yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مسلمان ممالک کی اقوام متحدہ

Web Editor April 24, 2018 1 min read
United Nations of Muslim countries
Share this:

اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے”جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکرے ٹکرے کر دیا اور گروہ گروہ بن گے یقینا ان سے تمہارا کچھ واسطہ نہیں ان کا معاملہ تو اللہ کے سپرد ہے، وہی ان کو بتائے گا انھوں نے کیاکچھ کیا ہے”(الانعام ١٥٩)اللہ اتحاد کو پسند کرتا ہے اور تفرقے سے منع کرتا ہے ۔ اگر تم علیحدہ علیحدہ ہو گے تو تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور دشمن تم پر قابو پا لے گااس لیے آپس میں مل جل کے رہو اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رکھو۔یہ تو اللہ کاحکم ہے اب ہماری حالت دنیا میں کیا ہے ۔ہمیں دشمنوں نے٥٧ راجڑوں میں تقسیم کر رکھا ہے۔ابھی دور کی بات نہیں ١٩٢٤ء سے پہلے عثمانی ترک مسلمان خلافت چلا رہے تھے اور اسلامی دنیا کا غالب حصہ ایک خلافت کے اندر رہ رہا تھا۔ صلیبیوں نے ہماری کمزوریوں کی وجہ سے ہمیں تقسیم کیا اور ہمارے اوپر مختلف طریقوں سے حکومت کررہے ہیں۔بقول شاعر اسلام علامہ اقبال:۔

میں تجھ کو بتاتاہوں تقدیر امم کیا ہے

شمشیر سناں اول طائوس و رباب آخر

جب مسلمانوں کے ہاتھ میں شمشیر تھی اور اللہ کا کلمہ بلند کرنے کی منزل تھی۔ تو بنو امیہ کے دور حکمرانی میں ٩٩ ہجری تک اسلامی فوجوں نے اُس وقت کی معلوم دنیا کے براعظموں کے تین چوتھائی حصہ پر اسلام کا جھنڈا گاڑ دیا تھا۔مسلمانوں کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ موجودہ اقوام متحدہ پہلے یورپ پر مشتمل عیسائی قوموں کی لیگ آف نیشن تھی۔پھر دنیا کی دوسری قوموں کو برائے نام شام کیا گیا۔پہلے اپنے مفادات کے لیے اقوام متحدہ کی ایک سیکورٹی کونسل بنائی۔جس میں سارے عیسائی ملک شامل تھے۔ سیکورٹی کونسل کے ہر ممبر کو ویٹو پاور حاصل تھا۔اب اس میں چین کو شامل کیا ہے۔بھارت کو بھی یہود و نصارا شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک ارب پچھتر کروڑ مسلمانوں کو شامل کرنے کے لیے تیار نہیں۔جنگ عظیم دوم کے بعد عیسائیوں نے اقوام متحدہ کو اپنے مفادات کے لیے بنایا تھا۔آج بھی اقوام متحدہ یورپ یعنی عیسائیوں کی لونڈی بنی ہوئی ہے۔ایک ارب پچھتر کروڑ مسلمانوں کو اس سے خیر کی امید نہیں رہی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا میں جہاں جہاں مسلمانوں کے مسائل ہیں یا تو عیسائیوں کے خود پیدا کرتا ہیں ۔ جیسے کشمیر کا مسئلہ برطانیہ نے خود کھڑا کیا۔ ریڈ کلف نے بے انصافی کرتے ہوئے مسلمانوں کی اکثریت والا ضلع گرداس پور بھارت کو دیا۔

