yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کائنات کی سب سے بڑی عید

Yes 2 Webmaster December 16, 2015 1 min read
12 Rabi ul Awal
Share this:
12 Rabi ul Awal
12 Rabi ul Awal

تحریر : در صدف ایمان
اسلامی ماہ ربیع الاول اور عاشقانِ رسول علیہ الصلوة السلام سے محبت میں ربیع النور کہتے ہیں۔ یعنی نور کی بہار۔ اس نور کی بہار کی آمد کے ساتھ ہی مسلمانوں کے دلوں کے غنچے کھل جاتے ہیں۔ خوشیاں منائی جاتی ہیں اور رونق بکھیر جاتی ہے۔ چراغاں ہونے لگتا ہے اور ہر مسلمان عید کی آمد کی طرح اس مبارک ماہ کی 12ربیع الاول ولادت با سعادت کا انتظار کرتا ہے اور اسی طرح تیاری بھی کرتا ہے ۔ بے شک مسلمانوں کے لیے 12ربیع الاول عیدوں سے بڑھ کر عید ہے کیونکہ ہمارا ماننا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ ہمیں تمام عید یں اب چاہے عید الاضحی ہو یا پھر عید الفطر ملی صرف عید میلاد النبی ۖ کے طفیل ہیں اور بلاشبہ یہ حقیقت سورج سے زیادہ روشن حقیقت یہی ہے کہ دنیا اس دنیا میں موجود ہر چیز صر ف اور صرف میرے نبی ، پیارے نبی علیہ الصلوة السلام کے لیے تخلیق کی گئی۔ آسمانوں کی رعنائی، زمین کی شنگھائی، دریائی موجیں سمندر کی لہریں، بارشوں کی کن من، ستاروں کی جھلمل، سورج کی تابناکی ، چاند کی بے باکی، پھولوں کی مہک، پرندوں کی چہک یہ سب کیوں اور کس لیے پیدا کیا گیا؟؟؟

صرف اور صرف اس عظیم اعلیٰ و ارفع ذات ہمارے پیارے نبی علیہ الصلوٰة کے لیے۔ وہ ایسی عظیم ذات جن کی ولادت کی خود رب خوشی مناتا ہے ۔ وہ ایسی بلند ذات جن کے بارے میں خود رب فرماتا ہے کہ “اے محبوب اگر میں تمہیں پیدا نہ فرماتا تو یہ دنیا پیدا نہ فرماتا”یہی نہیں آپکا ذکر بلند تھا۔ بلند بیان کیا گیا اس اعلیٰ و ارفع کتاب میں جسے صرف پاک لوگ ہی ہاتھ لگاتے ہیں اس اعلیٰ کتاب میں جسے صر ف باوضو ہاتھ لگاتے ہیں اس کتاب مقدس میں قرآن میں خود خالق کائنات فرمادیا ہے۔”اسی طرح ہم نے تم کو سب امتوں میں افضل کیا کہ تم لوگوں پر گواہ ہو اور یہ رسول تمہارے نگہبان و گواہ “(سورة البقرہ143) اسی رب ذوالجلال نے ارشاد فرمادیا “وما ارسلنک الا رحمتہ اللعالمین”اور بے شک ۖ ہمارے لیے رحمت بن کر آئے نہ صرف بلکہ ان کی ولادت با سعادت مسلمانوں پر احسان ہے۔ اللہ نے آپ ۖ کو بھیج کر مسلمانوں پر بہت بڑا احسان کیا اور اس بات کا ذکر قرآن میں بھی موجود ہے “لقد من اللہ المنومنین ازا بعث فیھہ رسولاً “بے شک اللہ نے مسلمانوں پر ( بڑا ہی) احسان کیا۔

