yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہے کوئی سچا عاشق رسول

F A Farooqi July 13, 2016 1 min read
Share this:
Agriculture
Agriculture

تحریر۔جاوید چوہدری
نام تھا ولیم بیل‘ ڈاکٹر ولیم جیمز بیل‘ وہ نباتات کا ماہر تھا‘ مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی میں پڑھاتا تھا‘ وہ گھڑی کی سوئیوں کے ساتھ چلتا تھا‘ وہ یونیورسٹی جاتا تھا‘ طالب علموں کو لیکچر دیتا تھا اور شام کو گھر واپس آ جاتا تھا‘ اللہ تعالیٰ نے اسے خصوصی ذہانت سے نواز رکھا تھا‘ وہ بیج کو دیکھ کر بتا دیتا تھا اس کا سٹہ کتنا بڑا ہو گا اور اس میں کتنے دانے ہوں گے‘ وہ پودوں کے حسب نسب کا حافظ بھی تھا‘ لوگ اس کے سامنے پودے کا نام لیتے تھے اور وہ اس کی پوری تاریخ بیان کر دیتا تھا‘ اس کے طالب علم بھی اس کا بے انتہا احترام کرتے تھے‘ وہ وقت کا پابند تھا‘ عاجز تھا‘ لوگوں کی غلطیاں کھلے دل سے معاف کر دیتا تھا‘ فیملی مین تھا‘ خاندان کو بھرپور وقت دیتا تھا‘ یار باش تھا‘ دوستوں کو مکمل کمپنی دیتا تھا اور ریسرچ کا شیدائی تھا‘ اسے جب بھی وقت ملتا تھا وہ لیبارٹری یا لائبریری کی طرف نکل جاتا تھا گویا ڈاکٹر ولیم جیمز بیل ایک بھرپور مطمئن زندگی گزار رہا تھا لیکن پھر ایک چھوٹا سا واقعہ پیش آیا اور اس کی زندگی کا دھارا بدل گیا۔
یہ 1870ءکی بات تھی‘ وہ ایک نباتاتی تجربے کےلئے مشی گن کے کسی گاﺅں میں گیا‘ اس کے طالب علم بھی اس کے ساتھ تھے‘ یہ لوگ کھیت میں کام کر رہے تھے‘ گاﺅں کا ایک کسان انہیں دیکھ رہا تھا‘ کسان نے اچانک ان لوگوں سے پوچھا ”آپ کیا کر رہے ہیں“ طالب علموں نے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر اسے چپ کرایا اور پھر بتایا ”تم نہیں جانتے یہ کون ہیں“۔ کسان نے احمقوں کی طرح گردن ہلا کر جواب دیا ”نہیں‘ میں نہیں جانتا یہ کون ہیں“ طالب علموں نے بتایا ”یہ ڈاکٹر ولیم بیل ہیں‘ نباتات کے ایکسپرٹ“ کسان نے ڈاکٹر کا نام پہلی بار سنا تھا لیکن وہ طالب علموں کے احترام اور پروفیسر کی شخصیت سے متاثر ہوگیا‘ وہ آگے بڑھا‘ پروفیسر کے قریب پہنچا اور اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولا ”پروفیسر صاحب پھر آپ میرا ایک مسئلہ حل کر دیں“ پروفیسر نے مسکراتی آنکھوں سے اس کی طرف دیکھا اور کہا ”جی فرمائیے“ کسان نے عرض کیا ”میں جو بھی فصل بوتا ہوں اس میں غیر ضروری جڑی بوٹیاں اور گھاس اگ آتی ہے‘ یہ گھاس اور یہ بوٹیاں میری فصل کو تباہ کر دیتی ہیں‘ ان بوٹیوں کو تلف کرنے میں میرا بہت وقت اور سرمایہ ضائع ہو جاتا ہے‘ کیا آپ مجھے ان سے بچاﺅ کا کوئی طریقہ بتا سکتے ہیں؟ اگر یہ ممکن نہیں تو کیا آپ مجھے یہ بتا سکتے ہیں‘ میں انہیں کتنی بار اکھاڑوں جن کے بعد یہ دوبارہ نہ اگ سکیں“ یہ سوال بہت مشکل تھا‘ دنیا میں انسان نے جب سے کھیتی باڑی شروع کی‘ یہ اس وقت سے فالتو جڑی بوٹیوں سے لڑ رہا ہے‘ آپ اپنے لان میں پھول اگاتے ہیں لیکن پھول کے ساتھ گھاس اور جڑی بوٹیاں بھی آگ آتی ہیں‘ آپ کھیت میں مکئی‘ گندم یا جو بوتے ہیں مگر ان کے ساتھ کانٹے دار ڈھیٹ جڑی بوٹیاں بھی نکل آتی ہیں اور آپ اپنے فارم ہاﺅس میں سبزیاں لگاتے ہیں لیکن ان کے ساتھ کڑوی اور زہریلی کھمبیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں‘ یہ کھمبیاں‘ یہ جڑی بوٹیاں اور یہ گھاس فصل کی خوراک‘ پانی اور کھاد چوس لیتی ہیں اور یوں کسان کو توقع سے کم فصل ملتی ہے‘ یہ ایک دائمی مسئلہ ہے اور انسان روز اول سے اس مسئلے سے نبرد آزما ہے‘ انسان نے جس دن اس مسئلے پر قابو پا لیا اس دن زمین کی پیداوار میں تیس فیصد اضافہ ہو جائے گا یعنی ہم آج کے مقابلے میں تیس فیصد زیادہ اناج‘ سبزیاں اور پھل بھی حاصل کریں گے اور کسانوں کی کاسٹ اور اناج کی قیمت بھی تیس فیصد کم ہو جائے گی اور یہ اتنا ہی بڑا زرعی انقلاب ہو گا جتنا بڑا انقلاب ”شیل گیس“ ثابت ہوئی‘ آپ اندازہ کیجئے‘ امریکا دنیا میں تیل کا سب سے بڑا خریدار تھا لیکن شیل گیس کی ایک ٹیکنالوجی نے دنیا کے سب سے بڑے آئل امپورٹر کو دنیا کا سب سے بڑا آئل ایکسپورٹر بنا دیا‘ یہ اس ٹیکنالوجی کا کمال ہے کہ دنیا میں 115 ڈالر فی بیرل بکنے والا پٹرول چھ ماہ میں 30 ڈالر فی بیرل پر آ گیا‘ پٹرول کی قیمت 85 ڈالر کم ہو گئی‘ کیا یہ انقلاب نہیں؟ سائنس دان اگر اسی طرح فصلوں کی جڑی بوٹیاں اور گھاس کو تلف کرنے کا طریقہ بھی ایجاد کر لیتے ہیں تو دنیا کے وہ تمام ملک جو اس وقت خوراک درآمد کرنے پر مجبور ہیں وہ چھ ماہ میں خوراک برآمد کرنے کے قابل ہو جائیں گے اور اگر یہ ممکن نہ ہوا تو بھی خوراک کی کمی کے شکار ملک خود کفیل ضرور ہو جائیں گے چنانچہ کسان کا سوال بروقت بھی تھا اور ضروری بھی۔ ڈاکٹر ولیم بیل نے سوال سنا‘ مسکرایا اور جیب میں ہاتھ ڈال کر بولا ”میں معافی چاہتا ہوں‘ میرے پاس اس مسئلے کا کوئی حل نہیں“ کسان نے یہ جواب سن کر قہقہہ لگایا اور بولا ” پھر تم خود کو کس چیز کا ایکسپرٹ کہتے ہو‘ تم کم از کم پروفیسر کہلانا بند کر دو“ کسان یہ کہہ کر چلا گیا لیکن اس کے لفظ ڈاکٹر ولیم جیمز بیل کے دل میں ترازو ہو گئے‘ اس نے جیب سے رومال نکالا‘ ہاتھ صاف کئے‘ طالب علموں کو ساتھ لیا اور یونیورسٹی میں واپس آگیا۔

