yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وسط ایشیا کا سنا سنایا سفرنامہ

MH Kazmi January 20, 2017 1 min read
Told the travelogue of Central Asia by Asad ullah ghalib on today
Share this:

سلیم بٹ کا نام نوائے وقت کے قارئین کے لئے جانا پہچانا ہے، وہ اس اخبار میں باقاعدہ لکھتے رہے ، پھر ان کی سائیکل ریس جو پاکستان کے ایک کونے سے چلتی تھی اوردوسرے کونے تک پہنچتی تھی،ا س کا ڈنکا ہم اپنے ساتھی رپورٹر سید سلطان عارف کی زبانی سنا کرتے تھے۔ ایک وقت آیاکہ شاید سلیم بٹ سائیکل پر چڑھے اور کابل، قندھار سے ہوتے ہوئے دریائے آمو پار کر گئے، آگے وسط ایشیا کی وسعتوںنے انہیں گلے سے لگایا۔ وہ اس علاقے میں نیشنل بنک کے پہلے سربراہ بنے اور شاید ریٹائر منٹ تک وہیں خدمات انجام دیتے رہے، انہوںنے نیشنل بنک آف پاکستان کو نیشنل بنک آف وسط ایشیا میں تبدیل کر دیا، وہ کہتے ہیں کہ کرغیزستان میںبرانچ کھولنے میں انہیں ذرا دقت ہوئی کیونکہ حاکم وقت تو انہیں اجازت دینے پر تلا ہو اتھا مگر بھارتی لابی سخت مخالفت کر رہی تھی، سلطان نے کئی بار سلیم بٹ سے کہا کہ پتہ نہیں بھارتیوںکو الہام ہو جاتاہے کہ تم میرے ساتھ چائے پینے آئے ہو، بس میرے محل سے باہر قدم رکھتے ہو تو بھارتی سفارتکار آن دھمکتے ہیں مگر سلیم بٹ نے ان نا مساعد حالات کا مقابلہ کیا، اور نیشنل بنک کو اس علاقے کا قومی بنک بنا دیا۔
ازبکستان سے میرا پہلا تعارف ایک ا زبک طائفے کے ذریعے ہوا جو الحمرا میں شو کرنے آیا تھا۔ میں سیکورٹی کے حصار کو توڑتے ہوئے ازبک طائفے کے میک اپ روم میں گھسنے کامیاب ہو گیا، ایک خاتون آرٹسٹ سے میںنے سوال کیا ، کیا آ ٓپ مسلمان ہیں ،اس نے جواب میں پوری سورہ فاتحہ فر فر سنا دی، میںنے دو صفحات کا خصوصی ایڈیشن اس طائفے کی کارکردگی پر شائع کیا، اس کا چھپنا تھا کہ ا ٓپا نثار فاطمہ نے دس صفحات کا ایک شکایتی خط میرے مرشد مجید نظامی کولکھ دیا کہ یہ نوائے وقت میں طوائفوں کی پبلسٹی کا نوٹس لیا جائے، میںنے اپنے مرشد کو وہی سوال جواب والی کہانی سنائی ، وہ بھی خوش ہوئے اورا ٓپا نثار فاطمہ کا شکائتی خط بے اثر ثابت ہوا۔ان دنوں کسی وجہ سے آپا جی کے فرزند عزیز احسن اقبال میرے خلاف بولتے رہتے ہیں ۔ کوئی وجہ ہو گی۔
وسط ایشیا ہمیشہ ہمارے خوابوں کی سرزمین رہا، کبھی کوہ قاف کی پریاں یاد آتیں، کبھی یاجوج ماجوج کے لشکر جو قرب قیامت میں پہاڑوں کا سلسلہ چیرتے ہوئے دنیا کی ہر چیز کو لکڑ ہضم پتھر ہضم کی طرح ہڑپ کر لیں گے، روس کے حصے بخرے ہوئے توہم لوگ بہت خوش ہوئے کہ ایک ساتھ نصف درجن نئے مسلمان ملک ہماری برادری کا حصہ بن گئے مگر وہ نام کی حد تک مسلمان تھے، ایک بار گورنر پنجاب جنرل صفدر کے پاس ناشتے پر گیا تو انہوںنے بتایا کہ اسلام کریموف آئے تھے، وہ چلا رہے تھے کہ اپنا قرآن اپنے پاس رکھو ،اسے ہماری ریاستوںمیںمت لائو، پھر ہمارے ادیبوں کے طائفوں کے طائفے ازبکستان جانے لگے، تاشقند، سمر قند ، بخارا کے رنگ رنگیلے سفرنامے لکھے گئے۔ سلیم بٹ ان دنوں وہیں تھے، وہ کہتے ہیں کہ ایک نوجوان صحافی اور مزاح نگار کی قسم کھا سکتا ہوں مگر باقی ادیبوں اور شاعروںنے تو وہاں واہی تباہی مچا رکھی تھی اور ان کی فرمائشیں ختم ہونے میںنہیں آتی تھیں۔
وسط ایشیا اسلامی تہذیب کا مرکز رہا ہے، بخاری شریف یہیں لکھی گئی، سائنس دان، محدث، کیمیا دان، شاعر، فلسفی یہاں پیدا ہوئے۔یہ علم و فضل کا اسی طرح کامرکز تھا جیسا بغداد تھا لیکن اس سے بڑھ کر تھا کہ یہاں تحقیقی کام اور ٹھوس کام زیادہ ہوا۔مگر یہ وسط ایشیا کریملن کی اس خواہش کی تکمیل تلے کچلا گیا کہ کسی طرح بحیرہ عرب کے گرم پانیوں تک پہنچنا ہے۔
