yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

امریکا نے افغانستان کے حالات مزید خراب ہونے کا عندیہ دیدیا

MH Kazmi May 13, 2017 1 min read
US gave indication of the worsening conditions in Afghanistan
Share this:

کابل: امریکی قومی سلامتی کے سربراہ ڈین کوٹس نے آئندہ برس افغانستان میں سیاسی اور سلامتی کی صورت حال مزید خراب ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

US gave indication of the worsening conditions in Afghanistan
US gave indication of the worsening conditions in Afghanistan

امریکی خفیہ اداروں کے نگران اور قومی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس نے واشنگٹن میں ایک سماعت کے دوران ملکی سینیٹ کو بتایا کہ افغانستان میں سیاسی اور سلامتی کی صورتحال اگلے برس یقینی طور پر مزید خراب ہو گی۔ کوٹس نے افغانستان میں مستقبل کے ممکنہ حالات کی جو تصویر کشی کی، انہیں کم امیدی سے عبارت اندازوں کا نام ہی دیا جا سکتا ہے۔

کئی دہائیوں سے بدامنی اور خانہ جنگی کے شکار ملک افغانستان میں پچھلے کافی عرصے سے اسلام کے نام پر عسکریت پسندی کرنے والے جنگجو دوبارہ فعال ہو چکے ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ یہ منصوبے بھی بنا رہی ہے کہ اسے ممکنہ طور پر افغانستان میں اپنے مزید فوجی تعینات کرنا چاہئیں۔ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس نے امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی ایک سماعت کے دوران کہاکہ کابل حکومت کیلیے امریکا اور اس کے ساتھی ممالک کی طرف سے فوجی امداد میں مناسب اضافے کے باوجود 2018میں اس ملک میں سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال یقینی طور پر آج کے مقابلے میں مزید خراب ہو جائے گی۔

ہ افغانستان نے اگر اپنے ہاں مسلح مزاحمت اور عسکریت پسندی کو محدود نہ کیا یا پھر طالبان کے ساتھ کوئی امن معاہدہ طے نہ کیا، تو اسے بیرونی (فوجی) امداد پر اپنا انحصار کم کرنے کیلیے بہت زیادہ جدوجہد کرنا پڑے گی۔ افغانستان میں امریکی سربراہی میں فرائض انجام دینے والی افواج کو وہاں لڑتے ہوئے 16 برس ہو چکے ہیں اور یہ جنگ پہلے ہی امریکا کی طرف سے آج تک لڑی جانے والی طویل ترین جنگ بھی بن چکی ہے۔

افغان سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی میں بہتری کی کوششوں کے نتائج توقعات سے کم رہے۔ اے ایف پی نے لکھا ہے کہ اسی دوران امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ جنرل وِنسینٹ اسٹیوارٹ نے بھی کہا ہے کہ اگر افغانستان کی صورت حال کا تدارک نہ کیا گیا، تو اس طول اختیار کر چکے تنازعے میں امریکی سربراہی میں کام کرنے والے عسکری اتحاد کو حاصل ہونے والی نازک کامیابیوں کے ضائع ہونے کا بھی خطرہ ہو گا۔ جنرل وِنسینٹ نے کہا، ’’اگر ہم کوئی تبدیلی نہ لائے، تو صورت حال مزید ابتر ہوتی جائے گی۔ یوں ہم ان تمام کامیابیوں سے بھی محروم ہو جائیں گے، جن کے لیے ہم نے گزشتہ کئی برسوں سے بے تحاشا کوششیں کیں۔‘‘ اس سماعت کے دوران ڈَین کوٹس نے سینیٹ کے ارکان کو مزید بتایا، طالبان ممکنہ طور پر مزید کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے، خاص طور پر افغانستان کے دیہی علاقوں میں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
China and US agreed on trade pact
Previous Post چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق ہو گیا
Next Post ممنوع ادویہ اور پلاسٹک کے اعضا درآمد کرنے کی کوشش
Try to import prohibited substances and plastic parts

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.