yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

اردو ادب میں علم العروض اور علم البیان پر دو روزہ قومی سیمینار

Yes 2 Webmaster April 6, 2015 1 min read
SSS UD Seminar
Share this:
SSS UD Seminar
SSS UD Seminar

بھارت (احمد نثار) جامعہ سری شنکراچاریہ برائے سنسکرت، علاقائی مرکز، کوئی لانڈی،کیرلا کے شعبہ اردو میں دو روزہ سیمینار۔ اردو ادب میں علم العروض اور علم البیان پر دو روزہ قومی سیمینار منعقد کیا گیا تھا۔ یہ قومی سیمینار٢٨ اور ٢٩ مارچ ٢٠١٥ کو شعبہ اردو میں انعقاد کیا گیا اور اس اجلاس کے کوآرڈینیٹر جناب ڈاکٹر عطاء اللہ خان کاک سنجری کی قیادت میں روبعمل آیا۔ اس سیمینار میں ریاست آندھرا پردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو،کرناٹک اور کیرلا کے افراد شریک رہے۔ اس سیمینار کے افتتاحی اجلاس کی صدارت علاقائی مرکز کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر وی۔ین۔اُنّی نے کی۔ مہمانانِ خصوصی جناب ڈاکٹر مظفر علی شہ میری، صدر شعبہ اردو ، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد اور جناب نثار احمد سید، فری لانس ویزیٹنگ فیکلٹی، پونہ، مہاراشٹر رہے۔ جناب عطاء اللہ خان نے سبھی کا تعارف کروایا اور استقبال کیا۔ اس اجلاس کی افتتاح جناب نثار احمد سید نے کی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں جامعہ سری شنکراچاریہ کے اردو شعبہ کی تعریف کی اور ملک کے سماجی ڈھانچے میں زبانوں کی ہم آہنگی کی طرف توجہ دلائی۔اور یہ بھی کہا کہ ویدک اور قرانی ادب کو پڑھیں اور سمجھیں اور عالم انسانیت کے لئے کام کریں۔

پھر اس اجلاس کی شروعات دعا سے ہوئی۔ یونیورسٹی کے طلباء نے لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری پڑھی۔ غنائیت سے لبریز اس دعا سے محفل میں ایک نئی روحانی تازگی پیدا ہوگئی۔ ڈاکٹر وی۔ین۔ اُنّی نے اپنے صدارتی خطاب میں زبان کی خوبصورتی اورسنسکرت ادب کے تعلق سے معلومات فراہم کئے۔ ڈاکٹر مظفر علی شہ میری نے اپنے خطاب میں اردو کی ثقافتی ورثہ اور اس کی خوبصورتی پر روشنی ڈالی۔ صدر شعبہ اردو جناب ڈاکٹر نکولن صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کیرلا کی وسیع النظری کی وجہ ہی سے کیرلا میں اردو پنپ رہی ہے۔ریاست کیرلا میں اردو کے فروغ میں سب سے بڑا کردار حکومت کیرلا کا ہے۔ اور یہ بھی کہا کہ بھارت کی مشترکہ تہذیب ہی بھارت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ سیمینار کے موضوعات پر ایک مختلف ہی انداز میں ریسورس پرسنز نے اپنی مہارتوں کے جوہر بکھیرے۔ڈاکٹر مظفر علی شہ میری نے اردو ادب میں علم البیان اور علم الکلام پر بڑے ہی خوبصورت انداز میں روشنی ڈالی اور حاضرین نے بھی اس کا بھرپور استعفادہ کیا۔ ڈاکٹر مظفر علی صاحب کا طریقہ انٹیراکٹیو طریقہ تھا جو کامیاب رہا۔ دوسرا موضوع اردو ادب میں علم العروض کو جناب نثار احمد سید نے پیش کیا۔ موصوف نے علم العروض یا علم الشعر کو بڑے ہی عمدہ اور نفیس انداز میں ایک جدید طریقے سے پیش کیا جس کو محفل نے اعتراف کیا کہ اردو ادب میں علم العروض کو سمجھنے کے لئے یہ طریقہ بے حد مفید اور آسان ہے۔ اس طریقے میں موصوف نے غنائیت، شعر اور افاعیل (ارکان) کو اساس بناتے ہوئے علم العروض کو پیش کیا۔

ڈاکٹر مظفر علی شہمیری، ڈاکٹر نکولن، اور ڈاکٹر عطاء اللہ خان سنجری نے کہا کہ نثار احمد سید صاحب علم العروض کو سیکھنے اور سکھانے میں ایک جدید طریقے کے موجد ہیں۔ اور یہ بھی کہا کہ اس جدید طریقہ کو پہلی بار تعارف کروانے کا سہرہ شعبہ اردو جامعہ سری شنکراچاریہ برائے سنسکرت کے علاقائی مرکز کے سر جاتا ہے۔ ڈاکٹر سعید الدین، اسلامیہ کالج وانمباڑی تمل ناڈو، ڈاکٹر شریف، ڈاکٹر حیات باشاہ، علاقائی کیمپس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ملاپورم، ڈاکٹر ضیاء الرحمن مدنی شانتاپورم کیرلا، ڈاکٹر سلیم فروک کالج کالیکٹ، محترمہ شکیلہ اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج ملاپورم نے اپنے مقالے پیش کئے۔ اجلاس کے دوسرے دن کے دوسرے سیشن میں جناب نثار احمد نے اردو ویکیپیڈیا کا بھی تعارف کروایا اور اس تعلق سے ایک ورک شاپ کا بھی اہتمام کیا۔ اردو احباب کو اردو ویکیپیڈیا کیا ہے، اس کے ساتھی منصوبے کیا ہیں اور اردو ویکی پیڈیا میں مضامین کیسے لکھے جاسکتے ہیں اور تدوینات کیسے کئے جاسکتے ہیں، تفصیل سے بتایا۔ چونکہ ویکی پیڈیا دنیا بھر میں مشہور دائرةالمعارف ہے حاضرین نے بڑی ہی دلچسپی کے ساتھ اس کے تعلق سے معلومات حاصل کیں۔ اور یہ عہد کیا کہ اردو زبان کے تحفظ کے لئے اردو ویکی پیڈیا پر ضرورسے کام کریں گے۔

ڈاکٹر غفار صاحب نے ہدیہ تشکر پیش کیا اور کہا کہ یہ سیمینار اتنے خوبصورت انداز میںچلا کہ حاضرین کو کافی استعفادہ رہا، اور یہ بھی کہا کہ میں نے کئی سیمینار دیکھے جس میں صرف مقالے پڑھ کر لوگ اپنی جگہ لے لیتے ہیں، لیکن یہ مختلف سیمینار ہے جو کہ ایک ورک شاپ کی طرح رہا اور حاضرین کے لئے بے حد فائدہ بخش ثابت ہوا۔ریسورس پرسنز ڈاکٹر مظفر شہ میری اور نثار احمد سید صاحبان کا تہہ دہ سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریسورس پرسنز نے اپنے مقالوں اور موضوعات کو پیش کرنے کے لئے مختلف اور نئے انداز اپنائے جوکہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت محسوس ہو رہے ہیں۔ اس اجلاس کے کوآرڈینیٹرڈاکٹر عطاء اللہ خان سنجری کی قیادت میں یہ سیمینار بے حد کامیاب رہا۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Indian Sikh
Previous Post بیساکھی کا تہوار اقلیتوں کی آزادی کا مظہر
Next Post اردو ادب میں علم العروض اور علم البیان پر قومی سیمینار کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.