yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی مثبت رپورٹ

MH Kazmi January 27, 2017 1 min read
Transparency International's positive report by Assad Ullah Ghalib on today
Share this:

دنیا بھر میں کرپشن کی صورت حال کے بارے میں غیر ملکی ادارہ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اپنی جائزہ رپوٹس مرتب کرتا رہتا ہے، نئے سال کی جو رپورٹ جاری کی گئی ہے، اس کے مطابق پاکستان میں کرپشن خوری کی لت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اگرچہ یہ رپورٹ ایک مجموعی تاثر کی بنا پر مرتب کی جاتی ہے اور اسے تحقیقی معیار کی رپورٹ نہیں کہا جا سکتا مگر اس ادارے کی ساکھ ایسی ہے کہ ا س کی رپورٹوں پر اعتبار کیا جاتا ہے اور انہیں کبھی کسی نے چیلنج بھی نہیں کیا۔
یہ رپورٹ ایک ایسے وقت پر شائع ہوئی ہے جب پاکستان ہی نہیں، دنیا بھر میں پانامہ کا ہنگامہ برپا ہے اور کرپشن کو سکہ رائج الوقت سمجھا جا رہا ہے، اس کے باوجود اس رپورٹ کو پاکستان کے تناظر میں حوصلہ افزا خیال کیا جا رہا ہے۔ جہاں تک پانامہ کا قصہ ہے تو یہ ماضی کی بات ہے اور ابھی تک بات الزامات سے آگے نہیں بڑھی، سپریم کورٹ تمام فریقوں کے وکلا سے ایک ہی استدعا کر رہی ہے کہ کوئی ثبوت بھی تو پیش کرو، محض سنی سنائی باتوں پر فیصلہ تو نہیں کیا جا سکتا۔
دیکھا جائے تو پچھلے چند برسوں میں ملک کے اندر کرپشن کا وہ کھیل نہیں ہو رہا جو زرداری یا اس سے پہلے مشرف دور میں دیکھنے کو ملا، تب مشہور تھا کہ ہر کوئی ایک کروڑ ڈالر کی دیہاڑی لگا رہا ہے اور وزرا تھیلے بھر بھر کے لوٹ مار کی کمائی بیرون ملک لے جا رہے تھے۔
ملک میں ان دنوں میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے، ان میں مال بنایا جا سکتا ہے مگر میاں شہباز شریف ایک سے زائد مرتبہ واضح کر چکے ہیں کہ صر ف اورنج ٹرین کے منصوبے کے لئے انہوں نے چینی حکومت سے کہا کہ وہ اس کی بڈنگ کریں گے، چین نے ہر چند اعتراض کیا کہ اسٹیٹ ٹو اسٹیٹ منصوبوں کی بڈنگ نہیںکی جاتی مگر شہباز شریف نے انہیں قائل کیا کہ وہ ہر معاملے کو شفاف رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے اصرار پر بڈنگ تو ہو گئی مگر اس کے بعد بھی شہباز شریف نے فرمائش کر دی کہ انہیں یہ قیمت بھی منظور نہیں، اس میں مزید کمی کی جائے، چینی حکومت نے پھر کہا کہ ایک تو بڈنگ ہی نہیں ہو سکتی تھی، اوپر سے آپ سب سے کم نرخ بھی منظور کرنے کو تیار نہیں ہیں، بہرحالی چینیوں کو شہباز شریف کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے، اصل میں شہباز شریف کی کوشش یہ تھی کہ ایک تو یہ سودا ٹرانسپیرنٹ رہے، دوسرے ملک کو جس قدر مالی فائدہ پہنچایا جائے، اس کی کوشش کر لی جانی چاہئے، وزیراعظم کئی بار اپنی تقریروں میں بتا چکے ہیں کہ ان کی حکومت نے مختلف منصوبوںکے معاملات طے کرتے ہوئے پاکستان کو کتنے ارب کا فائدہ پہنچایا، ظاہر ہے ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو وہ چینیوں کو بھی مال کمانے کی کھلی چھٹی دیتا اور اپنی جیب بھی بھر لیتا مگر بظاہر نواز شریف اور شہباز شریف نے ایسا نہیں کیا۔
ایک زمانہ تھا جب ملک میں ایک حکمران کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہا جاتا تھا، پھر ایک دور آیا کہ اسی کا نام مسٹر ساٹھ پرسنٹ پڑ گیا۔ میڈیا میں غیر ملکی محلات اور سوئس اکاﺅنٹوں کے چرچے ہونے لگے۔ مگر یہ سب وائٹ کالر کرائم تھا جسے عدالتوں میں ثابت نہیںکیا جا سکتا تھا، چنانچہ پاکستان کو لوٹنے والوں نے اپنے اوپر ہاتھ نہ ڈالنے دیا۔
