yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

امریکی الیکشن اور اپنا اسلام آباد

MH Kazmi November 8, 2016 1 min read
US election and its Islamabad Mazhar Barlas on 08 nov 2016
Share this:

مظہر برلاس

آج امریکہ میں الیکشن ہورہے ہیں، آج کے دن امریکی عوام اپنے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ اس مرتبہ امریکہ میں الیکشن مہم زور و شور سے جاری رہی۔ خاص طور پر ٹرمپ کی الٹی سیدھی باتوں نے اس مہم کو چار چاند لگائے رکھے، ہیلری بھی اپنی ادائیں دکھاتی رہیں۔ مقبولیت کی دوڑ میں انیس بیس کا فرق لگ رہا ہے۔ ہیلری بیس ہے تو ٹرمپ انیس ہے مگر ٹرمپ اپ سیٹ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ ٹرمپ کے پیچھے یہودی لابی ہے۔ امریکی معیشت اور میڈیا پر یہودی لابی کا قبضہ ہے اس لئے ٹرمپ الیکشن جیت سکتے ہیں چونکہ پیسہ اور میڈیا ٹرمپ کے لئے ایک بڑا کھیل، کھیل رہا ہے، پیسے سے یاد آیا کہ پاکستان کے ایک اہم سیاستدان نے ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم پر خوب پیسہ خرچ کیا ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں ان کا پیسہ ضائع ہی نہ ہوجائے جس کا امکان بہت زیادہ ہے، اسی سیاستدان نے لندن میں ہونے والی دو خاص کانفرنسوں کے لئے بھی پیسہ خرچ کیا ہے۔ ان کانفرنسوں میں پاکستان سے متعلق کیا کچھ کہا گیا، اس کی تفصیلات سے آپ پہلے ہی آگاہ ہیں میرا ضمیر تو اجازت نہیں دیتا کہ میں پاکستان کے خلاف کی گئی باتوں کو یہاں نقل بھی کروں، میرا دل پاکستان کے ساتھ ہے، میری جان اس دھرتی کے لئے ہر وقت حاضر ہے، دنیا میں سب سے پیارا، میرا پیارا پاکستان ہے، چند سیاستدان پاکستان کے خلاف جتنی مرضی بکواس کرلیں یا کروالیں، انہیں ہر دو صورتوں میں شکست ہوگی ہار ان کا مقدر ہے، جیت پاکستان کی قسمت۔
اگر پاکستانی سیاستدان کے لگائے گئے پیسے کام آبھی گئے اور ہیلری مشکل سے جیت بھی گئی تو امریکی یہودی الیکشن کو متنازع بنادیں گے، ٹرمپ الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے بلکہ امریکہ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ لوگ انتخابی نتائج کے خلاف سڑکوں پر نظر آئیں گے۔ امریکی اسٹیبلشمنٹ اس تمام صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے اسی لئے اس بات کا امکان ہے کہ ٹرمپ الیکشن میں ہیلری کو شکست سے دو چار کردے گا،اگر دولت اور میڈیا ہار گیا تو پھر ہیلری جیت سکتی ہے مگر اس حقیقت کو نظر انداز کرنا مشکل ہے کہ امریکہ میں دولت اور میڈیا کو شکست دینا بڑا  مشکل کام ہے۔ میری خواہش تھی کہ میں امریکی الیکشن کے موقع پر جاتا، اس مقصد کے لئے امریکیوں نے مجھے آئی ویزہ بھی دیا مگر مجھے پاکستان کی فکر زیادہ ہے، پاکستان میں اس وقت اہم ترین مقدمہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، پوری قوم کی نگاہیں اس اہم ترین کیس پر لگی ہوئی ہیں۔