Space Flower
Space Flower

پروفیسر اس کے بعد سات سال تک سوچتا رہا یہاں تک کہ اس نے انسانی تاریخ کا طویل ترین تجربہ کرنے کا فیصلہ کر لیا‘ یہ تجربہ 1879ءمیں شروع ہوا اور یہ 2100ءمیں 237 برس بعد مکمل ہو گا‘ ڈاکٹر ولیم جیمز بیل نے 23 قسم کی جڑی بوٹیاں اور گھاس منتخب کی‘ ان کے پچاس پچاس صحت مند بیج لئے‘ ان بیجوں کو 20 بوتلوں میں ڈالا‘ بوتلوں میں نم دار مٹی ڈالی‘ ان کے منہ کھلے رکھے‘ ان میں سے چند بوتلیں سیدھی اور چند الٹی رکھ دیں‘ ان میں سے چند مٹی میں دبا دی گئیں‘ چند کھلے آسمان کے نیچے رکھ دی گئیں اور چند تنگ و تاریک کمروں میں بند کر دی گئیں اور ان میں سے چند گرم جگہوں اور چند ٹھنڈے مقامات پر رکھ دی گئیں‘ یہ بوتلیں اڑھائی سو سال کےلئے رکھی گئی ہیں‘ ان میں سے ہر بوتل پانچ سال بعد کھولی جاتی ہے‘ اس کا کیمیائی اور نباتاتی جائزہ لیا جاتا ہے اور اس میں آنے والی تبدیلیاں نوٹ کی جاتی ہیں‘ ڈاکٹر ولیم جیمز بیل 1920ءتک ان بوتلوں کا جائزہ لیتے رہے‘ یہ اس دوران اپنے جیسا ایک اور پاگل بھی تلاش کرتے رہے‘ انہیں یہ پاگل ڈاکٹر ہنری ڈارلنگٹن کی شکل میں مل گیا‘ ڈاکٹر ہنری پروفیسر ولیم کا شاگرد تھا‘ پروفیسر کو اس میں وہ مستقل مزاجی اور ایمانداری نظر آئی جو ایسے تجربات کےلئے ضروری ہوتی ہے‘ پروفیسر ولیم نے مرنے سے پہلے یہ 20 بوتلیں اور اپنی رپورٹ پروفیسر ڈارلنگٹن کے حوالے کر دی‘ پروفیسر ڈارلنگٹن نے مرنے سے قبل اپنے دو شاگردوں رابرٹ نبڈورسکی اور جین زیوارٹ کو اعتماد میں لے لیا‘ یہ دونوں بھی مرنے تک ان بوتلوں کی حفاظت کرتے رہے‘ یہ بوتلیں آج کل ڈاکٹر فرینک ٹیلوسکی کی تحویل میں ہیں اور یہ ان میں آنے والی تبدیلیاں نوٹ کر رہے ہیں‘ یہ بھی تین شاگرد تیار کر رہے ہیں‘ یہ تینوں شاگرد ٹیلوسکی کے مرنے سے پہلے یہ منصوبہ اپنے ہاتھ میں لے لیں گے اور یہ لوگ تجربے کی اس مشعل کو موت سے پہلے اگلی نسل کو سونپ جائیں گے یہ 20 بوتلیں 137 برس سے محفوظ چلی آ رہی ہیں‘ ان 137 برسوں میں دنیا میں زلزلے بھی آئے‘ طوفان بھی‘ سیلاب بھی‘ سونامی بھی اور سیاسی انقلاب بھی‘ دنیا میں دو عالمی جنگیں بھی ہوئیں اور تین بڑے اقتصادی بحران بھی آئے لیکن سائنس دانوں کی چار نسلوں نے اس تجربے اور ان 20 بوتلوں پر آنچ نہیں آنے دی‘ یہ جان کی طرح ان کی حفاظت کرتے رہے‘ ان 137 برسوں میں 23 قسم کے پودوں میں سے صرف دو انواع کے پودے پیدا ہوئے‘ ان میں سے ایک پودے کا نام ”موتھ بوٹی“ ہے‘ موتھ بوٹی کے 50 بیج بوتل میں رکھے گئے تھے‘ ان میں سے 23 بیج نہ صرف پھوٹ پڑے بلکہ یہ جوان بھی ہو گئے جبکہ دوسری قسم کی بوٹی کا صرف ایک بیج پھوٹا‘ آج تک پندرہ بوتلیں کھولی جا چکی ہیں‘ پانچ بوتلیں باقی ہیں‘ یہ بوتلیں بیس بیس سال کے وقفے سے کھولی جائیں گی‘ آخری بوتل 2100 ءمیں کھلے گی جس کے بعد یہ تجربہ مکمل ہو جائے گا‘ اس تجربے کے ذریعے یہ اندازہ کیا جا رہا ہے‘ کس بوٹی میں کتنی دیر تک افزائش کی صلاحیت زندہ رہتی ہے‘ اس سے ان جڑی بوٹیوں کے فیز کی عمر کا حساب لگایا جائے گا‘ یہ تخمینہ جب مکمل ہو جائے گا تو سائنس دان اس نتیجے پر پہنچ جائیں گے‘ کسان کس بوٹی کو کتنی بار اکھاڑے تو یہ ختم ہو جائے گی‘ کون سی بوٹی کتنے عرصے تک کس کھیت میں زندہ رہے گی اور کس بوٹی کو مارنے کےلئے کون سا بیج کتنا عرصہ بویا جائے اور کس فصل سے پرہیز کیا جائے‘ یہ بھی معلوم ہو جائے گا کون سا بیج کس موسم اور کس درجہ حرارت میں فنا ہوتا ہے اور کون کس درجہ حرارت میں زیادہ افزائش پاتا ہے۔

