yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کون سی حقیقی تبدیلی ؟؟؟

Yes 2 Webmaster January 30, 2016 1 min read
Change
Share this:
Change
Change

تحریر: رشید احمد نعیم
وزیراعظم جناب میاں نواز شریف اور وفاقی وزراء اکثر دعویٰ کرتے ہیں کہ ملک میں اب حقیقی تبدیلی آچکی ہے اور پاکستان خوشحالی و ترقی کے سفر پر گامزن ہے مگر میرا سوال یہ ہے کہ کون سی حقیقی تبدیلی آگئی ہے ذراعوام کو بھی بتایا جائے ۔کیا ملک میں بے روزگاری ختم ہو گئی ہے ؟؟؟کیا مہنگائی دم توڑگئی ہے؟؟؟کیا دہشت گردی اپنی موت آپ مر گئی ہے؟؟؟کیا اقربا پروری اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے؟؟؟کیا رشوت کا گرم بازار ٹھنڈا ہو گیا ہے؟؟؟کیا امن و امان کی صورت حال بہتر ہو گئی ہے؟؟؟کیا لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند ہو چکا ہے؟؟؟کیا انصاف اور میرٹ کا قتلِ عام کرنے والوں کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے؟؟؟کیا امدادی پیکج کے نام پر کسانوں کو دی گئی خیرات سے ان کی ٹوٹی ہوئی کمر سیدھی ہو گئی ہے؟؟؟کیا سرمایہ داروں نے غریب کا معاشی قتلِ عام بند کر دیا ہے؟؟؟کیا وزیروں، مشیروں،ارکان اسمبلی اور حکومتی چہیتوںکے اللو ں تللوں پر قومی وسائل کا بے دریغ استعمال روک دیا گیا ہے؟؟؟کیا تھانہ کلچر تبدیل ہو گیا ہے؟؟؟کیا پولیس کی آمرانہ سوچ میں کوئی کمی آ گئی ہے؟؟؟کیا ترقیاتی کاموں میں کمیشن مافیا ابدی نیند سو گیا ہے؟؟؟کیا بھتہ خور قانونی شکنجے میںآگئے ہیں ؟؟؟کیا سٹریٹ کرائم کی شرح صفر ہو گئی ہے؟؟؟

کیا عوامی نمائندو ں اور غریب عوام کے درمیان رابطے کے فقدان کا پہاڑ زمین بوس ہو گیا ہے؟؟؟اگر جواب ہاںمیں ہے تو کسی ایک چیز کی نشاندہی کر دیں جو تبدیل ہوئی ہے اور اگر جواب نفی میں ہے تو خدا کے لیے عوام کو بے و قوف بنانے کا سلسلہ بند کر دیں کیونکہ تبدیلی آئی ہے یقینا آئی ہے مگر جو تبدیلی آئی ہے عوام کے لیے نہیں وہ رسہ گیروں ،سرمایہ داروں ،ذخیرہ اندوزوں،ڈاکوئوں،چوروں،بدمعاشوں،راہزنوں،قانون شکنوںاور لٹیروںکے لیے آئی ہے جس سے وہ بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیںامن و امان کی صورت حال یہ ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیںمعمار ان ِقوم کو پرسکون اور محفوظ ماحول کی فراہمی کی بجائے ان پر تعلیم کے دروازے بند کر دئیے ہیں، پٹرولیم مصنوعات پر مصنوعی ٹیکسوں کے ذریعے عوام کی جیبوںپر ڈاکہ زنی کا ارتکاب کرتے ہوئے لوٹ مار کا قانونی بازار گرم کر رکھا ہے مہنگائی اور بے روز گاری اس انتہا کو پہنچ چکی ہے کہ ایک اخباری رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں نائب قاصد کی ملازمت کے حصول کے لیے جو درخواستیں جمع ہوئی ہیں ان میں بی ۔اے اور ایم اے پاس امیدواروں کی بھاری تعداد ہے بجلی کے بل ادا کرنے کی بجائے لوگ خود کشی کرنے کر ترجیح دے رہے ہیں پی ائی اے کے ملازمین نے دفاتر کی تالا بندی کر رکھی ہے جبکہ اساتذہ جیسا مقدس اور قابل احترام طبقہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہے ۔

غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لیے جسم وجاں کا رشتہ برقرار رکھنا دشوار ہو چکا ہے لاقانونیت انتہا کو پہنچ چکی ہے رشوت کے بغیر کسی مسئلے کا حل دیوانے کے خواب کے مترادف ہے عوام کی آنکھیں ترقیاتی کاموں کو دیکھنے کے لیے ترس رہی ہیں مگر عوامی نمائندے یوں غیب ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ معلوم نہیں کہ آپ خود فریبی کا شکار ہیںیاڈرامہ بازی کر کے عوام کو بے و قوف بنا رہے ہیں ۔حضرت عمر فاروق نے فرمایا ِکہ” اگر فرات کے کنارے ایک کتا بھی بھوک سے مر گیا تو اس کا ذمہ دا ر عمر ہو گا”مگر یہاں تو صورت حال یہ ہے کہ کہیںقانون کے رکھوالوں کے ہاتھوںماوراے عدالت قتل عام ہو رہا ہے تو کہیںآپ کی بے حسی اور لا پرواہی کی وجہ سے شہری دہشت گردی کی بھینٹ چڑہ رہے ہیں حالت یہ ہے کہ گھر سے نکلنے کے بعد کسی کو یقین نہیں ہوتا کہ وہ خیریت سے گھر پہنچ پائے گا یا نہیں ان حالات میں آپ کس تبدیلی کی بات کرتے ہیں کس خوشحالی کا ذکر کرتے ہیں؟

کہاں ہے وہ تبدیلی ؟؟؟کہاں ہے وہ خوشحالی ؟؟؟کہاںہے وہ ترقی جس کا آپ راگ الاپتے ہیں ؟؟؟خدا ر ا بند کریںیہ فریب زدہ بیانات اور غلط بیانی ۔اپنے آپ کو دھوکے میں رکھنے یا عوام کو اندھیرے میں رکھنے کی بجائے ملک و ملت اور وطن عزیز کی خوشحالی و ترقی کے لیے یکسوئی و ایمانداری سے کام کریں ورنہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے
.رشید احمد نعیم صدر الیکڑونک میڈیا حبیب آ باد پتوکی

Rasheed Ahmad Naeem
Rasheed Ahmad Naeem

تحریر: رشید احمد نعیم
35103-0406892-7
03014033622
rasheed03014033622@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post ایرانی ڈرون نےخلیج میں امریکی بحری بیڑے کی تصاویر بنائیں
Next Post اسرائیل اور ایران بہت جلدسی ٹی بی ٹی کی توثیق کر دیں گے

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.