yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہامریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہ
    • سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرارسپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • جنوبی کوریا کی جانب سے کوریا جنگ کے باضابطہ خاتمے کے لیے شمالی کوریا کو براہ راست مذاکرات کی پیشکشجنوبی کوریا کی جانب سے کوریا جنگ کے باضابطہ خاتمے کے لیے شمالی کوریا کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش
    • اسلام ماخچیف کی شاندار گراپلنگ نے ایان گیری کو ہرا کر یو ایف سی میں مسلسل 17 فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کر دیااسلام ماخچیف کی شاندار گراپلنگ نے ایان گیری کو ہرا کر یو ایف سی میں مسلسل 17 فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرارسپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرار
    • ایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرارایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرار
    کاروبار
    • امریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہامریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہ
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

اکیسویں ترمیم۔۔۔امن کا سورج طلوع ہو گا؟

Yes 1 Webmaster January 7, 2015January 7, 2015 1 min read
National Assembly
Share this:
National Assembly
National Assembly

تحریر: غلام مرتضیٰ باجوہ
قومی اسمبلی اور سینیٹ نے اتفاق رائے سے آرمی ایکٹ اور آئین میں اکیسویں ترمیم کو منظور کرلیا ہے۔ اب صدر پاکستان کے دستخط کے ساتھ یہ ترمیم آئین کا حصہ بن جائیں گی۔ مختلف سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کی طرف سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں رائے دہی سے قبل اختلافی باتیں کی گئی ہیں مگر نوید ہے کہ کسی نے ان ترامیم کے خلاف ووٹ نہیں دیا ہے۔
دو گھنٹے اور بارہ منٹ جاری رہنے والے سینٹ کے اس تاریخی اجلاس میں ایوان کے 104ممبران میں سے 26اراکین نے قانونی سازی میں حصہ نہیں لیا جن میں جمعیت علمائے اسلام کے چھ اراکین بھی شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں 21ویں آئینی اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل کی منظوری کے موقع پر وفاقی کابینہ کے 3 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ جے یو آئی کے اکرم درانی، نیشنل پیپلز پارٹی کے غلام مرتضی جتوئی اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق غیر حاضر تھے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ کے 11 ارکان بھی غیر حاضر رہے۔

پیپلز پارٹی کے 10 ارکان قومی اسمبلی غیر حاضر رہے۔ ان میں اعجاز جاکھرانی، امین فہیم، فریال تالپور، ایاز سومرو اور دیگر شامل ہیں۔ عوامی جمہوری اتحاد کے عثمان ترکئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن عیسیٰ نوری، جمعیت علما اسلام ف کے تمام 12 ارکان ایوان میں نہیں آئے۔ جماعت اسلامی کے چار ارکان اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید غیر حاضر تھے۔ تحریک انصاف کے 34 ارکان اپنے استعفوں کے باعث پہلے ہی اجلاس میں نہیں آ رہے۔ فاٹا کے 2 ارکان قیصر جمال اور جمال الدین بھی غیر حاضر تھے۔ مسلم لیگ ن کے غیر حاضر ارکان میں رضا حیات ہراج، ملک عذیر، صدیق بلوچ، پروین مسعود بھٹی، شائستہ پرویز ملک اور دیگر شامل تھے۔ ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کے 75فیصد اراکین موجود تھے۔

پیپلز پارٹی کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر ر ضا ربانی اکیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر ایوان میں تقریر کے دوران رو پڑے اور انہوں نے کہا کہ میں نے آج پہلی بار اپنے ضمیر کے خلاف ووٹ دیا۔ میرے پاس یہ ووٹ پارٹی کی امانت تھا اور میں اعلیٰ قیادت کے فیصلوں کا امین ہوں۔ مجھے اس سینٹ میں تقریباً 10 سے 12 سال ہو چکے ہیں لیکن شاید جتنا شرمندہ میں آج ہوں شاید اس سے پہلے کبھی نہیں تھا۔ رندھی ہوئی آواز میں رضا ربانی بمشکل تین جملے ہی ادا کر پائے اور ان کا آخری جملہ ادھورا ہی رہ گیا۔

21ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری سے ثابت ہوگیا ہے قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ قومی قیادت نے جس اتحاد کا مظاہر ہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ دہشت گردی کو کچلنے کے لئے سخت ترین اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے خوش آئند ہے۔ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ موجودہ حالات غیرمعمولی اقدامات کے متقاضی ہیں۔ دہشت گردوں کا ناپاک وجود ختم کر کے ہی پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنایا جاسکتا ہے۔ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے کیونکہ جنگیں ہمیشہ اتحاد کی قوت اور عوام کی حمایت و تائید سے ہی جیتی جاتی ہیں۔

