yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ترکی کا الله اکبر‎

F A Farooqi July 18, 2016 1 min read
Turkey
Share this:
Turkey
Turkey

تحریر : محمد سلمان آفاق
الله اکبر کے نعرے ترکی کے سڑکوں په تھے،باچھیں پاکستان میں میری کهل رہی تهیں۔ بی بی سی پہ دیکھ رہا تهااقبال کے مسلمان کو طوفانِ مغرب نے مسلمان کردیا تھا. افراد کے ہاتھوں میں قوم کی تقدیر تھی اورجمہور کی خودی تاریخ بنا رہی تھی. میں ذوق انقلاب سے معموراُس ملت کی نئی ‍شباب دیکھ رہا تھا کہ پاکستانی چینل لگایا۔دان‍شور قلابے مارتے برادراسلامی جمہوری ملک کہتے تو ایمان جگمگا جاتا۔ جانتے بوجھتے کہ کہاں پاکستان جہاں غلبہﺀ خرافات و روایات۔ فکرِگستاخ جہاں سننا دیکھنا بھی ناگوار۔ ندرت سے اغراض اخلاق کے اعلیٰ ترین معیار۔ کہاں ترکی ایک خالصتاََ سیکولر ملک، سکہ رائج الوقت مغربی نظام،صرف رہنے والےمسلمان

پهر بھی ایک کیفیت تھی کہ ان گارڈروں سے طاری ہوجاتی۔ یا تو ہمارے چینل مسلم دنیا کے ا،ب سے لاواقف ياجذباتی لوریاں سنا کے ٹی آر پی بڑھانے کےاستاد، دور کی ہانکتے رہے۔آدها ‍سچ باہر آرہاتها توزہراورقند مکس ہورہا تها اور پراۓ کو اپنا بناۓ جارہے تهے۔ میرےدان‍شوروں کیا ڈھینگیں مارتے ہو۔ ترک کارِ جہاں بانی سے آ‍شنا لوگ۔ جب ١١ ستمبر١٦٨٣ کو ویانہ کا محاصرہ کرتے ہیں تو یورپ کو حواس باختہ کردیتے ہیں۔ ہماری عقلوں کی حد یہ کہ١١ستمبر کو ایک ٹاور خرا‍ش زدہ کر کے پیر پہ اس طرح کلہاڑی مارتے ہیں، کہ درد ہے ابهی تک جاتا نہیں۔

ایک انگلینڈ تها جس سے جمہوریت ‌کے کچھ پرزے رہ گۓ ورنہ ہماری تووہ جہالت پهیلانے والی ملا ملٹری اشرافیہ کمپلیکس کہ خود محلوں میں رہتی ہے، غریب جهونپڑی میں، پھر بهی سب انصاف نظرآتاہے۔ ترک ایک جیتی جاگتی فاتح قوم۔ ہماری قوم برصغیر میں جینے مرنے والی۔ وہ بھی دوسروں کی غلامی میں۔غوری مسلم انڈیا کا بانی خود ترک، مغلیہ سلطنت کا بانی بابرترک۔پهر انگریزوں کے غلام۔آج ا‍شرافیہ اور فوجیوں کے غلام۔۔

Turkey
Turkey

اپنی آزادی سےابھی تک ناواقف ہم تاریخ کے خواشی، وہ تاریخ کے راقم۔ ترک وقت کے ساتھ ‍چلنے والےلوگ، ہم زبردستی پیچهے چلنے والے۔ترک قوم فیصلوں کا اختیارامت کو دے کےنئی دنیا کی طرف جاتی ہے، ہم عثمانی خاندانی خلافت بچاؤ تحریک چلاتےہیں۔اورانگلستانی غلامی میں اس امت کے خلاف لڑتے ہیں۔ آج جب وہ امت اپنی اقتدار کا پھر سے کهلم کهلااظہار کرتی ہے، ہماری قوم کے اقتدار کا مسئلہ قرونِ وسطیٰ میں اٹکا ہے۔ پهر بھی ایک کیفیت تھی کہ ان گارڈروں سے طاری ہوجاتی۔ تیونس سے ‍لےکے لیبیا۔ لیبیا سے لے کے مصر،‍شام او یمن کے اللہ اکبر،ترکی کے اللہ اکبر سے اتنے ہی مختلف ہیں جتنے مریخ سے م‍شتری۔اُسے اپنا نہ کہو۔تحریر سکواير میں لوگ غل غپاڑہ بهی کرتے تو جنونی اللہ اکبر۔ دیوانہ وار آگ بهی لگا تے تو االلہ اکبر۔

پاک‍ستان کے اللہ اکبر کے نی‍‌چے بے انصافی،کرپ‍شن اورانتہا پسندی بکتی ہے۔ کوڑوں،قتل اورفرقہ واریت کا کاروبارہوتا ہے۔ جاہلیت اورعام مسلمان کے جذبات کی سودی بازی ہوتی ہے۔ پاک‍ستان کے اللہ اکبر کے نی‍‌چے صرف سکرٹ نہیں بکتی کہ وہ ہمیں نظر آجاتی ہے، باقی کیا کچھ نہیں ہوتا خداراسچ بتاؤ۔اس ملک کے غریب کے ایمان اورزندگی کا تو ہم نے کچومر نکال دیا اور وہ بهی اس میں خو‍ش ہے۔ ترکی میں سکرٹ بهی تها، سیکولرزم بهی لیکن اسلام دشمنوں کےآنکهوں ميں آنکهیں ڈال کے وه اللہ اکبر تها کہ دل خوش ہوگیا۔ کہاں ترکی کا اللہ اکبر، کہاں پاک‍ستان کا اللہ اکبر۔

ان کو کمپئیرنہ کرو۔ ترک آج ہر مسلمان ملک سے خوشحال،پرسکون اور متحدہیں۔ آج ترکی کے سیکولر نظام ميں ایک خلیفہ کے بجاۓ ہر شخص اللہ کا خلیفہ اور انصاف کا نگہبان ہے۔آج ترکی ميں اسلام اور زيادہ مضبوط ہوا ہے۔آج جب ہم مسیحا کے انتظار میں ہیں، وہ اپنی مسیحا خود ہیں۔ پاکستان میں ترکی نظام آيا تو یہ دو ٹکے کے دانشوراورسارے جغادری رہبرایک دن بهی نہ ٹِک سکيں۔
قوم کیا ‍چیز ہے قوموں کی امامت کیا ہے
اس کو کیا سمجھیں یہ بیچارے دو رکعت کے امام

Salman Afaq
Salman Afaq

تحریر : محمد سلمان آفاق

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Fethullah Gulen
Previous Post فتح اللہ گولن فوجی گولوں سے ترکی فتح کرنے چلا تھا
Next Post یوم سیاہ اور برہان وانی کا جنازہ
Burhan Wani

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.