل بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہپاکستان کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہوا ہے، جنوبی ایشیا ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، جنوبی ایشیا کی ترقی کیلئے استحکام درکار ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا تین روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوگی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Khan yousaf, general, secretary, pmln, france,
Previous Post شاہد خاقان عباسی محبت وطن اورشریف النفس راہنما ہیں ان کی گرفتاری مسلم لیگ کو دیوار سے لگانے کی سازش کا حصہ ہے، خان یوسف
Next Post واشنگٹن کی پچ تیز ہے، لیکن عمران خان ایسا کھلاڑی ہے جو ۔۔۔ شاہ محمود قریشی کے سیاسی چٹکلے نے ٹائیگروں کا دل خوش کردیا
WASHINGTON, PITCH, IS, FAST, BUT, IMRAN KHAN, WILL, BOWL. WELL, INSHA ALLAH

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.