yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بچوں کی دماغی نشوونما

Yes 1 Webmaster January 23, 2016 1 min read
Children
Share this:
Children
Children

تحریر: عاصمہ عزیز
بچے والدین کی زندگی کا محور ہوتے ہیں جن کی کھلکھلاہٹ گھر کے آنگن کو مہکاتی ہے۔ماں باپ کی زندگی ان کے بچوں کے گرد ہی گھومتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ان کا ہنسنا’رونا اور کھلکھلانا والدین کو زندگی کا احساس دلاتا ہے۔اس لئے وہ اپنے بچوں کی صحت اور نشوونما پر خاص توجہ دیتے ہیں۔لیکن اکثر یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ بچوں کی جسمانی صحت اور نشوونما پر توجہ تو دی جاتی ہے لیکن ذہنی اور دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے والدین اور اردگرد کے لوگوں کی طرف سے خاطرخواہ اقدامات نہیں کیے جاتے۔شاید ہم میں سے بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات نقش ہوتی ہے کہ ڈپریشن اور ذہنی دبائو کا شکار صرف نوجوان اور بڑی عمر کے افراد ہی ہوسکتے ہیں۔لیکن یہ تاثر درست نہیں ہے کیونکہ ایک مطالعے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے ذہنی دبائو چھوٹے بچوں کی دماغی نشوونما کو متاثر کرتاہے۔

مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت چھوٹے بچوں میں ڈپریشن اور ذہنی دبائو ان کے ذہن کو بدل کر ان میں ”گرے میٹر”کو متاثر کرسکتا ہے۔گرے میٹر ان ٹشوز کو کہتے ہیںجو دماغی خلیات کو جوڑ کے ان کے درمیان ایسے سگنل کا تبادلہ ممکن بناتے ہیںجو دیکھنے’سننے’ فیصلہ سازی اور جذبات واحساسات جیسے اہم امور کو کنٹرول کرتے ہیں۔گرے میٹر کے متاثرہونے سے بچوں کے اہم افعال متاثرہوسکتے ہیں۔

The human brain
The human brain

جس طرح انسان بیرونی موسم کی تبد یلی کے باعث جسمانی بیماری کا شکار ہوسکتا ہے اسی طرح انسان کا دماغ بھی عمر کی قید کے بغیر بیرونی رویوں اور عوامل سے متاثر ہوتاہے۔جس کے نتیجے میں ڈپریشن ‘ذہنی تنائو اور دیگر دماغی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔اگر دیکھا جائے تو بچے بڑوں کی نسبت تلخ رویوں اور عوامل سے جلد متاثر ہوتے ہیں جن کے نتیجے میں ان کی شخصیت میں بہت سی منفی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔اگر ہم اپنے اردگرد میں نظر دوڑائیں تو اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ والدین کا اپنی مصروفیات کی وجہ سے بچوںکو پیار اور توجہ نہ دینا’بچوں کے درمیان مقابلے اور موازنے کی فضا قائم کرنا’لڑائی جھگڑااور غربت وغیرہ بچوں کی نفسیات پر منفی اثرات ڈالتے ہیں جس سے نہ صرف ان کے دماغ میں واضح تبدیلیاں دیکھی گئیں ہیں بلکہ انکی تعلیمی کارگردگی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کے لئے جہاں انھیں صحیح اور غلط میں فرق بتانا ضروری ہے وہیں حد سے زیادہ روک ٹوک بچوں کو ذہنی دبائو کا شکار بھی کرسکتا ہے۔والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو غیر ضروری روک ٹوک کی بجائے ان کے اور اپنے درمیان دوستانہ فضا قائم کریں۔اس سے نہ صرف بچوں کو والدین کی باتیں با آسانی سمجھ میں آسکیں گیں بلکہ وہ اپنی ہر پریشانی اور الجھن بلا جھجھک کسی دوسرے سے شیئر کرنے کی بجائے اپنے والدین سے کرسکیں گے ۔بچوں کی ذہنی نشوونما کے لئے بھی ضروری ہے کہ گھر کی فضا کوتنائو اور لڑائی جھگڑے سے محفوظ رکھتے ہوئے دوستانہ ماحول قائم کیا جائے کیونکہ اگر گھر میں ان کو پراعتماداور خوف سے پاک ماحول نصیب ہوگا توہی وہ معاشرے کی ایک پراعتماد شخصیت بن کر ابھریں گے۔

تحریر: عاصمہ عزیز

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post کینیا: 10 ہزار سال قبل قتل کئے گئے 27 افراد کی باقیات دریافت
Next Post کینیڈا: خاتون ماڈل کا خطر ناک شارکس کیساتھ فو ٹو شوٹ

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.