اس سے بھارت کو کشمیر کے لیے زمینی راستہ مل گیا۔ جس کے راستے بھارت نے اپنی افواج کشمیر میں داخل کر قبضہ کر لیا۔ پاکستان نے کشمیر حاصل کرنے کے لیے لڑائی لڑی تو بھارت اقوام متحدہ گیا ۔ دنیا کے سامنے وعدہ کیا کہ کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے گی۔ اس پر اقوام متحدہ نے کئی قراردادیں پاس کیں۔ مگر آج اقوام متحدہ اس پر اپنی قراردادوں پر عمل نہیں کرا سکی۔ اسی طر ح برطانیہ اور امریکا نے مسلمانوں کے قبلہ اوّل بیت المقدس، فلسطین ، یہودوں کو ذبردستی دے دیا۔ پھر یہودیوں نے فلسطینی مسلمانوں کو ان کے وطن سے اسلحہ کے زور پر نکال دیا۔آج تک اپنے وطن کے لیے لڑ رہے ہیں۔مگر اقوام متحدہ فلسطین کو اسرائیل سے واپس لے کر مسلمانوں کو نہ دلا سکی۔ مسلمان ملک انڈونیشیا کے ایک جزیرے میں عیسائیوں کی اکثریت تھی۔ اقوام متحدہ نے وہاں فوراً رائے شماری کروا کے عیسایوں کی علیحدہ ریاست بنا دی۔اسی طرح سوڈان کی ایک حصہ میںعیسائیوں نے علیحدگی کے لیے اقوام متحدہ نے وہ حصہ سوڈان سے علیحدہ کرعیسائیوں کی ریاست قائم کر دی۔اقوام متحدہ خاموشی سے ۔قوام متحدہ دنیا میںاسلامی تہذیب کے مقابل یہود، ہنود ا ور نصارا کی تہذیب کو دنیا میں عام کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ دنیا میں شیطانی حکومت بنانے کا عمل شروع کیا ہوا۔ آئے دن دنیا میں مختلف دن منانے کی مہم شروع کی ہوئی ہے۔ بھارت نے اپنے مذہبی شعار،یوگا کو اقوام متحدہ میں شامل کروا لیا ہے۔

ان حالات میں مسلمانوں حکمرانوں کو پہلے اپنے میں انداتحاد کرنا چاہیے۔مرحوم ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان میں اسلامی ملکوں کی کانفرنس منعقد کر کے اسلامی ملکوں کی اتحاد کی کوشش کی تھی اس میں شہید شاہ فیصل بن سعود کی بھی کوششیں شامل تھیں جنہیں بعد میں شہید کروا دیا گیا تھا ۔ویسے بھی دنیا میں مسلمانوں کے لیے درد رکھنے وا ے اشخاص مسلم دنیا کے اندر اتحاد کی کوششیں کرتے رہتے ہیں ۔بہت سے دوسرے لوگوں کے علاوہ ترکی کے (مرحوم) اربکان نے اتحاد مسلمین کے لیے بہت کوششیں کیں اس میں نما یاں کام آٹھ اسلامی ملکوں ترکی،ایران،ملائشیا،انڈونیشیا،مصر،بنگلہ دیش،پاکستان اور نائجیریا پر مشتمل اقتصادی فورم8۔D کا قیام ہے۔اسی سلسلے میں علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی صاحب نے کچھ سال قبل بہت کوششوں کے بعد ”مسلمان علما کا عالمی اتحاد”کے نام سے اتحاد کی بنیاد رکھی۔اس کانفرنس میں پاکستان سے مرحوم قاضی حسین، پروفیسر خورشید احمد، مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن اور عبدالغفار عزیز،لبنان سے شیخ فیصل ا لمولوی،تیونس سے شیخ راشد الغنوشی اور عالم اسلام سے تقریباً٣٠٠ قائدین، علماے کرام اور اسکالرز پر مشتمل تاسیسی اجلاس سے اس کار جلیل کا آغاز کیا گیا، علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی اس اتحاد کے صدر چنے گئے۔

ان حضرات اور مسلمان ملکوں کے عوام کو بھی اپنے ملوکوں حکمرانو ں کے سامنے” مسلمان ممالک کی اقوام متحدہ” کی تجویز رکھنا چاہے۔ مسلمان حکومتوں کے عوام کو بار بار اپنے حکمرانوں اس بات پرآمادہ کرنا چاہیے کہ مسلمان قومیں اپنی علیحدہ ایک بین ا لقوامی تنظیم بنائیں۔دنیا میں مسلمانوں کے ٥٧آزاد ممالک ہیں۔ کئی ملکوں میں مسلمان اقلیت کے طور پر رہ رہے ہیں۔ اس مسلمان ممالک کی اقوام متحدہ میں اس اقلیتوں کو مبصر کا درجہ دینا چاہیے۔ مسلمان دنیا کے نقشے کے مرکزمیں آباد ہیں۔ دنیا کے ذرخیز علاقے مسلمان ملکوں میں موجود ہیں۔،آبی گزرگاہیں پر مسلمانوں کا کنٹرول ہے۔فضائی گزر گاہیں مسلمان کی ہوئی حدود سے ہو کرگزرتی ہیں۔تیل اور گیس کے ذخاہر، معدنی وسائل سے اسلامی دنیا مالامال ہے۔ مسلمان اپنی تنظیم بنا کر ہی دوسری قوموںسے یہ مطالبہ کر سکتے ہیں کہ ہمیں بھی اقوام متحدہ میں مستقل نمائندگی دی جائے۔ مسلمانوں کو بھی اپنی مفادات کی نگرانی کے لیے ویٹو پاور ملنا چاہیے۔

