yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ٹویٹر خواتین کیلئے خطرناک ترین جگہ قرار۔۔۔۔۔ مگر کیسے؟

Web Editor December 25, 2018 1 min read
Twitter is a dangerous place for women. but how?
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ٹوئٹر پر خواتین کو دھمکانے اور ہراساں کیے جانے پر اسے خواتین کے لیے ’ خطرناک‘ جگہ قرار دے دیا۔ کے مطابق انسانی حقوق کی غیرسرکاری تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹوئٹر پرخواتین کو ہراساں کیے جانے سے متعلق تفصیلات جاری کی اس میں انکشاف کیا گیا کہ سفید فام خواتین کی بہ نسبت دیگر خواتین کو توہین آمیز مواد کا نشانہ بنائے جانے کے 34 فیصد زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔مزید برآں اکثر توہین آمیز ٹوئٹس میں 84 فیصد سیاہ فام خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ’ توہین آمیز مواد ٹوئٹر کے ذاتی قوانین کی خلاف ورزی ہے،توہین آمیز مواد میں انتہا پسندی کو فروغ دینے، لوگوں کو ان کی نسل، قومیت، آبائی صنفی شناخت، مذہب، عمر ، معذوری یا سنجیدہ بیماری پر دھمکانے سے متعلق ٹوئٹ شامل ہیں‘۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ 10 ٹوئٹس میں سے ایک میں سیاہ فام خواتین جبکہ 15 ٹوئٹس میں سے ایک میں سفید فام خواتین کے لیے غیر مہذب زبان استعمال کی گئی۔ ’ ٹرول پیٹرول ‘ کے عنوان سے جاری کی گئی اس تحقیق میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے رضاکاروں اور مونٹریل میں مقیم اسٹارٹ اپ ایلیمینٹ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کراؤڈ سورسنگ پروجیکٹ کے تحت 2017 کے جنوری اور دسمبر میں امریکا اور برطانیہ کی سیاست سے وابستہ 7 سو 78 خواتین سیاستدانوں اور صحافیوں کو بھیجے گئے 2 لاکھ 28 ہزار ٹوئٹس کا جائزہ لیا۔تاہم ٹوئٹر نے اس رپورٹ پر رد عمل دیا کہ توہین آمیز رویے سے متعلق ان کی پالیسی ایسے مواد پابندی عائد کرتی ہے جو کسی دوسرے فرد کو ہراساں کرنے، دھمکانے کے لیے استعمال ہو۔ ٹوئٹر کی قانونی، پالیسی اور سیفٹی چیف وجایا گادے کا کہنا تھا کہ ’ ہم ٹیکنالوجی اور آلات کو مزید بہتر بنانے کے لیے شفافیت سے کام کررہے ہیں تاکہ توہین آمیز، انتہا پسند مواد کو مزید تیزی سے پہچان کر کے اسے ٹوئٹر پر پھیلنے سے روکا جائے‘۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تحقیقات کے رد عمل میں شیڈو ہوم سیکریٹری ڈیان ایبٹ نے سوشل ٹوئٹر کو ’ انتہائی نسل پرست اور گمراہ کن ٹوئٹ ہٹانے کا مطالبہ کیا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’ میرا اسٹاف اب تک سوشل میڈیا سے توہین اور دھمکی آمیز مواد ہٹانے اور بلاک کرنے میں صرف کرتا ہے‘۔ڈیان ایبٹ نے مزید کہا کہ ’ یہ مواد انتہائی نسل پرست اور خواتین سے نفرت پر مبنی ہے‘۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی نفرت انگیز مواد تشدد کو بڑھا سکتا ہے اور ٹوئٹر پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسا مواد شیئر کرنے والے اکاؤنٹس کو مزید تیزی سے بند کرے۔ڈیان ایبٹ کا مزید کہنا تھا کہ’ ٹوئٹر میں جب تک اکاؤنٹ بند نہ ہو اس وقت تک توہین آمیز تبصروں کو ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ بھی موجود نہیں ‘۔خیال رہے کہ ستمبر 2017 میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی علیحدہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ایبٹ ڈیان کو اس سال ہونے والے عام انتخابات میں خواتین وزرا کو بھیجے گئے توہین آمیز ٹوئٹس کے تقریباً نصف یعنی 45.1 فیصد ٹوئٹ موصول ہوئے تھے

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
If your minds and habits are harmful to those around you, check out the writing
Previous Post اگر آپ کا مزاج اور عادات آپ کے ارد گرد موجود لوگوں کے لیے نقصان دہ ہیں تو تجاویز پر مبنی یہ تحریر ملاحظہ کریں
Next Post نوازشریف کیخلاف فیصلے پر مشاہداللہ خان پھٹ پڑے
Khan has been shot dead on the decision against Nawaz Sharif

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.