yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

ٹرکش لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی، مرکزی بینک کا گورنر برطرف

MH Kazmi November 7, 2020November 7, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)ترکی کواقتصادی مسابقت کے باعث قومی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد صدر رجب طیب اردوان نے سینٹرل بنک آف ترکی کے گورنر کو برطرف کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ایردوآن نے ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ ترکی کو ‘شرح سود، کرنسی کی شرح تبادلہ اور افراط زر کے مسائل کو ملا کر بننے والی ایک شیطانی مثلث کے خلاف اقتصادی جنگ‘ کا سامنا ہے۔ استنبول سے 07 نومبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق صدر ایردوآن نے جمعہ چھ نومبر کو رات گئے ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے ٹرکش سینٹرل بینک کے گورنر مراد اُوئیسال کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ وہ گزشتہ برس جولائی سے مرکزی بینک کے صدر چلے آ رہے تھے۔مراد اُوئیسال کی جگہ ناجی اقبال کو مرکزی بینک کا نیا صدر نامزد کیا گیا ہے، جو ایک سابق وزیر خزانہ ہیں۔ ترکی کے سرکاری گزٹ میں مرکزی بینک کے صدر کی تبدیلی سے متعلق شائع ہونے والے نوٹیفیکیشن میں مراد اُوئیسال کی ان کے عہدے سے برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ترک کرنسی لیرا کی قدر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل کمی ہو رہی تھی اور کل جمعے کے روز لیرا کی قیمت ریکارڈ حد تک کم ہو کر 8.576 لیرا فی امریکی ڈالر کے برابر ہو گئی تھی۔ اس طرح ٹرکش لیرا دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی سب سے بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں سے ایک بن گیا تھاصدر رجب طیب ایردوآن نے مراد اُوئیسال کو گزشتہ برس ملکی سینٹرل بینک کا گورنر اس وقت بنایا تھا، جب وہ اس بینک کے نائب صدر تھے۔ تب ان کے پیش رو مراد چیتِن کایا کو صدر ایردوآن نے یہ کہہ کر ان کے عہدے سے برخاست کر دیا تھا کہ انہوں نے بینک کی مقرر کردہ شرح سود سے متعلق صدر ایردوآن کی ہدایات پر عمل نہیں کیا تھا۔ ‘ مرکزی بینک کے نئے گورنر ناجی اقبال2015ء سے لے کر 2018ء تک ملکی وزیر خزانہ رہے تھے۔ 2018ء سے لے کر اب تک وہ ترک دفتر صدارت میں بجٹ اور اسٹریٹیجی امور کے ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ چلے آ رہے تھے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ملکی کرنسی لیرا کی قدر میں ریکارڈ حد تک کمی کے بعد ٹرکش مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کر دیا ہے۔ جمعے کو ترک لیرا کی قدر مزید کم ہو کر ساڑھے آٹھ لیرا فی امریکی ڈالر کی حد بھی پار کر گئی تھی۔

لیرا کی قدر میں مسلسل کمی

ترکی میں ماضی میں پارلیمانی جمہوری نظام رائج تھا۔ 2018ء میں اس نظام کی جگہ صدارتی جمہوری نظام نے لے لی تھی۔ جب سے ایردوآن ملک کے ایگزیکٹیو صدر بنے ہیں، تب سے انہیں یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ ملکی وزراء اور عدلیہ کے اعلیٰ ارکان کو خود ان کے عہدوں پر نامزد کر سکیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post رواں سال افغان مہاجرین کی واپسی میں نمایاں کمی
Next Post چین ، سفیر پاکستان معین الحق کی موجودگی میں پاکستان اور سنکیانگ انٹرپرائز کے مابین معاہدے پر دستخط

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.