yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ترک سیاست اور فوج

F A Farooqi July 29, 2016 1 min read
Turkey Rebellion
Share this:
Turkey Rebellion
Turkey Rebellion

تحریر : صہیب سلمان
ترکی کے سیاسی نظام میں فوج کو جو منفرد کردار حاصل ہے وہ فوج کا جمہوری کردار ہے آپ کو تُرکی میں فوج کے کردار کو سمجھنے کیلئے ما ضی میں جانا ہوگا۔ تُرکی کی سیاست میں فوج کے کردار کا آغاز مصطفےٰ کمال پاشا اور عظمت انونو کے ادوار میں ہوا دونوں رہنماء تُرکی کے بلند قامت فوجی رہنماء تھے جنہوں نے تُرکی کی آزادی اور اس کی مظبوط بنیادوں کو استوار کرنے میں اہم کردار اداکیاتھا۔ تُرکی کی سیاست میںفوج کے جمہوری کردار کی سب سے انوکھی اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ فوج کو آئینی طور پر ملک میںمارشل لاء لگانے کا حق حاصل ہے۔تُرکی کی سلامتی کونسل تُرکی کا سب سے اعلیٰ حکومتی اور فیصلہ ساز ادارہ ہے جو تُرکی کے مستقبل کے کردار اور قسمت کا فیصلہ کرتاہے۔

مصطفےٰ کمال پاشا اور عظمت انونو جیسے تُرک جرنیلوں نے اصلاحات کے ذریعہ تُرکی میں جدت پسندی کو متعارف کروایا۔تُرکی میں سیکولرازم کی بنیاد تُرک فوج نے رکھی تھی کمال اتاتُرک کی وفات کے بعد اس بات کا امکان تھا کہ تُرکی میں اسلام پسند قوتیں متحد ہوکر تُرکی کے سیکولر تشخص کو دوبارہ اسلامی رنگ دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ 1950اور 1957کے الیکشن میں حکومتی پارٹی کی شکست کے بعد تُرکی میں ڈیمو کریٹک پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی جس نے تُرکی میں کمال ازم کو پس پشت ڈال کر اسلام کے متعلق لچکدار رویہ اپنانا شروع کردیا۔یہ تبدیلی تُرکی فوج کو ہرگز قابل قبول نہ تھی اور 1960ء میں جنرل جمال گرسل نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء لگادیا۔

1961ء میں جنرل جمال گرسل نے آئین میں اسلامی کونسل کے نام سے ایک ادارہ متعارف کروا یا جس کی روح سے تُرک فوج کو تُرکی کے سیاسی نظام میں آئینی کردار حاصل ہوا۔ 1973ء میں صدارتی انتخابات میں فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک تنازعہ کھٹرا ہوگیا۔فوج صدارتی انتخاب میں جنرل فاروق گرولر کو صدر بنانا چاہتی تھی جبکہ سیاسی جماعتیں اپنا صدر منتخب کرنا چاہتی تھیں ۔تُرک فوج نے پنا لویا منواتے ہوئے جنرل فاروق کی جگہ جنرل فہر کورو کو صدر منتخب کروایا۔ 1977ء کے انتخابات میں سلیمان ڈیمرل کی جسٹس پارٹی نے حکومت بنائی لیکن حالات خراب ہونے کی وجہ سے مارشل لاء لگادیا۔

Evren Canaan
Evren Canaan

1982 میں جنرل کنعان ایورن نے ایک نیا آئین متعارف کروایا اس آئین کی روح سے تُرکی میں فوج کے سیاسی اور آئینی کردار میں مزید اضافہ ہوا۔ خلافت عثما نیہ کے خاتمے کے بعد سے لے کر اب تک فوج کا کنٹرول ہے وقتی طور پر طیب اُردوان آواز پر عوام باہر ضرور نکلی ہے لیکن فوج کی گرفت ختم نہیں ہوئی ۔فطری طور پر جس چیز کو جتنا دبا یا جائے وہ اُتنی ہی اُبر تی ہے اس لئے طیب اُردوان کو چاہئے کہ فوج کے جرنیلوں اور فوجیوں کو سزا دینے کی بجائے اُن کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرے کہ اُنہوں نے بغاوت کیوں کی اس کے پیچھے کیا بات تھی اور بغاوت کی نوبت کیوں آئی۔

بجائے اس کہ تُرکی کو ترقی کے راستے سے ہٹانا اور فوج جیسے اعلیٰ ادارے کو تباہ کرنا اچھی بات نہ ہوگی۔طیب اُردوان کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چائیے کہ اگر اس بغاوت کا مثبت حل نہ نکالا گیا یہ خطرہ طیب اُردوان کے سر منڈ لاتا رہے گا۔ آئیے اب پاکستانی جمہوریت کے دیوانوں کی بات کرتے ہیںیہ تُرکی کی عوام کیطرف سے فوجی بغاوت کو کچلنے پر بہت خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

جبکہ پاکستان میں بھی اب تک چار مارشل لاز لگ چکے ہیں اور جتنی ترقی آمریت کے دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی جبکہ اس کے بر عکس جمہور ی دور میں کرپشن اور لاقانونیت بڑھی ہے ۔جمہوریت کے چمپنیوں کو ڈیوڈ کیمرون کی طرح ریفرنڈم میں شکست کے بعد استعفیٰ جیسی مثال پر عمل کرنا چائیے ۔تاکہ جمہور یت پروان چڑھ سکے۔

Sohaib Salman
Sohaib Salman

تحریر : صہیب سلمان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
12 May Karachi
Previous Post مقدمہ 12 مئی 9 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا
Next Post اصول و اسلوب زندگی
Life

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.