yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

ایک ملاقات پیرس میں سفیر پاکستان جناب غالب اقبال کیساتھ

Yes 1 Webmaster January 8, 2015 1 min read
Mumtaz Malik
Share this:
Mumtaz Malik
Mumtaz Malik

تحریر : ممتاز ملک

26 دسمبر 2014 بروز جمعہ کی صبح مجھے اپنی پیاری دوست اور نامور ڈینش رائٹر محترمہ صدف مرزا صاحبہ کیساتھ پیرس میں پاکستانی ایمبیسی جانا تھا جہاں ہمارا سفیر پاکستان جناب غالب اقبال صاحب کیساتھ ملاقات کا وقت طے تھا ۔ ہم لوگ وقت مقررہ پر وہاں پہنچے ۔ مرکزی گیٹ پر اپنا تعارف کرواتے ہوئے ہم جب عمارت کے صدردروازے سے اندر داخل ہوئے تو آن ڈیوٹی آفیسر نے خوشدلی سے ہمیں خوش آمدید کہا ، اور سیکٹری صاحبہ کو فون پر ہمارے آنے کی اطلاع دی ۔ سیکٹری صاحبہ نے خود نیچے کی راہداری میں آ کر ہمیں مسکرا کر خوش آمدید کہا اور ہمیں اپنے ساتھ اوپر کی منزل پر لے کر آئیں۔

اب ہمیں ایک ویٹنگ روم میں سفیر صاحب کے پریس اتاشی جناب طاہر صاحب نے خوش آمدید کہا اور سفیر صاحب کو ہمارے آنے کی اطلاع دی ۔ ٹھیک مقررہ وقت پر ہمیں جناب غالب صاحب نے اپنے آفس کےکمرے کا دروازہ کھول کر ویلکم کیا اور اپنے آفس روم میں آنے کی دعوت دی ۔ ملاقات کے آغاز میں ہم نے اپنا تعارف پیش کیا اور اپنی دوست کو بھی متعارف کروایا ۔ اس کے بعد باتوں کا سلسلہ چلنے سے پہلے انہوں نے اپنے ملازم سے چائے لانے کا کہا۔

باتوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔ اس میں کئی معاملوں پر بات ہوئی جس میں فرانس میں اردو پر ہونے والا کام ، کمیونٹی میں آپس کے تعلقات ، بچوں کی پرورش پر ان کے اثرات ، پاکستانی مردوں کا اپنے گھروں کی خواتین کو اپنے ساتھ باہر کے معاملات میں شامل کرنےسے گریز ، فرنچ زبان کے سیکھنے میں پاکستانیوں کی زیادہ گرمجوشی نہ ہونا ، یہاں کے بچوں کو یہاں کی سیاست اور دفتری کاموں کی جانب رغبت دلانا ، مخیر حضرات کو فرانس میں اس جانب متوجہ کرنا کہ وہ یہاں پر اردو زبان میں ڈرائیونگ سکولوں کے قیام کے لیئے کوششیں کریں اور اس میں سرمایہ کاری کریں

۔ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اس بات کی ترغیب دی جائے کہ وہ ہفتے میں ایک دوگھبنٹے نکال کر مختلف اداروں ، مساجد یا کمیونٹی سینٹرز میں فرنچ زبان سکھانے کا بیڑا اٹھائیں کیوں کہ جب وہ خود اچھی اردو بھی بول سکیں گے تو زیادہ آسانی کےساتھ فرانسیسی زبان کی گرائمر بھی دوسروں کو سکھا سکیں گے ۔ اس کے علاوہ یہاں کے موسمی حالات میں اکثر ڈاکٹر خطرناک بیماریوں سے بچنے کے لیئے سوئمنگ کا مشورہ دیتے ہیں لیکن یہاں خواتین کے الگ سوئمنگ پول نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر سکتیں۔

اگر پاکستانی اس میں بھی اپنا پیسہ لگائیں اور مناسب فیس رکھیں تو یہ بھی بہت اچھا کاروبار ہی نہیں بھلائی بھی ہو گی۔ اس کے علاوہ کئی سالوں سے سننے کے باوجود آج تک یہاں کسی پاکستانی نے اردو ریڈیو چینل کھولنے کا کوئی کام نہیں کیا جب کہ یہاں پر دوسرے ممالک کے لوگوں نے بے تحاشا ریڈیو چینلز بنا رکھے ہیں۔ جنہیں کمیونیٹیز کو تعلیم اور تفریح دینے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔
ان تمام باتوں کے علاوہ ہم نے انہیں اپنے دو شعری مجموعے مدت ہوئی عورت ہوئے اور ” میرے دل کا قلندر بولے “بھی پیش کیئے۔

جب ہم نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ سفیر حضرات کتابیں اور خاص طور پر شاعری کی کتابیں پڑھنے کا شغف بھی رکھتے ہیں یا نہیں ۔ تو غالب اقبال صاحب نے نہایت شگفتگی سے جواب دیا کہ اور لوگ پڑھتے ہیں یا نہیں یہ تو میں نہیں جانتا لیکن ہاں میں ضرور پڑھتا ہوں ۔ ان کا یہ جملہ سن کر ہمیں بہت خوشی ہوئی اور ہم پہلے ہی ان کی نیک نامی سن چکے تھے لیکن ان کی وقت کی پابندی ، کام کی لگن اور ملنے والوں کے ساتھ اتنی فراخدلی سے ملاقات کا وقت دینا ہمیں اور بھی ان کی معترف کر گیا ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جو باتیں انکے ساتھ زیر گفتگو رہیں ۔ ان پر بھی پورا پورا غور کیا جائے گا ۔ اور ان کے توسط سے کمیونٹی کو بھی ان سلسلوں میں فعال اور متحرک کیا جائے گا ۔

تحریر : ممتاز ملک

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Zohaib and Wajih Ahmed
Previous Post پاکستانی نژاد زوہیب نے14 سال کی عمر میں ساؤتھ ہمپٹن یونیورسٹی میں داخلہ لیکر اپنے بھائی کا ریکارڈ توڑ دیا
Next Post صدر مملکت کے دستخط کے بعد فوجی عدالتوں کا قانون نافذ
Mamnoon Hussain

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.