yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اردو کی ترویج کیونکر ممکن ہے

F A Farooqi May 24, 2015May 27, 2015 1 min read
Share this:
Urdu Alphabets
Urdu Alphabets

تحریر : سحرش فرحان
اور یہ اہل کلیسا کا نظام تعلیم ایک سازش ہے فقط دین و مروت کے خلاف کسی بھی قوم کی ترقی اور ترویج کے لیے اس قوم کی زبان اہم کردار ادا کرتی ہے۔اور ایک قوم کی بقا کے لیے اس کی زبان نا گزیر ہوتی ہے۔مگر بدقسمتی سے ایک طویل عرصے سے ہم لوگ اپنی زبان کو پسِ پشت ڈال کر انگریزی زبان کو اپنے گلے کا طوق بنائے ہوئے ہیں اور انگریزی لکھنے،بولنے اور پڑھنے کو قابلِ فخر سمجھتے ہیں۔انگریزی زبان کو ہم نے اپنی ترقی کے لیے ناگزیر بنا دیا ہے۔بہت ہی عجیب بات ہے کہ دوسری قومیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے معاشی،ثقافتی اور تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہیں جبکہ ہماری قوم مغرب کی اندھا دھند تقلید میں اپنے نظام کو بد سے بدتر بنانے میں کوشاں نظر آرہی ہے۔

ہم جسمانی طور پر تو آذاد ہو چکے ہیں مگر ہمارے ذہن ابھی تک انگریزوں کے قبضہ میں ہیں۔ہم انگریزی صرف بولتے نہیں بلکہ اس زبان کی غلامی کر رہے ہیں۔ہمارے ملک کے نظامِ تعلیم کو پیچیدہ ترین بنانے میں انگریزی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔سائنس اور ٹیکنالوجی کا محاذ ہمارا کمزور ترین محاذ ہے،اور بیرونی دشمن جنگ کے لیے ہمیشہ ایسے محاذ کا انتخاب کرتا ہے جہاں اسے کم سے کم مزاہمت کا سامنا کرنا پڑے۔اپنے ملک کی ترقی کے لیے چونکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم ہمارے لیے ناگزیر اور وقت کی اہم ضرورت ہے،چنانچہ ملک دشمن عناصر ہماری اس کمزوری سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم کو عام فہم بنانے کی بجائے پیچیدہ سے پیچیدہ تر بنا رہا ہے۔اور ان کا سب سے کاری وار پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اردو کی بجائے انگلش میڈیم نصاب متعارف کروانا ہے۔

ایک تو سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے اہم اور مشکل مضامین اوپر سے نصاب بھی انگریزی میں۔۔ایسے میں پاکستان کی آبادی جو کہ ذیادہ تر پسماندہ علاقوں پر مشتمل ہے،کیونکر ایسا مشکل نصاب پڑھ پائے گی۔۔؟؟؟اصولا ّ تو یہ ہوتا تو یہ ہے کہ ،نصاب خواہ سائنس کا ہو یا آرٹ کا ،اس کو بناتے وقت کچھ اصول و قوانین کو مدِنظر رکھا جاتا ہے مثلا بچوں کی نفسیات،ذہنی سطح ،زبان تہذیب و ثقافت وغیرہ کا موضوع جائزہ۔۔مگر ہمارا موجودہ نصابِ تعلیم کسی اصول اور ضابطے کا پابند نظر نہیں آتا۔ہمارے موجودہ نصاب میں اردو زبان کی تمام اصطلاحات کو ختم کر کے انگریزی زبان کی اصطلاحات کو ناقابلِ فہم انداز میں پیش کیا گیا ہے جو بچوں کے لیے پڑھنا تو دور کی بات معلم کے لیے پڑھانا بھی مشکل ہو چکا ہے۔

