yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

امریکہ کو سی پیک پراعتراض کیوں، امریکی ترجمان نے اصل حقیقت بیان کردی

MH Kazmi August 4, 2020 1 min read
US, China, spar, over, CPEC
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی دفتر خارجہ نے قومی احتساب بیورو (نیب ) کے کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک ترقیاتی منصوبہ غیر شفاف ہے اور بین الاقوامی معیار پر پورا نہیں اترتا۔دفتر خارجہ کے اردو ترجمان زیڈ ترار کا کہنا تھا کہ امریکی ترقیاتی منصوبے زیادہ شفاف ہوتے ہیں اور ایسے ہی منصوبوں کی وجہ سے آج پاکستان میں چار کروڑ سے زیادہ لوگوں تک بجلی پہنچ رہی ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سے سی پیک منصوبہ کئی بین الاقوامی معیاروں پر پورا نہیں اترتا بلکہ خود پاکستان کا قومی احتساب بیورو (نیب) سی پیک کے کئی معاہدوں پر تفتیش کر رہا ہے۔‘ یہ بات لندن میں مقیم امریکی دفتر خارجہ کے اردو ترجمان زیڈ ترار نے اسلام آباد میں اردو جریدے کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون کی گذشتہ 70 سال کی تاریخ ’ہمیں دکھاتی ہے کہ امریکہ ہر اس منصوبے کی حمایت کرتا ہے جس سے علاقے کے لوگوں کی زندگیوں میں کوئی بہتری آئے اور ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہر معاشی منصوبہ شفافیت اور بین الاقوامی معیار پر مبنی ہو اور بین الاقوامی ماحولیاتی اور لیبر معیار پر پورا اترے۔‘ امریکی ویزا پابندیوں کے پاکستانیوں پر اثرات کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس سال 22 جون کو صدر ٹرمپ نے اپریل کے ایک آرڈر میں توسیع کی تھی اور اس آرڈر کے تحت بعض ایچ اور جے کیٹگری کے نئے ویزوں کی منظوری کو اس سال کے آخر تک روکا گیا ہے ۔’ہم صرف نئے ویزوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں جن کے پاس پہلے سے ویزہ ہے ان پر اس آرڈر سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔‘ امریکہ پاکستان تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے پہلے جب وزیراعظم عمران خان کی صدر ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی تھی تو صدر ٹرمپ نے افغانستان میں امن کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔ جہاں تک امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بات ہے تو ’میں سمجھتا ہوں کہ ہماری دوستی باہمی احترام کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان ایک تزویراتی اتحاد بھی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ برسوں سے پاکستان کو عالمی امداد دینے والے ملکوں میں سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ امریکی حکومت سب سے بڑا تعلیمی پروگرام پاکستان میں چلاتی ہے اور اب تک کل 30 ہزار سے زیادہ طالب علموں نے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے۔‘ ان سے پوچھا گیا کہ اردو زبان میں سفارت کاری باہمی تعلقات پر کس حد تک اثرانداز ہوتی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ امریکی دفتر خارجہ میں انگلش زبان کی ترجمان کے علاوہ دنیا بھر کے میڈیا سے رابطے کے لیے کئی زبانوں کے ترجمان کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر روسی، عربی، ہسپانوی، فرانسیسی اور پرتگالی زبان تک کے ترجمان بھی ہیں اور ان تمام کا مقصد امریکی خارجہ پالیسی کو دنیا کے سامنے درست اور واضح طور پر پیش کرنا ہے۔ زیڈ ترار امریکی دفتر خارجہ کے اردو اور ہندی زبان کے ترجمان ہیں اور لندن سے قبل واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ کے بیورو آف انٹرنیشنل آرگنائزیشن افیئرز میں تعینات رہے ہیں۔ انہوں نے امریکی فارن سروس 2010 میں جوائن کی اور وہ پاکستان، یو اے ای اور اٹلی میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ’دیکھیے اس میں کوئی شک نہیں کہ زبان رکاوٹوں کو ختم کرتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ پالیسی کو درست طریقے سے پیش کرنا ہماری ذمہ داری ہے کسی اور کی نہیں۔ امریکی دفتر خارجہ کا اردو ترجمان رکھنے کا فیصلہ ہماری خارجہ پالیسی میں جنوبی ایشیا کی اہمیت ظاہر کرتا ہے اور یہاں میں آپ کو بتاتا چلوں کہ امریکی دفتر خارجہ میں اردو بولنے والے تمام سفارت کار اردو کو ایک خوبصورت اور شاعرانہ زبان کی حثیت سے دیکھتے ہیں۔‘

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
CONGRATULATIONS, PAKISTAN, AND, PM, AND, GOVERNMENT, ON, APPROVAL, OF, NEW, MAP, OF, PAKISTAN
Previous Post کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کرتا پاکستان کا نیا سرکاری نقشہ پیش
Next Post اپوزیشن کو مقبوضہ کشمیر نقشے میں شامل کرنے کا صرف بتایا گیا، کورکمیٹی کے فیصلے کے مطابق رد عمل دینگے، مصطفیٰ نواز

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.