yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک کھوکھا الاٹ کرنیکا بھی اختیار نہیں، سپریم کورٹ

Web Editor December 9, 2017 1 min read
US President Donald Trump does not have authority even to hollow allotment, Supreme Court
Share this:

کراچی: چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو ایک کھوکھا الاٹ کرنے کا بھی اختیار نہیں جب کہ سندھ میں کوئی ڈسپلن نہیں جس کا دل چاہتا ہے اراضی الاٹ کردیتا ہے۔

US President Donald Trump does not have authority even to hollow allotment, Supreme Courtچیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ امریکی صدر ٹرمپ کوواشنگٹن میں ایک کھوکھا الاٹ کرنے کا بھی اختیار نہیں۔ یہاں جس کا دل چاہتا ہے اراضی الاٹ کردیتا ہے۔ کراچی آکر احساس ہوا سندھ میں کوئی ڈسپلن نہیں، لگتا ہے یہاں 6 ماہ بیٹھ کر مقدمات سننے ہوں گے،پارکس عوامی ملکیت ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ کے روبرو لیڈیزکلب لاڑکانہ پر قبضہ اور تجاوزات سے متعلق سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ لیڈیز کلب جناح گارڈن کا حصہ ہے جس کا مجموعی رقبہ20 ہزار مربع گز ہے۔ لیڈیز کلب کا رقبہ3ہزار مربع گزہے۔ عدالت کے روبرو جناح گارڈن سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق گارڈن کا کچھ حصہ خالی کرالیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر ضمیر نے بتایا کہ اطراف میں ریلوے کی تجاوزات بھی قائم ہیں۔ جناح گارڈن میں نیشنل سینٹر، پریس کلب، لائبریری، اسکول اور پبلک ہیلتھ آفس بھی قائم ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پارک کی زمین پر نجی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے سکتے۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو آپ گالف کلب یا جھولے والوں کو جگہ دے دیں۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کوہدایت کی کہ پارک کو اصلی حالت میں بحال کریں۔ مشتاق میمن ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں ایویکیو ٹرسٹ کی زمین نیلامی کے ذریعے ملی ہے ہوٹل تعمیرکررہے ہیں جس پر عدالت نے ریلوے، ایویکیوٹرسٹ سمیت تمام فریقوں کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں جناح گارڈن سے ملحقہ زمینوں کے مقدمات سپریم کورٹ منتقل کرنے کا بھی حکم دیا۔ دریں اثنا سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)کے 208 ملازمین کی مستقلی پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پی ایس اوکی اپیل مستردکردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جمہوری نظام میں عوام کو درد بدر بھٹکنے نہیں دیا جاتا۔ آئین شہریوں کو مکمل بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے اس پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیے۔ فیصلہ سن کر ملازمین جذباتی ہوگئے۔ کمرہ عدالت میں زور دار تالیاں بجائیں۔

چیف جسٹس نے تالیاں بجانے پر اظہار ناراضی کیااورکہاکہ ایسی غلط روایت مت ڈالیں۔ ملازمین کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ملازمین کو مختلف عہدوں پر 1984 کے بعد کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دیا تھا۔ پی ایس او کے وکیل نے کہا کہ ملازمین کو کنٹریکٹر نے بھرتی کیا تھا یہ پی ایس اوکے ملازم نہیںہیں۔ سپریم کورٹ نے ملازمین کو 2013 سے ریگولرائز کرنے ملازمین کو پنشن اور دیگر مراعات جوائننگ کی تاریخ سے دینے کا حکم دیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Alleged police encounter in Kasur robber killed
Previous Post قصور میں مبینہ پولیس مقابلہ ڈاکو ہلاک
Next Post کراچی؛ پولیس مقابلے میں بچے کے 2 اغوا کار ہلاک
KARACHI: Two abductor of child were killed in a police encounter

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.