yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

اقوام متحدہ کے ماہرین سمیت سفارتکاروں کا دورہ مقبوضہ کشمیر ، خصوصی حیثیت کے خاتمے پر سوالات پر بھارت سٹپٹا گیا

MH Kazmi February 19, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بھارت نے 5 اگست 2019 کو بغیر کسی مشاورت کے خطے کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردی اور مئی 2020 میں نام نہاد ڈومیسائل قانون متعارف کروایا گیا، جس سے مقبوضہ علاقے کو دیا گیا تحفظ ختم ہوگیا۔ بھارت کی جانب سے نئی دہلی میں ‘ریاست جموں وکشمیر کا قیام خصوصی خود مختاری کی ضمانت پر عمل میں آیا تھا جہاں ہر نسل، زبان اور مذہبی شناخت کا احترام کیا جائے گا اور یہ بھارت میں واحد ریاست تھی جہاں مسلمانوں کی اکثریت تھی’۔ یہ بات اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے اقلیتی امور فرنانڈ ڈی ویرینس اور آزادی مذہب یا عقیدے کے نمائندہ خصوصی احمد شہید نے دو درجن کے قریب ممالک کے سفارت کاروں کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے کے بعد اپنے بیان میں کہی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطبق اقوام متحدہ کے دونوں ماہرین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خودمختاری کے خاتمے اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو سیاسی عمل سے دور کرنے والے قوانین متعارف کروانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘اراضی قوانین میں تبدیلی سے خطے کو حاصل تحفظ میں مزید کمی آئی ہے’۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا کہ ‘نئی دہلی حکومت کی جانب سے براہ راست حکومت کا تسلط اور خود مختاری ختم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اپنی حکومت نہیں ہوگی اور وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی سازی یا قوانین میں ترمیم کا حق کھو چکے ہیں’۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘مقبوضہ جموں و کشمیر سے باہر دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ڈومیسائل دینے سے زبان، مذہب اور نسل کی بنیاد پر جغرافیائی تبدیلی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘اس قانونی تبدیلی سے سابق جموں و کشمیر ریاست میں باہر سے لوگوں کو آکر رہائش پذیر ہونے کا راستہ ملے گا، جس سے خطے کی جغرافیائی حیثیت اور اقلیتوں کی اپنے حقوق کے تحت سرگرمیاں متاثر ہوجائیں گی’۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ مقبوضہ خطے کے لوگوں کے معاشی، معاشرتی اور ثقافتی حقوق کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے سیاسی خیالات کا اظہار کرپائیں اور انہیں متاثر کرنے والے امور کے حوالے سے مؤثر کردار ادا کر پائیں۔ بھارت نے اقوام متحدہ کے ماہرین کی جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں آئینی تبدیلی سے متعلق تشویش کا اظہار کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماہرین غیر جانب دار نہیں ہیں۔ بھارت کے وزیر خارجہ انوراگ سری واستوا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا بنیادی حصہ ہے اور اس حوالے سے ہونے والی تبدیلیاں پارلیمان سے متعلق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوانین میں ہونے والی تبدیلیوں میں سے ایک پورے بھارت میں نافذ ہوگئی ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھی لاگو ہوگی، جس سے انہیں بھارت کے دیگر علاقوں کے برابر حقوق کی اجازت دی گئی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘خصوصی ایلچیوں کے بیان میں انسانی حقوق کونسل کے تحت دیے گئے اختیارات کے حوالے سے غیر جانب داری کے اصول پر سوال اٹھتا ہے’۔ انوراگ سری واستو نے کہا کہ ماہرین نے بیان ایسے وقت میں جاری کیا جب بھارت غیر ملکی سفارت کاروں کے ایک وفد کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں میزبانی کر رہا تھا، جس کا مقصد سفارت کاروں کو مقبوضہ وادی کے موجودہ حالات سے آگاہ کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہرین نے بھارت کا مؤقف جانے بغیر اپنی غلط خبر میڈیا کو جاری کی اور پریس اتفاق سے سفارت کاروں کے دورے کے موقع پر دی گئی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post دنیا کے خوبصورت ترین گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا میچ محمد علی سدپارہ کے نام،
Next Post بیلا روس، پاکستانی سفارتخانہ اور مقامی چیمبر آف کامرس کا بزنس ایونٹ کا اہتمام

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.