yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سپرپاور بھارت سے ناراض، نسلی مذہبی تصادم میں بی جے پی کا کردار بے نقاب کرتے ہوئے خوفناک رپورٹ جاری کردی

MH Kazmi June 11, 2020June 11, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) امریکہ کے مذہبی اقلیتوں کے کمیشن کے بعد محکمہ خارجہ نے بھی بھارت میں جاری اقتلیتوں کیخلاف نسلی اورمذہبی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ جاری کردی ہے۔ امریکہ نے ایک بار پھر بھارت میں مذہبی و نسلی اقلیتوں کے تحفظ کا مسئلہ اٹھایا ہے اور ان پر ہونے والے حملوں اور امتیازی رویے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ امریکہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت کے آئین نے اقلیتوں کے تحفظ کی جو ضمانت دی ہے اس کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق  امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ محکمہ خارجہ سے جاری کی۔ اس سے قبل مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن نے بھی بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ امریکی کانگریس سے منظور شدہ ‘2019 عالمی مذہبی آزادی رپورٹ’ میں کہا گیا ہے کہ امریکی اہلکاروں نے بھارت میں حکمران اور حزب اختلاف کی جماعتوں، شہری تنظیموں، مذہبی آزادی پر نظر رکھنے والے کارکنوں اور مختلف اقلیتوں و فرقوں کے مذہبی رہنماؤں سے سال بھر تبادلہ خیال کیا جب کہ مذہبی آزادی کے احترام اور رواداری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی اہلکاروں، ذرائع ابلاغ، رواداری کو فروغ دینے والی تنظیموں اور نجی اداروں کے ساتھ بات چیت میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مذہبی اقلیتوں کی جائز تشویش اور فکر مندی پر توجہ دی جائے۔ امریکی اہلکاروں نے فرقہ وارانہ بیان بازی کی مذمت کی جب کہ آئین کی جانب سے فراہم کیے گئے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ رپورٹ میں جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کے خاتمے اور پارلیمنٹ کے ذریعے شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کی منظوری کا بطور خاص ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سمیت ہندو اکثریتی جماعتوں کے ذمہ داروں نے اقلیتوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی مہم چلائی گئی۔ حکمران جماعت بی جے پی کے حوالے سے رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے گائے کے تحفظ کے نام پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جن میں قتل، ہجوم کا تشدد اور ڈرانا دھمکانا بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں بعض نجی تنظیموں کے حوالے سے کہا گیا کہ تشدد برپا کرنے والوں کو قانونی کارروائی سے بچایا گیا جب کہ متاثرین کے خلاف ہی کارروائی کی گئی۔  ‘بھارت میں جمہوریت ضرور ہے لیکن اقلیتوں کے حالات ٹھیک نہیں ہیں’ ۔انسانی حقوق کی ایک سرگرم کارکن تیستا سیتل واڈ نے اس رپورٹ کی تائید کی کہ مودی حکومت میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔  تیستا سیتل واڈ نے امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ چھ برس سے ملک میں نفرت کی ایک سیاست کی جا رہی ہے۔ حکومت کے نمائندے بھی اس مہم میں شامل ہیں۔  ان کے بقول اس ملک میں جمہوریت ضرور ہے لیکن اقلیتوں کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ ان پر آئے دن حملے ہو رہے ہیں جب کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔  ان کے مطابق تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ اس کا مشاہدہ اکثر و بیشتر ہوتا ہے۔ خاص طور پر گائے کے تحفظ کے نام پر ہجوم کے ذریعے تشدد کے جو واقعات ہوئے ان میں ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی

 

 

https://av.voanews.com/Videoroot/Pangeavideo/2020/01/6/6b/6b863174-bbf8-4a9d-85da-f2dba0456e8f.mp4

قبل ازیں بھارت نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی رپورٹ بھی مسترد کر دی تھی۔
مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی رپورٹ پر بھارت نے کہا تھا کہ اس کے شہریوں کو حاصل آئینی حقوق کے سلسلے میں کسی دوسری حکومت کو بولنے کا حق نہیں ہے۔

بھارت نے عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ دفعہ 370 کو ختم کرنا اس کا داخلی معاملہ ہے جب کہ سی اے اے کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے مظلوم غیر مسلموں کو شہریت دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کو یکم جون کو لکھے گئے ایک خط میں کہا تھا کہ حکومت نے بھارت میں مذہبی آزادی کی صورت حال کی مذمت کرنے پر امریکی کانگریس کو مشورہ دینے والے ادارے کے ارکان کو بھارت آنے سے روک دیا جب کہ اس ادارے کے اراکین کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

 

https://av.voanews.com/Videoroot/Pangeavideo/2020/05/c/c7/c71377ee-f0ad-48d5-a0d7-dd835e693346.mp4
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post میں اس درد سے تھک چکا ہوں جو ہر دم کسی نئے افریقی امریکی کی موت کی خبر سے محسوس ہوتا ہے۔”سیاہ فام جارج فلائیڈ کا خون رنگ لے آیا، امریکہ میں پولیس کیخلاف کانگریس میں بل پرکام شروع
Next Post اہم مسلمان ملک نے اپنے دارالحکومت میں امریکی قونصل خانے کے امریکی ملازم کو سزا سنادی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.