Education
Education

موجودہ نصابِ تعلیم ہماری قومی زبان اور ثقافت کے ساتھ ہمارا رشتہ مکمل طور پر کاٹ رہا ہے۔گذشتہ پچاس سال سے پاکستانی نصابِ تعلیم میں رائج اردو زبان کی سائنسی اصطلاحات کو ختم کردیا گیا ہے۔نتیجہ کے طور پر وطن کے معصوم بچے سائنسی مضامین کے نام سے ہی خوف کھانے لگے ہیں۔کسی بھی قوم کو کمزور اور اپاہج بنانے کے لیے اس کی تعلیم کا رشتہ اس کی زبان سے کاٹ دینا ایک ایسی گھناونی سازش ہے جو پچھلے کئی سالوں سے بیرونی دشمن ہمارے خلاف کر رہا ہے ۔اور ہمارے نصابِ تعلیم میں یہ بات واضح طور پر نظر آ رہی ہے کہ یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔مگر ہم اب تک اس خرابی کی صورت کو رفع نہیں کر سکے اور نہ ہی ملت اور تہذیب کے خلاف ہونے والی سازش کو سمجھنے کے باوجود ختم کر سکے ہیں۔

طبقاتی نظام کے باعث اردو کی تعلیم و تدریس صرف ایک مخصوص طبقے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ملک کا طاقت ور طبقہ اپنے تعلیمی اداروں میں اپنے غیر ملکی آقائوں کی زبان اور افکار پر مبنی نصابِ تعلیم رائج کر کے حکمرانہ ذہنیت پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔ہمارا ہمسایہ ملک بھارت جس نے ہمارے ساتھ ہی اپنے سفر کا آغاز کیا تھا ،آج زندگی کے بہت سے میدانوں میں ہم سے آگے نکل گیا ہے۔خاص طور پر تعلیمی میدان میں بھارت ہمیں بہت پیچھے چھوڑ گیا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں ہزاروں اردو میڈیم اسکول کھل چکے ہیں جہاں تمام مضامین کی تعلیم اردو اور ہندی میں دی جاتی ہے۔

بھارت انگریزی کو چھوڑ کر ہندی،اردو اور دوسری مقامی زبانوں کی طرف آ رہا ہے اور ان زبانوں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ٹیکبالوجی میں ترقی کرنے کے لیے مختلف سوفٹ وئیرز تیار کر رہا ہے۔بھارت کے سائنسی نظامِ تعلیم میں موجود تمام نصابی کتابوں میں انگریزی کی جگہ اردو اصطلاحات استعمال کی گئی ہیں۔بہت افسوس کی بات ہے کہ اردو زبان تو ہماری ہے مگر اس پر قابض بھارت ہو رہا ہے جو کہ ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ہم اپنی اصل آہستہ آہستہ کھوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ اردو کو باقی دنیا کی طرح ہماری اپنی قوم ہی قومی زبان کے طور پر قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکا ر ہے۔پاکستان کی تخلیق سے لے کر آج تک اردو زبان ترقی پانے کی بجائے روبہ زوال ہے۔جس کی وجہ یہی ہے کہ ہماری اپنی ہی قوم اردو کو وہ عزت و وقار دینے کو تیار نہیں ہے جس کی بحیثیتِ قومی زبان یہ حقدار ہے۔مغربی زبان کی تقلید اور نقالی میں ہماری اپنی پہچان اور تشخص کس حد تک مسخ ہو چکا ہے ،اس کا احساس سوائے چند ایک کے شاید ہی کسی کو ہو۔

Pakistan
Pakistan

ملک میں اردو کے نفاذ اور انگریزی کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے اس ملک میں اردو پڑھنی،لکھنی اور بولنی ہوگی۔اگر کوئی اردو کی ترویج اور فروغ کے لیے کام نہیں کر سکتا تو اسے کم از کم اس کی اصلی حالت میں تو اسے برقرار رکھنا چاہیے۔آج کل حال یہ ہے کہ اکثریت اردو کا ایک جملہ بھی انگریزی کا پیوند لگائے بغیر ادا نہیں کر سکتی۔ آخر اس سب کا انجام کیا ہوگا ۔۔۔۔؟؟ اپنی قومی تشخص کی علامت ایک زبان کو رد کر کے کوئی قوم کب تک بین الاقوامی طور پر اپنا وقار قائم رکھ سکتی ہے ۔۔سوچنے کی بات ہے ۔۔
سوچیئے ۔۔۔ ابھی بھی وقت ہے ۔۔۔
عجب نہیں کہ بدل دے اسے نگاہ تیری
بلا رہی ہے تجھے ممکنات کی دنیا

تحریر : سحرش فرحان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post دوستی کا مضبوط بندھن
Next Post نقل میں عقل

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.