Universe and Earth
Universe and Earth

یہ تاریخ انسانی کا طویل ترین تجربہ ہے‘ آپ اس تجربے میں شریک ہونے والے سائنس دانوں کا ظرف اور اخلاص ملاحظہ کیجئے‘ ان میں سے ہر شخص یہ جانتا ہے میں اس تجربے کے اگلے فیز تک زندہ نہیں رہوں گا لیکن یہ اس کے باوجود اپنی پوری زندگی اس میں جھونک دیتا ہے اور دنیا سے چپ چاپ رخصت ہو جاتا ہے‘ آپ ان لوگوں کا کمال دیکھئے‘ ڈاکٹر ولیم جیمز بیل سے لے کر ڈاکٹر فرینک ٹیلوسکی تک ان میں سے ہر سائنس دان یہ جانتا تھا‘ یہ دنیا کی قیمتی ترین تحقیق ہے اور سائنس دانوں کی آخری ٹیم اس سے اربوں ڈالر کمائے گی لیکن یہ لوگ اس کے باوجود ریسرچ کی یہ مشعل اگلی سے اگلی نسل کو منتقل کرتے چلے آ رہے ہیں‘ یہ خود بھوکے رہتے ہیں‘ یہ خود پیسے پیسے کو ترستے رہتے ہیں لیکن یہ نسل انسانی کو خوش حالی اور مطمئن بنانے کا سلسلہ جوڑتے چلے آ رہے ہیں‘ یہ کیا کمال لوگ ہیں‘ یہ جان دیتے جا رہے ہیں لیکن یہ مشعل تحقیق آگے بڑھاتے جا رہے ہیں مگر ہم ان لوگوں کو کافر سمجھتے ہیں اور اپنے آپ کو مومن‘ ہم خود کش حملوں کے باوجود شہید ہیں اور علم اور ایثار کے یہ پیکر لیبارٹریوں میں جان دینے کے بعد بھی جہنمی کتے ہیں‘ یہ کہاں کا انصاف ہے‘ یہ کہاں کا قانون ہے‘ ہم اگر مومن ہیں تو پھر ہماری میراث کہاں ہے؟ اور اگر یہ علم ہماری کھوئی ہوئی میراث ہے جس کی حفاظت ڈاکٹر ولیم بیل جیسے لوگ 137 برس سے کر رہے ہیں تو پھر ہم مومن ابن مومن کیوں کہلاتے ہیں؟ ڈاکٹر ولیم بیل کی یہ بوتلیں یہ سوال اگلے 85 برسوں تک نبی اکرم کی امت سے پوچھتی رہیں گی‘ ہے کوئی سچا عاشق رسول جس کے پاس اس کا جواب ہو؟

Javed Chaudhry
Javed Chaudhry
Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Naeem Chaudhry
Previous Post پیرس : مودی، شریف گٹھ جوڑ پاکستان کی سالمیت اور بقا کیلئے خطرہ ہے۔ نعیم چوھدری
Next Post کوبرا ایفیکٹ

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.