ایف بی آر ٹیکس اکٹھا کرنے والا ادارہ ہے مگر اس کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق تاجروں اور صنعتکاروں نے اربوں کے ٹیکس چوری کئے ہیں اور یہ حرام کی دولت بیرونی ملکوں میں جمع کرا دی ہے۔
موجودہ وزیر خزانہ اسحق ڈار کوشش کر رہے ہیں کہ ایسے عالمی معاہدوں میں شرکت کی جائے جن کی بدولت غیر ملکی بنکوں سے معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔ وہ او ای سی ڈی کے معاہدے میں شامل ہو چکے ہیں اور اب اس سے آگے کا کام جاری ہے کہ جو لوگ ٹیکس چوری کرتے ہیں، ان پر ہاتھ ڈالا جا سکے، وزیر خزانہ نے مجھے بتایا ہے کہ بہت جلد وہ ایسے ایک عالمی معاہدے پر دستخط کرنے جائیں گے۔
حکومت کرپشن اور لوٹ مار کے خاتمے میں کس قدر سنجیدہ ہے، اس کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ برطانوی حکومت نے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بند کر دیا ہے، حکومت پاکستان نے اس امر پر شدید احتجاج کیا ہے اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے معلومات مانگ لی ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی پولیس نے الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر بے اندازہ نقدی برآمد کی تھی، اس پر کچھ عرصہ تحقیقات کا ڈرامہ رچایا گیا، کوئی عام آدمی ہوتا تو اب تک جیل کی ہوا کھا رہا ہوتا مگر الطاف حسین کے ساتھ حکومت برطانیہ کے نرم رویئے سے ثابت ہوتا ہے کہ دیگر ممالک کھلی لوٹ مار کی کس قدر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ان دنوں پاکستان کے حکمرانوں کے خلاف ایک ہنگامہ برپا ہے لیکن اگر ان حکمرانوں کا دامن صاف نہ ہوتا تو وہ دوسرے چوروں کے پیچھے کیوں یوں ہاتھ دھو کر پڑتے، میاں شہباز شریف تو ریکارڈ پر ہیں کہ وہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کی ایک ایک پائی واپس لائیں گے اور انہیں لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے، ایسی باتیں وہی کہہ سکتا ہے جو خود شیشے کے گھر میں نہ بیٹھا ہو۔
ان دنوں عمومی طور پر کسی کے ہونٹوں پر کرپشن کی نئی کہانی نہیں، عام دفتروں اور تھانے کچہریوں کا تو وہی برا حال ہے مگر حکومت کی اعلیٰ ترین سطح پر نہ تو ٹھیکے فروخت ہوتے ہیں، نہ نوکریاں بیچنے کی خبریں سننے کو ملتی ہیں، حکومت کا فرض ہے کہ وہ محکمہ انٹی کرپشن، ایف آئی اے ا ور نیب کو چوکس کرے اور انہیں بڑی حد تک خود مختاری بھی دے تاکہ وہ کسی اعلیٰ شخصیت کو شکنجے میں لینا چاہیں تو اس کی رہائی کے لئے اوپر سے سفارشیں نہ آئیں، نہ دباﺅ ڈالا جائے۔ میاں شہباز شریف نے تو بیکری کیس میں اپنے داماد کی گرفتاری بھی ڈلوا دی تھی۔ اگر یہی سلوک دوسرے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ روا رکھا جائے اور ارکان اسمبلی کو بھی کوئی ڈھیل نہ دی جائے تو بتدریج کرپشن کو نچلی سطح پر بھی حرف غلط کی طرح مٹایا جا سکتا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
"High Jump Of President Trump" by Assar Chouhan on today
Previous Post “صدر ٹرمپ کی ہائی جمپ”
Next Post ٹرمپ کے عہدہ صدارت کا آغاز
Trump starts of the presidency designation by Zaheer Akhter Baideri on today

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.