ان میں اپنے رسول کو بھیج دیا۔ ( سورة العمران آیت164) مزید ارشاد ” واما بنعمة ربک فحدث”اور اپنے رب کی نعمتوں کا خوب چرچا کرو۔(سورة ضحی) اور بے شک ہمارے لیے سب سے بڑھ کر اعلیٰ و ارفع نعمت ہیں رحمت ہیں اور نعمت عظمیٰ ہیں ان کی وجہ سے ہی ایمان نصیب ہوا ۔ ہم کلمہ گو ہوئے اور کفر کی اندھیری وادیوں سے نکال کر ایمان کی روشنیوں میں داخل کیا۔ ایمان کی روشنیوں سے مالا مال ہوگئے۔ اور یہ جو آپ کی مدح میں کیا گیا کہ آپ آئے تو دنیا دیوانی ہوگئی یا پھر قصیدہ حسان بن ثابت مکمل مکمل آپکی مدح میں عرب کے احوال میں بیان ہوتا ہے کہ اور یقینا رب تبارک و تعالیٰ کے اس کلام کی عملی تفسیر تاریخی تفسیر ہے ثبوت ہے۔ کہ “اور بے شک آپ ۖ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا “اس رحمت کو ہم چاہے بھی تو بیان نہیں کرسکتے۔ آپکی ولادت باسعادت واقع ہوئی اور دنیا سے برائی کا وجود مٹنا شروع ہوگیا۔

ٔ٭ آپ تشریف لائے ہر سو خوشی چھا گئی٭ آپ ۖ کی آمد نے دنیا کو منور کردیا٭ جو لوگ برائیوں میں غرق تھے ، صالح انسان کا پیکر بن گئے۔٭ جن کے ہاتھوں کی تلوار برائی کے لیے خون ریزی کے لیے اٹھتی تھی اسلام کی بقاء کے لیے اُٹھنے لگی۔ ٭ وہی لوگ جو مشرک و کافر کہلاتے تھے مسلمان کہلانے لگے۔٭ وہی لوگ جو عزیٰ و لات کو معبود کہتے تھے اللہ کو معبود ماننے لگے وحدہ لاشریک جاننے لگے۔٭ وہی لوگ جو شراب کو پانی سمجھ کر پیتے تھے اسے حرام جاننے لگے۔٭ وہی لوگ جو زنا کو اپنا شعار سمجھتے تھے نکاح کی عصمت کو جاننے لگے۔ ٭ وہی لوگ جن کی زبان پر گالیاں اور بے ہودہ کلمات ہوتے تھے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ جاری رکھنے لگے۔ ٭ جو عورتوں کا مقام بھول چکے تھے انہیں عزت کا تاج پہنا نے لگے۔

٭ جو زندہ بیٹیوں کو دفنادیتے تھے ان کے لا ڈ اُٹھانے لگے، رحمت ماننے لگے۔٭ آپ ۖ کی ذات مبارکہ مسلمانوں کے لیے ایک نعمت ہے اور آپ دنیا میں تشریف لائے ایمان، اخلاق ، ادب، تعظیم ، قرآن ، شریعت وحدہ لاشریک سے پہچان کروائی اور اسی لیے تو کہا گیا مسلمانوں کے لیے “عید اکبر، نعمت عظمیٰ صرف آپ ۖ کی ذات ہے اور یہ تمام خوشیاں جو منائی جاتی ہیں ۔ اسی اعلیٰ ذات کی ولادت باسعادت کی خوشی کے لیے منائی جاتی ہے۔ اور ولادت باسعادت کی خوشی صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ خالقِ کائنات نے بھی منائی رب تبارک و تعالیٰ نے فرشتوں کو حکم فرمایا “آسمانوں اور جنتوں کے تمام دروازے کھول دو سورج کو مزید نور کا لباس پہنا دو۔آپکی ولادت با سعادت کی خوشی میں رب تبارک و تعالیٰ نے اس سال تمام عورتوں کو بیٹے عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ نے آسمانوں میں زبر جد کے ستون لگائے جس سے تمام آسمان روشن ہوگئے۔ آپ ۖ کی ولادت کی خوشی میں جھنڈے لہرائے گئے۔ ایک مشرق میں ، ایک مغرب میں اور تیسرا کعبة اللہ کی چھت پر ۔ یہ خوشی منانا اللہ عزوجل کی شان کے مطابق تھا اور مسلمان جو خوشی کرتے ہیں وہ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق پر اس میں انہیں خیال رکھنا چاہیے کہ خوشی ایسے منائیں کہ کسی کو تکلیف نہ ہو ، نہ ہی اس خوشی میں بے ادبی ہو، تاکہ ثواب کے بجائے کہیں گناہ نہ ملے۔

Dur e Sadaf
Dur e Sadaf

تحریر : در صدف ایمان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post اب آپ بھی خلاء باز بن سکتے ہیں، ناسا نے درخواستیں طلب کر لیں
Next Post مسلم امہ کب تک خاموش؟
Muslim Ummah Conference

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.