yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانس میں سائبر حملوں کے بعد ٹیکس حکام کے دفاتر کا ڈیٹا واچ ڈاگ معائنہ، تحقیقات کا آغازفرانس میں سائبر حملوں کے بعد ٹیکس حکام کے دفاتر کا ڈیٹا واچ ڈاگ معائنہ، تحقیقات کا آغاز
    • فرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولیوں سے دماغی ٹیومر کے خطرے کی وارننگ جاریفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولیوں سے دماغی ٹیومر کے خطرے کی وارننگ جاری
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں سائبر حملوں کے بعد ٹیکس حکام کے دفاتر کا ڈیٹا واچ ڈاگ معائنہ، تحقیقات کا آغازفرانس میں سائبر حملوں کے بعد ٹیکس حکام کے دفاتر کا ڈیٹا واچ ڈاگ معائنہ، تحقیقات کا آغاز
    • سعودی ولی عہد کی ٹرمپ سے حوثیوں پر فوجی کارروائی کی درخواست، امریکہ نے دو ٹیلی فونک رابطوں کے باوجود انکار کر دیاسعودی ولی عہد کی ٹرمپ سے حوثیوں پر فوجی کارروائی کی درخواست، امریکہ نے دو ٹیلی فونک رابطوں کے باوجود انکار کر دیا
    شوبز
    • آسٹریلیا میں دریافت ہونے والے نئے کیڑوں کی نسل کا نام ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھا گیاآسٹریلیا میں دریافت ہونے والے نئے کیڑوں کی نسل کا نام ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھا گیا
    • وینس فلم فیسٹیول میں دستاویزی فلم “نازا” کی نمائش، اسرائیلی افسران کا غزہ میں شہریوں کے قتل عام کا چونکا دینے والا انکشافوینس فلم فیسٹیول میں دستاویزی فلم “نازا” کی نمائش، اسرائیلی افسران کا غزہ میں شہریوں کے قتل عام کا چونکا دینے والا انکشاف
    مقامی خبریں
    • لاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے اور امتحانات منسوخ کرنے پر پابندیلاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے اور امتحانات منسوخ کرنے پر پابندی
    • پاکستان اور ہانگ کانگ میں تجارتی و سرمایہ کاری فروغ پر تاریخی اتفاق، نئے اقتصادی مواقع کی راہ ہموارپاکستان اور ہانگ کانگ میں تجارتی و سرمایہ کاری فروغ پر تاریخی اتفاق، نئے اقتصادی مواقع کی راہ ہموار
    کاروبار
    • مشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرارمشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا

MH Kazmi July 24, 2020July 24, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) ترکی کی تاریخی آیا صوفیہ مسجد کی بحالی کے بعد پہلے نماز جمعہ سے پہلے مسجد کیلئے تین موذن اور تین اماموں کا تقرر کردیا گیا ہے۔ آٹھ عشرے قبل آیا صوفیہ کو غیر قانونی طورپر عجائب گھر میں تبدیل کئے جانے کے خلاف ترک صدر طیب اردگان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدارتی حکمنانے کے ذریعے تاریخی عمارت کی مسجد میں تبدیلی کی توثیق کی۔ آیا صوفیہ مسجد میں پہلی نماز جمعہ تین اماموں نے پڑھائی ہے۔ ترکی کے مذہبی حکام نے 84 برس بعد آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کر کے پہلی نمازِ جمعہ پڑھانے کے لیے تین امام صاحبان کے تقرر کی منظوری ایک دن پہلے دی تھی۔ ان میں سے ایک امام، مارمرا یونیورسٹی میں مذہبی تعلیمات کے پروفیسر ہیں۔ ترکی میں مذہبی امور سے متعلق چوٹی کے پینل کے سربراہ، علی ارباز نے تین اماموں کی تقرری کا اعلان کیا جو نمازِ جمعہ کی قیادت کریں گے۔ صدر ایردوان بھی نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے سیکڑوں افراد میں شامل تھے۔ آیا صوفیہ بنیادی طور پر ایک کیتھڈرل تھا جو بازنطینی دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ تاہم، سن 1453 میں اسلامی حکومت قائم ہونے کے بعد اِسے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔ جب سن 1934ء میں ترکی سیکولر جمہوریہ میں تبدیل ہوا تو آیا صوفیہ کو عجائب گھر میں تبدیل کر دیا گیا۔ علی ارباز نے آیا صوفیہ کے لیے تین موذنوں کی تقرری کا بھی اعلان کیا، جن میں سے دو کا تعلق استنبول کی مشہور عالم نیلی مسجد سے ہے۔ افتتاحی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے حکام نے آیا صوفیہ کے باہر خواتین اور مرد حضرات کے لیے علیحدہ علیحدہ جگہ کا بھی انتظام کیا تھا۔ مسجد کی طرف جانے والی متعدد سڑکوں کو بند کیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ نماز کے دوران 17000 اہلکار حفاظتی ذمہ داریوں پر معمور تھے۔ تاہم، اس فیصلے پر یونان، امریکہ اور مسیحی کلیسا کے لیڈروں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق رشئین آرتھوڈوکس چرچ کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ عدالت نے فیصلہ سناتے وقت ان کے خدشات اور استدلال کو جگہ نہیں دی، جس سے تقسیم میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور یونان نے بھی ترکی سے استدعا کی تھی کہ عمارت کی عجائب گھر والی حالت بحال رکھی جائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post چین کا جوابی اقدام، امریکا کو چینگڈو میں موجود قونصل خانہ بند کرنے کا حکم
Next Post مافیا راج اپنی بلند ترین سطح پر، پاکستان میں کورونا کے واحد ٹریٹمنٹ کی قیمت 700روپے سے لاکھوں تک جاپہنچی

Related Posts

فرانس میں سائبر حملوں کے بعد ٹیکس حکام کے دفاتر کا ڈیٹا واچ ڈاگ معائنہ، تحقیقات کا آغاز

فرانس میں سائبر حملوں کے بعد ٹیکس حکام کے دفاتر کا ڈیٹا واچ ڈاگ معائنہ، تحقیقات کا آغاز

September 11, 2026
فرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولیوں سے دماغی ٹیومر کے خطرے کی وارننگ جاری

فرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولیوں سے دماغی ٹیومر کے خطرے کی وارننگ جاری

September 11, 2026
آسٹریلیا میں دریافت ہونے والے نئے کیڑوں کی نسل کا نام ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھا گیا

آسٹریلیا میں دریافت ہونے والے نئے کیڑوں کی نسل کا نام ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھا گیا

September 11, 2026
لاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے اور امتحانات منسوخ کرنے پر پابندی

لاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے اور امتحانات منسوخ کرنے پر پابندی

September 11, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.