yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

امریکی صدارتی انتخابات، پاکستانی کمیونٹی کو موثر لابنگ کی ضرورت

Yesurdu June 13, 2016 1 min read
Share this:
US presidential
US presidential

پاکستانی نژاد صباء احمد کے مطابق پاکستانی کیمونٹی کو امریکن اسٹائل سے سسٹم کا حصہ بن کر اپنی ویلیو بتانا ہو گی جس طرح انڈین اور یہودی لابی کرتے ہیں اگر ہم نے سسٹم میں رہ کر اپنے آپکو نہ منوایا تو پھر ہم بہت پیچھے چلے جائینگے
نیویارک ( یس اُردو) آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں پاکستانی کیمونٹی اپنا کردار اُسی وقت احسن طریقے سے ادا کر سکتی ہے جب ایک موثر حکمت عملی کے تحت ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹیوں میں اپنی نمائندگی ظاہر کی جا سکے ۔” دنیا نیوز” کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق جوں جوں الیکشن کے دن قریب آتے جا رہے ہیں توں توں امریکہ میں آباد تمام کیمونٹیز فعال ہو چکی ہیں ۔ پاکستانی نژاد صباء احمد جو مسلم ریپبلکن پارٹی کولیشن کی صدر ہیں ، اُن کا کہنا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کرنے کی بجائے اُنکے کیمپ میں شامل ہو کر پالیسیوں پر بحث کرنی چاہیے تاکہ ہم بہتر انداز سے انہیں اپنا نقطہ نظر بتا سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کیمونٹی کو امریکن اسٹائل سے سسٹم کا حصہ بن کر اپنی ویلیو بتانا ہو گی جس طرح انڈین اور یہودی لابی کرتے ہیں اگر ہم نے سسٹم میں رہ کر اپنے آپکو نہ منوایا تو پھر ہم بہت پیچھے چلے جائینگے۔ریپبلکن پارٹی میری لینڈ کے رہنما ساجد تارڈ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سب مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ وہ ایک مخصوص طبقے کے خلاف ہیں جو دہشت گرد ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ انکے مسلم کیمونٹی کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں لیکن دہشت گردوں کا قلع قمع کیے بغیر دنیا کو امن کا گہوارہ نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اگر صدر بن گے تو اُنکی پالیسیاں مسلم اُمّہ کے خلاف نہیں ہونگیں ، اس لیے پاکستانی کیمونٹی کو چاہیئے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن مہم کے عہدیداروں سے رابطے میں رہیں ۔مڈل ایسٹ چیمبر آف کامرس کے صدر اور ڈیموکرٹیک رہنما انور حسن کا کہنا ہے کہ ہم ہیلری کلنٹن کی اس لیے حمایت کر رہے ہیں کیونکہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح انتہا پسند نہیں اگر ہیلری کلنٹن صدر بن گئیں تو وہ اوبامہ کی بعض پالیسیوں کو جاری رکھیں گی۔امریکہ کی فارن اور دفاعی پالیسیاں مزید بہتر ہونگیں انہوں نے کہا کہ تارکین وطن اس لیئے ہیلری کی حمایت کر رہے ہیں کیونکہ ڈیموکرٹیک نے ہمیشہ امیگریشن کی پالیسیوں کو نرم کیا ہے۔میری لینڈ کے معروف قانون دان اور اسکالر سید مواحد حسین کا کہنا ہے کہ آئندہ امریکی صدر ہیلری کلنٹن ہو یا ڈونلڈ ٹرمپ کسی کو زیادہ پریشان ہونے یا توقعات رکھنے کی ضرورت نہیں ، پالیسیاں وہیں رہیں گی جو امریکی مفادات میں ہونگیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکی لیڈروں سے تو گن واقعات کنٹرول نہیں ہو رہے ، یہ انتہا پسندی یا دہشت گردی کو کس طرح ختم کرینگے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں آباد پاکستانیوں کی حامیاں ہیں کہ ہم امریکی سسٹم کا حصہ بننے کی بجائے مسلم لیگ ، پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف یا کسی اور جماعت کا حصہ بن کر اپنے وسائل اور اپنی توانائیوں کو ضائع کر رہے ہیں۔مڈل ایسٹ انسٹیٹوٹ واشنگٹن کے اسکالر زبیر احمد نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کی کوئی لابنگ نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان کی حکومت نے موثر لابنگ کے لیئے کوئی مایہ ناز فرم ہائر کر رکھی ہے ، اس لیے ڈونلڈ ٹرمپ ہو یا ہیلری کلنٹن جب ہم نے اپنے وجود کو ہی مختلف حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے تو ایسی کمزور پوزیشن میں کون ہمیں گھاس ڈالے گا ۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو واشنگٹن میں ایک مضبوط، مربوط اور موثر لابنگ کی اشد ضرورت ہے۔ ” دنیا نیوز” واشنگٹن کے ہمارے نمائندے کوثر جاوید نے کہا کہ پاکستانی کیمونٹی کے رہنماؤں کو چاہیئے کہ وہ دونوں جماعتوں کے صدارتی امیدواروں کے الیکشن سیل سے رابطے میں رہیں تاکہ ایک اچھے انداز سے پاکستان کی نمائندگی ہو سکے

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post دورہ انگلینڈ کیلئے محمد عامر کا پاسپورٹ پی سی بی کو موصول
Next Post قومی اے ٹیم کی دورہ انگلینڈ کیلئے شیڈول سے پہلے جانے کی درخواست مسترد

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.