صاحبو! یہ باتیں عجیب وغریب لگتیں ہیں لیکن بات یہ ہی ہے۔جب تک حقوق کا مطا لبہ نہیں کیا جاتاحقوق نہیں ملتے۔جب مطالبہ کریں گے اور مسلسل کرتے رہیں گے تو ایک دن یہ کام بھی ہو جائے گا۔ خوش قسمتی سے او۔آئی۔سی کا پلیٹ فارم پہلے سے مسلمانوں کے پاس موجود ہے۔اسی کومسلمان ملکوں کی اقوام متحدہ کا نام دے کر کام شروع کر دیں ۔ اس میں اقوام متحدہ طرز کے مسلمانوں کے لیے ذیلی ادارے بنائیں مشترکہ کرنسی اور مشترکا منڈی ہو۔ جس میں مسلمان ملک مل جل کر تجارت کریں۔ ایک کرنسی سے تبادلہ میں آسانی ہوتی ہے۔
بقول فلسفی اقبال:۔

سفر ہے شرط مسافر نواز بہترے. .
ہزار ہا شجر سایہ دار راہ میں ہیں۔

کچھ کرنے کی کوشش کرنا چاہیے فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیں۔اللہ کی یہ سنت ہے کہ کچھ کرنے والوں کو ضرور دے کر رہتا ہے ۔جدوجہد ہی شرط ہے ۔اس سے امتِ مسلمہ کا حوصلہ بڑے گا۔ دبی ہوئی مسلم قوموں کو میں زندہ رہنے کا شعور پیدا ہو گا۔ وہ سر اُٹھا کے چلنے کے قابل ہوں گے۔لیکن یہ ہوگا فطری لیڈر شپ کے ذریعے” اسلامی دنیا میں واحد ایٹمی قوت کا مالک ملک اسلامی جموریہ پاکستان ”کے ذریعے کہ جس کی عوام میں یہ جزبہ موجزن ہے جو اللہ اور رسول ۖ کے نام پر مر مٹنے کے لیے ہر وقت تیا ر رہتی ہے جو موجودہ صلیبی یلغار کے سامنے سینہ سپر ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ صرف فعال لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔ پھر دنیا کو ایک ارب پچھتر کڑور سے زائد آبادی کی مسلمان قوم کو اقوام متحدہ کا مستقل نمائندہ تسلیم کرنا پڑے گا۔تا کہ دنیا کی آبادی میںتناسب قائم ہو اور اقوام متحدہ میں دنیا کی سب قوموں کی حقیقی نمائندگی ہواور یہ ہمارا حق ہے ہمارا ازلی دشمن بھارت مسلسل کوشش میں لگا ہوا ہے کے کسی نہ کسی طرح اقوام متحدہ کا مستقل نمائندہ بن جائے۔ ہمیں معلوم ہے یہ مشکل کام ہے مگر ایمان کی پختگی ہو اور مسلسل کام کرنے سے انشا اللہ یہ کام ہو جائے گا۔ ساتھ ساتھ ہمیں اپنے اندر بھی اتحاد کی کوششیں شروع کر دینی چاہیے ابھی تھوڑے دِنوں کی بات ہے ١٩٢٤ء تک ہمارا ایک مرکز تھا ایک حکومت تھی خلیفہ مسلمین تھا عثمانی ترک مسلمان قوم کی رہبری کر رہے تھے۔ اب بھی یہ کام ہو سکتا ہے۔ مزید اس کام سے عام مسلمان کی ہمدردیاں حاصل ہونگیں۔ اور اُن کو زندہ رہنے کا جذبہ ملے گا۔ اللہ مسلمانوں کا حامی و ناصر ہو، آمین۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The sword of accountability
Previous Post احتساب کی تلوار
Next Post مودی جی اب گھر جائو
Modi jee now go home

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.