yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

پاک ترک تعلقات مزید مضبوط بنانے میں ترکی اردو کا کردار اہم ہے، سائرس سجاد قاضی

MH Kazmi January 21, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور ترکی دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔ یہ بات پاکستان کے ترکی میں سفیر سائرس سجاد قاضی نے ترک خبررساں ادارے کی اردو زبان میں ویب نیوز کے اجراء کی تعارفی تقریب سے اپنے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہی۔انھوں نے کہا کہ میں ایک فاضل اجتماع سے مخاطب ہوں جو آج پاکستان اور ترکی کے تعلقات اور اس میں میڈیا کے کردار پر بات کر رہا ہے۔میں جب پاکستان میں طالب علم تھا ،اس وقت میرے کئی ترک طالب علم میرے ساتھ میرے کلاس فیلو تھے۔ان کاکہنا تھا کہ ہمارے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔ میڈیا ان صلاحیتوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرتا ہے جس پر توجہ مبذول کر کے ہمارے تجارتی ، سیاسی، سفارتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملتا ہے۔ اسی طرح میڈیا ہمارے ثقافتی اور ملکوں کے روابط کو آپس میں بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ترک خبررساں ادارے “ترکی اردو”سوشل میڈیا کے کردار کو بھی سراہنا چاہوں گا جو کہ ہمارے دو طرفہ تعلقات کے مضبوط پہلووں کو اجاگر کرتا رہتا ہے۔ اسی طرح ترکی اردو ویب سائٹ کے اجرا کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ترکی اردو دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ میری یہ بھی خواہش ہے کہ ترکی اردو کی طرز پر پاکستان ترکی سوشل میڈیا کا بھی اجرا ہو تاکہ ہماری کوششوں کو مزید تقویت ملے۔ ام لا لپما تجا لپاگرچہ ہماری دو جدید ریاستوں یعنی پاکستان اور ترکی کے سفارتی تعلقات صرف سات دہائیوں پر محیط ہیں لیکن ہمارے لوگوں کے برادرانہ تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔ ہمارا مشترکہ مذہبی، ثقافتی، روحانی اور لسانی ورثہ وقت اور جغرافیائی حدود کی قید سے آزاد ہے۔ ایک شاندار ماضی کے علمبردار پاکستان اور ترکی عالمی برادری کے اہم رکن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی ہمیشہ سے پاکستان اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی ہر سطح پر تائید کرتا ہے اور ترکی پاکستان کے سب سے مضبوط حامیوں میں سے ایک ہے۔ اس غیر مترلزل حمایت کا بھرپور اعادہ ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بھی دیکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بالکل اسی طرح پاکستان بھی مسئلہ قبرص کے منصفانہ اور پُرامن حل کے لئے برادر ملک ترکی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ پاکستان ان چند ممالک میں شامل تھا جس نے ترکی میں 15 جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے دوران ترک عوام اور ترک حکومت کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگرچہ ہمارے تعلقات دنیا کے لئے قابل رشک ہیں لیکن بدقسمتی سے ان بہترین سیاسی اور سفارتی تعلقات کی عکاسی ہمارے تجارتی تعلقات میں نہیں ہو رہی ہے۔ ہماری دو طرفہ تجارت کا حجم صرف 80 کروڑ ڈالر ہے جو کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود صلاحیت کے مطابق نہیں ہے۔ ہم دونوں ممالک تجارت کو بڑھانے کی از حد کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ترک سرمایہ کاری کی رفتار گو تسلی بخش ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں پاکستان ترکی سرمایہ کاری کا جو ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے اور 100 سے زیادہ معروف ترک کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا شعبہ ہمارے باہمی روابط کی اہم بنیاد ہے۔ اس وقت ترکی کی مختلف جامعات میں دو ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم بھی پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ ترک طلبہ دیکھیں۔ میں جب پاکستان میں طالب علم تھا یہ کافی عرصہ پہلے کی بات ہے اس وقت میرے کئی ترک طالب علم میرے ساتھ میرے کلاس فیلو تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے دو طرفہ تعلقات میں ایک اور روشن پہلو ہمارے ثقافتی بندھن ہیں جو کہ دن بدن مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ ہم سب ترکی کے مشہور زمانہ ارطغرل غازی اور یونس ایمرے سے واقف ہیں۔ ہمارا بڑھتا ہوا رجحان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہمارے ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ہمارے پاس باصلاحیت لوگ موجود ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کام کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں زیر بحث عبدالرحمان پشاوری یا لالا ترکی پر مبنی ڈرامہ سیریل کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ باہمی مشترکہ تفریحی مواد کی تیاری سے ہمارا دوسرے ممالک پر تیار کردہ مواد پر انحصار کم ہو جائے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post خلیجی رہنماؤں کی تلور کے شکار کیلئے نجی دورے پر پاکستان آمد متوقع
Next Post زاہدان،تہران سے کراچی آنے والی پرواز کی زاہدان میں ہنگامی لینڈنگ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.