گرم پانی تو کریملن کی قسمت میں نہیں لکھا تھا، اسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا پڑا اور وسط ایشاکی ریاستیں بھی آزاد ہو گئیں، یہ کہنے کو آزاد ہیں مگر سلیم بٹ کا مشاہدہ ہے کہ یہ ریاستیں آج بھی کریملن کے نظام تلے سسک رہی ہیں، میاں اپنی بیوی کی جاسوسی پر مامور ہے، بھائی ، اپنی بہن کی جاسوسی کرتا ہے، اس طرح کسی کی مجال نہیں کہ حاکم وقت کے خلاف کوئی شکائت زبان پر لا سکے۔
مگر جبر کے اس نظام کی ایک برکت یہ بھی ہے کہ ان ریاستوں میں کوئی جرم سرزد نہیںہوتا، کسی کو دکان پر تالا لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی، گھر کا دروازہ مقفل نہیں کرنا پڑتا کیونکہ ذرا کسی نے کوئی شرارت کی تواسے ایسی کڑی سزا ملتی ہے کہ اس کی نسلیں توبہ توبہ کر اٹھتی ہیں۔کسی کی مجال نہیں کہ اجنبی کو مہمان کے طور پر گھر میں بستر مہیا کر سکے، تھانے میں بتانا ضروری ہوتا ہے، ورنہ میزبان ا ور مہمان دونوں جیل کی ہوا کھاتے ہیں اور وہ بھی عمر بھر کے لئے، پاکستان کی طرح فری فار آل ماحول کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔آزادی اظہارا ور بنیادی حقوق کے نعروں کی وہاں عیاشی میسر نہیں۔
سلیم بٹ وسط ایشیائی ریاستوں کے انسائیکلو پیڈیا ہیں، ایسی روانی سے ان ریاستوں کے شہروں، قصبوں اور دیہات کے نام لیتے ہیں جیسے وہ بچپن میں وہاں گلی ڈنڈا کھیلتے رہے ہوں ، مگریہ ان کے حافظے ا ور یاد داشت کی خوبی ہے، زبان میں روانی ہے۔ لہجے میں گھن گرج ان کے صحت مند پھیپھڑوں کا ثبوت ہے۔
خالق کائنات نے ان علاقوں کو ہر نعمت سے نواز اہے، بہترین کپاس،معدنیات ، پٹرول اور قدررتی گیس کے ذخائر، ایٹمی میزائلوں کے اڈوں کا جال۔خوش نما مناظر، جنت ارضی کا نمونہ پیش کرتے ہیں۔حسن کی جیسے بارش برسی ہو۔یہ ساری ریاستیں شہریوں کی ویلفیئر کی ذمے دار ہیں، تعلیم ،علاج، روز گار، بس ٹرام،موٹرویز کیا کچھ وہاںنہیں ، سب کچھ ہے اور وافر ہے۔مگر نہیں ہے تو انسا نی آزادی میسر نہیں، وہی کے جی بی والا سخت گیر نظام جہاں تربیت کے ابتدائی مرحلے میں پوچھاجاتا ہے کہ تمہیں اپنا کونسا رشتے دار سب سے زیادہ پیارا لگتا ہے، رنگروٹ جس عزیز کا نام لیتا ہے، افسر کی طرف سے حکم ملتا ہے کہ کل صبح اس کا کٹا ہوا سر پیش کرو۔اس طرح سیکورٹی نظام کو پتھر دل بنا دیا جاتا ہے۔جس میں رشتے ناطوں کی کوئی پہچان نہیں رہتی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ روس سے آزادی ان کے حکمرانوں کو ملی ہے، عوام اسی طرح غلام ہیں ، کوئی حکمران اپنی بیٹی کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو بھی برداشت نہیں کرتا۔
ایسے ماحول میں سلیم بٹ کا حوصلہ ہے کہ کئی برس وہاں گزارا ٓئے، اور کسی جرم میں پکڑے نہیں گئے، ان کے تعلقات وہاں کے حکمرانوں سے براہ راست تھے اور وہ ایک وی آئی پی کا درجہ رکھتے تھے۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ وہ پاکستان کے قومی بنک کے وہاں سربراہ تھے، یہ سلیم بٹ کی انکساری،عاجزی، دوستی، ملنساری اور گھل مل جانے کی عادت تھی جس کے باعث وہاں کے حکمران اور وہاں کی ایلیٹ ان کی گرویدہ ہو گئی تھی۔کم و بیش ان سے 30 برس بعد ملاقات ہوئی مگر ایسے لگتا تھا کہ وہ کہیں گئے ہی نہیں ، یہیں کہیں رہے ہیں ،دل کے آس پاس !خوش باش، سلیم بٹ نے وقت اور فاصلے کی دوریوں کا احساس ہی نہیں ہونے دیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Panama leaks an interesting story by Tayyaba Zai Cheema on today
Previous Post پاناما لیکس ایک دلچسپ کہانی
Next Post پانامہ پیپرز لیکس : حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ’’جنگ‘‘ کے پارلیمانی ماحول پر منفی اثرات
Panama papers leaks: The negative impact of the 'war' between government and PTI on parliamentary environment by Nawaz Raza on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.