yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کیا سعودی عرب اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی کی کوششیں رنگ لے آئیں گی ؟ ڈوئچے ویلے کی رپورٹ میں پیشگوئی

MH Kazmi October 6, 2019 1 min read
TRY, TO, MEDIATE, BETWEEN, USA, AND, IRAN, GOT, SUCCESS, DOICHE, ANNOUNCEMNT, SHOCKED, EVERY,ONE,
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) جمعہ چار اکتوبر کے روز شائع ہونے والی نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور ایران کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کرنے کی کوششوں میں ہیں۔مشرق وسطیٰ کے ان دونوں حریف ممالک کے مابین کئی دہائیوں سے تعلقات کشیدہ ہیں اور حال ہی میں سعودی آئل کمپنی کونامور صحافی شمشیر حیدر ڈوئچے ویلے کے لیے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔

ڈرون حملوں سے نشانہ بنائے جانے کے بعد ایسے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ دونوں ممالک کے مابین براہ راست جنگ کے امکانات بھی زیادہ ہو چکے ہیں۔پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ امریکا میں عمران خان نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ان سے ثالثی کی درخواست کی ہے۔ایک پاکستانی اہلکار نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو بتایا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے۔ اس اہلکار کے مطابق محمد بن سلمان نے عمران خان سے ثالثی کرنے کی درخواست کی تھی۔عمران خان نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے حاشیے میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات بھی کی تھی۔پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے چند روز بعد عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی۔عراقی ذرائع کے مطابق بھی سعودی عرب نے ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے عراقی وزیر اعظم سے بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔ الجزیرہ کے مطابق عبدالمہدی نے محمد بن سلمان اور صدر روحانی کو بغداد میں براہ راست ملاقات کی تجویز بھی دی تھی۔تہران حکومت نے بھی بعد ازاں کہا تھا کہ سعودی عرب نے مذاکرات کے لیے مختلف ذرائع سے ایران کو پیغامات بھجوائے ہیں۔ تاہم سعودی عرب نےایسی خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔پس پردہ سفارت کاری کی ان کوششوں کے باوجود عوامی سطح پر سعودی عرب اور ایران دونوں ہی نے ایک دوسرے کے خلاف سخت لب لہجہ اختیار کر رکھا ہے۔محمد بن سلمان نے ولی عہد بننے کے بعد ہی سے ایران کو مشرق وسطیٰ کے تمام مسائل کی جڑ قرار دیا تھا۔ سن 2017 میں انہوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ایران کا اصل ہدف سعودی عرب ہے لیکن وہ سعودی سرزمین پر جنگ شروع ہونے کا انتظار نہیں کریں گے بلکہ ایران کو میدان جنگ بنائیں گے۔اب سعودی پالیسی میں بظاہر تبدیلی کے ضمن میں نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی سے گریز کیا

۔سعودی عرب ملکی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے امریکا پر انحصار کیے ہوئے تھا۔ لیکن اس واقعے نے بھی سعودی حکام کو ایران کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا۔ ریاض کے خلیجی اتحادی بھی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی راستے اختیار کرنے کا کھل کر اظہار کر چکے ہیں۔دوسری جانب ایران براہ راست مذاکرات کے لیے بھی رضا مند ہے کیوں کہ تہران کی خواہش اور کوشش یہ بھی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کے اتحادیوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہو۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی صدر روحانی نے خلیجی ممالک کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا، ”اسلامی جمہوریہ ایران آپ کا پڑوسی ہے۔ وقت پڑنے پر آپ اور ہم تنہا ہوں گے۔ ہم ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں، امریکا نہیں۔
TRY, TO, MEDIATE, BETWEEN, USA, AND, IRAN, GOT, SUCCESS, DOICHE, ANNOUNCEMNT, SHOCKED, EVERY,ONE,‘‘

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The incredible increase in the price of cement - how much was sacked?
Previous Post سیمنٹ کی قیمت میں ناقابل یقین اضافہ۔۔۔فی بوری کتنے کی کر دی گئی؟سیمنٹ انڈسٹری مالکان نے پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا دے دیا
Next Post حمزہ علی عباسی کی ایسی ویڈیو وائرل ہو گئی کہ مداح بھی دیکھ کر دنگ رہ گئے
HAMZA ALI ABBASI, AND, NEMAL KHAWAR, NEW, VIDEO, VIRAL, IN, MARRIAGE, DRESS

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.