yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

غیر ملکی طلبا کی واپسی روکنے کے لیے 17 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ

MH Kazmi January 11, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) امریکہ میں غیر ملکی طلبہ وطالبات کے ویزہ منسوخی کیخلاف امریکہ کی 17 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے ٹرمپ انتظامیہ پرمقدمے کافیصلہ کر لیا ہے صدر ٹرمپ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ موسم خزاں میں شروع ہونے والے تعلیمی سال کے ان طلبا کو وطن واپس جانا پڑے گا جن کی تمام کلاسیں آن لائن ہوں گی۔ عدالت میں داخل کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے حکم نامے سے کالجوں اور یونیورسٹیوں کی احتیاط سے کی گئی منصوبہ بندی ناکام ہو جائے گی جو وہ کئی مہینوں سے کر رہی تھیں۔ اس کے نتیجے میں بہت سے طلبا کو وبا کے دوران وطن جانا پڑے گا جہاں ان کی تعلیم حاصل کرنے کی اہلیت شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ ان 17 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں مجموعی طور پر 1124 کالج اور یونیورسٹیاں ہیں جن میں 2019 میں 3 لاکھ 73 ہزار غیر ملکی طلبا نے داخلہ لیا تھا۔ عدالت میں داخل کی گئی درخواست کے مطابق ان طلبا کی وجہ سے معیشت کو 14 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا تھا۔ مجموعی طور پر امریکہ میں گزشتہ سال 11 لاکھ غیر ملکی طلبا نے تعلیم حاصل کی اور امریکی تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والوں میں ان کا تناسب 5٫5 فیصد تھا۔ اعلی تعلیم کے تقریباً 40 اداروں نے اس مقدمے کی حمایت میں بیانات جمع کرائے ہیں جن میں ژیل، ڈی پال، شکاگو یونیورسٹی، ٹفٹس اور رٹجرز کے علاوہ الی نوئے، میری لینڈ، میساچوسیٹس، منی سوٹا اور وسکونسن کی اسٹیٹ یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ ہارورڈ اور ایم آئی ٹی کے مقدمے میں بھی 59 یونیورسٹیوں نے درخواست گزاروں کی حمایت میں بیانات جمع کرائے ہیں جن میں آئی وی لیگ کی سات یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ ان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی پالیسی میں اچانک اور بنیادی تبدیلی سے تعلیمی اداروں کی تیاریوں کو دھچکا لگا ہے اور شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

میساچوسیٹس کی اٹارنی جنرل مورا ہیلی نے مقدمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایڈمنسٹریشن پروسیجر ایکٹ کے خلاف ورزی کی ہے۔ اس نے یہ تک بتانے کی زحمت نہیں کی کہ اس ناسمجھی کے فیصلے کی بنیاد کیا ہے۔ اس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو اس انتخاب پر مجبور ہونا پڑے گا کہ وہ اپنے غیر ملکی طلبا کا داخلہ برقرار رکھیں یا اپنے کیمپسوں میں صحت اور تحفظ کو یقینی بنائیں۔

بوسٹن کی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کی گئی درخواست وفاقی حکم نامے کو چیلنج کرنے کی تازہ قانونی کوشش ہے۔ اس حکم نامے کو ریاستوں اور یونیورسٹیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کا سیاسی اقدام قرار دیا ہے جس کا مقصد موسم خزاں میں طلبا کو حاضری پر مجبور کرنا ہے جب کہ بہت سے تعلیمی ادارے اعلان کرچکے تھے کہ صحت عامہ کو لاحق خطرات کی وجہ سے زیادہ کلاسیں آن لائن ہوں گی۔

گزشتہ ہفتے ریاست کیلی فورنیا نے اسی طرح کا الگ مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس سے پہلے ہاوروڈ یونیورسٹی اور میساچوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بھی اس حکم نامے پر عمل روکنے کے لیے عدالت جا چکی ہیں۔ بوسٹن ہی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ان کے مقدمے کی سماعت منگل کو شروع ہو گی۔

امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنیٹ کے جاری کردہ وفاقی ہدایت نامے کے بعد غیر ملکی طلبا نے پریشان ہو کر ایسے کورسز کی تلاش شروع کر دی تھی جس میں کیمپس کی حاضری ضروری ہو گی۔ ایسے کورسز کم دستیاب ہیں۔ بہت سی یونیورسٹیاں منصوبہ بنارہی ہیں کہ چند آن لائن اور چند حاضری والی کلاسوں پر مشتمل کورس پیش کیے جائیں تاکہ وبا کے دوران اساتذہ، طلبا اور کمیونٹی کی صحت کا تحفظ کیا جا سکے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیلے میک اینانی نے گزشتہ ہفتے انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی تعلیمی ادارے، مثلاً فینکس یونیورسٹی سے آن لائن کلاسیں لینے کے لیے کسی ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تو پھر ان غیر ملکی طلبا کو کیوں چاہیے؟ شاید بہتر مقدمہ ان طلبا کو کرنا چاہیے جنھوں نے ٹیوشن کی پوری فیس دی ہے لیکن انھیں کیمپس میں کلاسیں نہیں ملیں گی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post کورونا وائرس کی ابتدا کیسے ہوئی؟ ماہرین چین کے دورے پر
Next Post ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی انتخابات، کامیاب امیدواروں کو سینئر صحافی وقانون دان اصغر علی مبارک کی مبارکباد

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.