اختلاف کرنے والوں کا تو کیا کہنا لیکن ان ترامیم کا بیڑا اٹھانے والے یعنی حکومت کے اراکین اور وزیروں نے بھی نئی ترمیموں کو جمہوریت کش قرار دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ کی ہوشربا تقریر اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا مگر سنگین حالات میں یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ آئین میں ترمیم کی سب سے طاقتور حامی اور قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی اور سینیٹ کی اکثریتی پارٹی یعنی پیپلز پارٹی نے پانچ جنوری کو ووٹ میں حصہ لینے سے معذرت کی تھی کیونکہ اس روز اس آئین کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا دن تھا۔
یہ تو ان لوگوں کا معاملہ تھا جو جمہوری اصول کی بنیاد پر یہ اقرار کرتے ہیں کہ اکیسویں ترمیم اس آئین کو غیر جمہوری بنادے گی۔ فوجی عدالتوں کا قیام سول سیاسی انتظام کی پیٹھ میں چھرا بھونکنے کے مترادف ہے۔ اس جنازے کو کاندھا دینے والوں میں یہ سب اصول پرست شامل تھے۔

پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران جس طرح مذہبی انتہا پسندی کی بنیاد پر دہشت گردی اور قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، اس کے بعد دنیا کا کوئی بھی ذی فہم مذہبی استحصال اور انتہا پسندی کے تال میل سے انکار نہیں کرسکتا۔ اس لئے یہ مؤقف اختیار کرنا کہ اس ترمیم میں مذہبی انتہاپسندی کے خلاف اقدام کا مطلب یہ ہوگا کہ دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا، انتہائی گمراہ کن اور ناقابل قبول نقطہ نظر ہے۔ اسلام کے نام پر ایک دہائی سے بھیزیادہ عرصے سے دہشت گردی ہو رہی ہے۔ عقیدے اور شریعت کے اس غلط استعمال کے نتیجے میں صرف پاکستان میں پچاس ہزار افراد سے زیادہ لوگ جان سے گئے ہیں۔ اب اگر ان عناصر کے خلاف کارروائی کی بات ہو رہی ہے تو ان دینداروں کو ایک بار پھر اسلام خطرے میں نظر آنے لگا ہے۔ حالانکہ انہوں نے اس وقت کبھی ان سماج دشمن عناصر کا ہاتھ روکنے اور انہیں دین کو غلط طور سے نعرہ بنا کر دہشت گردی کرنے سے روکنے کی کوشش نہیں کی جب وہ معصوم لوگوں کے گلے کاٹ رہے تھے۔

مبصرین کاکہناہے کہ یہ دلیل بھی دی جا رہی ہے کہ دہشت گردی کے کئی واقعات میں دیگر اداروں مثلا یونیورسٹیوں اور فوج وغیرہ کے لوگ بھی ملوث ہوتے ہیں۔ ایک تو کسی دوسرے کے جرم کا حوالہ دیکر اپنے جرم کو درست ثابت کرنا بدترین دلیل ہے۔ دوسرے فی الوقت دنیا جس دہشت گردی کا سامنا کررہی ہے ، اس میں ملوث لوگوں کا تعلق خواہ کسی ادارے ، طبقے اور گروہ سے ہو، انہیں تحریک صرف ان دینی مدارس سے ملتی ہے جو جہاد کو اپنی صوابدید کے مطابق قتل کرنے کا لائیسنس بنانے کی تعلیم دے رہے ہیں۔ ہمت ہے تو اس رویہ کے خلاف آواز اٹھائیے ، یہی دین اور انسانیت کی حقیقی خدمت ہوگی وگرنہ دنیا اور آخرت میں آپ کا شمار بھی ظالموں میں ہو گا۔

Ghulam Murtaza Bajwa
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر: غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Newspaper Office Attacked
Previous Post پیرس میں توہین آمیز خاکہ شائع کرنے والے اخبار پر حملہ، 11 افراد ہلاک
Next Post دتہ خیل میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 12 دہشتگرد ہلاک
Gunship Helicopter

Related Posts

امریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہ

امریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہ

August 16, 2026
سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرار

سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرار

August 16, 2026
جنوبی کوریا کی جانب سے کوریا جنگ کے باضابطہ خاتمے کے لیے شمالی کوریا کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش

جنوبی کوریا کی جانب سے کوریا جنگ کے باضابطہ خاتمے کے لیے شمالی کوریا کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش

August 16, 2026
اسلام ماخچیف کی شاندار گراپلنگ نے ایان گیری کو ہرا کر یو ایف سی میں مسلسل 17 فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام ماخچیف کی شاندار گراپلنگ نے ایان گیری کو ہرا کر یو ایف سی میں مسلسل 17 فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.