اپنا اسلام آباد بڑا خوبصورت شہر ہے، سچی بات تو یہ ہے کہ اس شہر بے مثال کو چھوڑنے کے لئے دل راضی نہیں ہوتا۔ پاکستان کا یہ واحد شہر ہے جہاں سبزہ و گل کا بسیرا ہے، اسی شہر میں اہم ترین مقدمات چل رہے ہیں، ان مقدمات کے فیصلوں کی روشنی میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ گزشتہ روز یعنی پیر کو سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ وزیر اعظم کے بچوں کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان نے جوابات جمع کروائے ، یہ جواب ادھورے تھے اسی لئے عدالت نے سماعت 15نومبر یعنی اگلے منگل تک ملتوی کردی جو 7نومبر کو سماعت ہوئی ا س میں سپریم کورٹ کے ججوں نے کئی اداروں کے بارے میں کہا کہ ان پر بداعتمادی بڑھ رہی ہے، ریاستی ادارے خاص طور پر نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں، عدالت میں تو چیئرمین نیب کی چین روانگی پر بھی باتیں ہوئیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس کو بڑا سادہ قرار دیا یعنی سیدھا سادہ کیس، جس میں صرف یہ بتانا ہے کہ لندن کی جائیدادیں کب لیں، کیسے لیں، پیسہ کہاں سے آیا، اگر پیسہ پاکستان سے گیا تو وہ کیسے گیا؟۔ آپ کو یاد ہوگا کہ اس حوالے سے شریف فیملی کے افراد کے بیانات میں تضاد ٹی وی اور اخبارات کی زینت بن چکا ہے، یہی تضادات اب مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ حکومتی وکیل تو مریم صفدر کی آف شور کمپنیوں سے بھی انکاری ہے۔ ان کا یہ انکار بھی عدالت کے سامنے آیا کہ مریم صفدر اپنے باپ کے زیر کفالت نہیں ہیں ۔ ان تمام باتوں کے ثبوت 15نومبر کو پیش ہوں گے۔ مخالف فریق کے ثبوت بھی زیر غور آئیں گے۔عمران خان اور جہانگیرترین کو بھی آف شور کمپنیوں کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔
ایک اور مقدمہ پشاور ہائی کورٹ میں چلا گیا ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی کےا سپیکر اسد قیصر سی پیک کے حوالے سے مقدمہ لے کر گئے ہیں کہ ان کے صوبے کو حق نہیں ملا بلکہ سی پیک میں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ قومی سلامتی کے حوالے سے شائع شدہ خبر کے معاملے پر ابھی کوئی تحقیق نہیں ہوئی مگر سینیٹر پرویز رشید کو وزارت سے ہٹایا گیا ، اب پنجاب کے وزیر رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ’’ثابت ہوگیا کہ پرویز رشید قصور وار نہیں ہیں…..‘‘ اس پر چودھری پرویز الٰہی نے بڑا جاندار تبصرہ کیا ہے کہ’’اگر پرویز رشید کا قصور نہیں تھا تو ہٹایا کیوں گیا؟….اس کیس میں لیت و لعل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے حالانکہ یہ عام بات نہیں ہے اور اس میں پتہ نہیں کون کون شامل ہے۔ سنا ہے کہ حکومت نے سرکاری خبر رساں اداروں کو منع کردیا ہے کہ وہ پرویز رشیدکی بطور سینیٹر خبروں کو نشر کرنے سے گریز کریں، جب کنٹینر لگے ہوئے تھے تو فوج کے ایک کرنل شہید ہوگئے تھے، شہید کرنل شاہد کی ایف آئی آر بھی درج ہونے کے لئے تیار ہے پتہ نہیں کس کے خلاف درج ہوتی ہے، حادثہ تو اٹک میں پیش آیا تھا۔
گزشتہ کچھ روز میں ریلوے کو پانچ چھ حادثوں سے دو چار ہونا پڑا ہے، پرائز بانڈز فیم وزیر صاحب پتہ نہیں  کہاںہیں، آخری اطلاع تو یہ تھی کہ وہ اسٹے کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں، ان تمام معاملات پر مجھے عطاء الحق قاسمی کا شعر یاد آرہا ہے کہ؎
ظلم بچے جن رہا ہے کوچہ و بازار میں
عدل کو بھی صاحب اولاد ہونا چاہئے

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
So Far From Panama ..... by Dr.Mujahid Mansoori on 08 nov 2016
Previous Post پاناما سے آگے ……
Next Post خواندگی، تعلیم اور مفتی عبدالقوی کا دفاع
Literacy, education and defense Mufti Abdul Qavi on 08 nov 2016

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.