yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’آئندہ انتخابات شفاف نہیں ہوں گے‘

Web Editor July 11, 2018 1 min read
'Upcoming elections will not be transparent'
Share this:

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ انتخابات صاف و شفاف نہیں ہوں گے۔

صوبائی دارالحکومت میں این اے پی کارکنان کی نمازِ جنازہ کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اے این پی سربراہ نے کہا کہ ان کی جماعت آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی اور ان میں کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ پر ہونے والے حملے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’جو بھی یہ سب کررہا ہے کرتا رہے ہم الیکشن لڑیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ 3 روزہ سوگ کے بعد معمول کی انتخابی مہم شروع ہوگی اور بغیر کسی پتھراؤ، جلاؤ گھیراؤ کے پُر امن طریقے سے جاری رہے گی۔

اسفند یار ولی خان نے کانر میٹنگ میں ہونے والے بم دھماکے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان سے ہمدردی کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ اپنے دکھ کو بیان کروں، شہید ہارون بلور مجھے بیٹوں کی طرح عزیز تھا‘۔

اسفند یار ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اپنے ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، صبر کا پیمانہ لبریز ہونا ملک کے لئے اچھی بات نہیں ہے‘۔

ایک سوال کے جواب میں اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہر داڑھی والے کو طالبان نہیں کہا جاسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں طالبان سے کہتا ہوں کہ اگر وہ سچے پختون ہیں تو چھپ کر اور پیچھے سے وار نہ کریں، کھل کر سامنے آئیں اور مقابلہ کریں ہم تیار ہیں‘۔

یاد رہے کہ 10 جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران بم دھماکے سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور سابق رہنما بشیر احمد بلور کے صاحبزادے ہارون بلور سمیت 20 افراد جاں بحق اور 48 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے اے آئی جی شفقت ملک کا کہنا تھا کہ ‘ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ خودکش تھا اور اس کا نشانہ ہارون بلور تھے’۔

بعدِ ازاں ہارون بلور پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ ایس ایچ او یکہ توت کی مدعیت میں نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ نیشنل کاؤنٹرٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے ایک انتباہ جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ عام انتخابات کے دوران ملک کی سیاسی قیادت کو دہشت گردی کے خطرات ہیں۔

نیکٹا حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے 12 رپورٹس ملی ہیں جن میں سے 6 رپورٹس مخصوص شخصیات پر ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
NAB application is incomplete for for red warrants of Nawaz Sharif's sons
Previous Post نواز شریف کے بیٹوں کے ریڈ وارنٹ کیلیے نیب کی درخواست نامکمل قرار
Next Post وہ غذائیں جنہیں کھانے سے بھوک مزید بڑھتی ہے
Foods that grow more hungry than food

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.