yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

برطانوی تھنک ٹینک کے مشورے

Web Editor May 18, 2019 1 min read
Tips of British Think tank
Share this:

Tips of British Think tankپاکستانی معیشت کی بحالی کے لئے سب سے اہم ترین چیز ’’انفاق‘‘ ہے، انفاق کا لفظ ’’ینفق‘‘ سے مشتق ہے، ینفق نیفے کو کہتے ہیں، جس میں چیز ایک طرف ڈالی جائے تو دوسری طرف سے نکل آتی ہے، یعنی انفاق کا مطلب سرمائےکی گردش ہے۔ اِسی گردش کو بڑھانے کے لئے حکومت ایمنسٹی اسکیم لائی ہے۔ اِس اسکیم کی اچھائیوں اور برائیوں کو سمجھنے کے لئے کچھ عجیب و غریب مشورے بڑے اہم ہیں۔ دراصل کل مجھے ڈاکٹر خورشید احمد (سی بی ای) جو ’’ریشنل ایکولٹی برطانیہ‘‘ کے سابق وائس چیئرمین بھی ہیں، اپنے ساتھ ایک برطانوی تھنک ٹینک کے اجلاس میں لے گئے تھے۔ وہاں پر موجود لوگوں نے مجھ سے پاکستان کے متعلق کئی سوالات کیے۔ آخر میں میں نے بھی پوچھ لیا کہ ’’آپ کےخیال میں پاکستان کی معیشت کیسے بہتر ہو سکتی ہے‘‘۔ اُن کے جواب کا خلاصہ یہ تھا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ کرپشن ہے، جیسے ہی کرپشن کا جن بوتل میں بند ہوگا معیشت بہتری کی طرف رواں دواں ہوجائے گی، کرپشن کے خاتمے کے لئے پاکستان کو ایک نئی وزارت کی ضرورت ہے۔ جس کا کام لوگوں کے اثاثوں اور آمدن کا حساب رکھنا ہو۔ جو ہر فیملی کی مالی حیثیت کی مکمل جانچ پڑتال کرے، اُس کی ایک فائل ہو جس میں اُس کے اثاثے اور آمدنی کے ذرائع درج ہوں۔ جو لوگ اپنے اثاثوں کے ذرائع آمدنی ثابت نہ کرسکیں، اُن کے اثاثے بھی قومیا لئے جائیں اور بلیک منی رکھنے کے جرم کی سزا بھی دی جائے۔ اِس کام کا آغاز سرکاری ملازموں سے کیا جائے، سرکاری افسروں، جنرلوں، ججوں اور سیاست دانوں کے اثاثے چیک کئے جائیں، اُس میں یہ بھی دیکھا جائے کہ اُس آمدنی پر ماضی میں ٹیکس ادا کیا گیا یا نہیں۔ جتنے لوگوں کے بیرون ملک اثاثے ہیں اگر وہ اُس کے ذرائع نہیں بتا سکتے یعنی منی لانڈرنگ کر کے سرمایہ باہر منتقل کیا ہے اور ٹیکس نہیں ادا کیا، اُنہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ اگر نئی وزارت قائم کرنا مشکل ہے تو وزارت داخلہ کے تحت ایک نیا محکمہ بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔ ایف آئی اے یا نیب کو بھی اتنی وسعت دی جا سکتی ہے۔ اِس سے فوری طور پر دو فائدے ہونگے۔ پہلا فائدہ تو یہ ہو گا کہ پورے ملک میں جتنے بزنسز ہیں وہ سب ریکارڈ پر آجائیں گے۔ اُن کی تفصیل حکومت کے پاس آجائےگی، ٹیکس وصول کرنا آسان ہوجائے گا۔ دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ تقریباً پچاس فیصد لوگوں کے اثاثوں اور آمدن میں تفاوت کا امکان جس سے ایک بڑی رقم حکومت کو حاصل ہوگی یعنی تمام بلیک منی یک دم حکومت کے پاس آتے ہی وائٹ منی میں تبدیل ہوجائے گی۔

اُس تھنک ٹینک کے ایک ممبر نے اِس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ پاکستان کے سوات اور ریکوڈک میں کم ازکم دو ہزار بلین ڈالر کا سونا موجود ہے، پاکستان اُس طرف کوئی توجہ کیوں نہیں دیتا۔ اُنہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا آسان سا حل بھی بتایا کہ حکومت صرف کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول کرے۔ اُن پر سبسڈی دے۔ اُس کے علاوہ جتنی چیزیں ہیں اُن پر ٹیکس ڈبل کردے۔ سگریٹ پر ٹیکس برطانیہ کی طرح ایک ہزار گنا کردے۔ سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیوں کو بہتر کر کے پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں پر ٹیکس کی شرح کئی گنا کردے۔ جرائم پر سزائوں کے ساتھ جرمانے کی رقم میں سو گنا اضافہ کرے بلکہ کئی جرائم کی سزائیں ختم کر کے اتنا زیادہ جرمانہ رکھ دے جو قابلِ برداشت نہ ہو۔ پورے ملک کی سڑکوں پر کیمرے نصب کر دے ایک تو ٹریفک نظام درست ہوجائے گا، دوسرا ہر ماہ اربوں روپے جرمانے سے جمع ہونگے۔ بائیس گریڈ تک تمام آفیسرز سے سرکاری گاڑیاں واپس لے لے، آفیسرز یا تو اپنی گاڑیاں استعمال کریں یا لوکل ٹرانسپورٹ۔ تمام افسروں سے سرکاری گھر واپس لے لئے جائیں یا تو وہ اپنے گھروں میں رہیں یا کرائے کے گھروں میں۔ برطانیہ میں حکومت نہ تو کسی سرکاری افسر کو گھر فراہم کرتی ہے اور نہ گاڑی۔

بات تھی ’’ٹیکس ایمنسٹی اسکیم‘‘ کی۔ وفاقی کابینہ نے جس کی منظوری دی ہے۔ بظاہر یہ تمام تجاویز اِس اسکیم کے متضاد ہیں مگر حقیقت میں ایسا نہیں۔ مشیرِ خزانہ نے اِس کے متعلق واضح طور پر کہا ہے کہ جو افراد عوامی عہدہ رکھتے ہیں وہ اِس اسکیم سے استفادہ نہیں کر سکتے بلکہ وہ لوگ بھی جو عوامی عہدے رکھنے والوں کے زیر کفالت ہیں۔ یہ اسکیم بے نامی جائیدادوں کو قانون کے دائرے میں لانے کے لئے لائی گئی ہے۔ بلیک منی رکھنے والوں کو آخری موقع دیا گیا ہے۔ بقول مشیر خزانہ جو لوگ اِس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے اُن کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔ ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے یہ بھی کہا ہے کہ بے نامی جائیداد پر کم سے کم سزا پانچ سال ہو گی۔ (ن)لیگ اپنے دورِ اقتدار میں پانچ مرتبہ یہ ایمنسٹی اسکیمیں لا چکی ہے، پاکستان میں پہلی ایمنسٹی اسکیم صدر ایوب نے متعارف کرائی تھی مگر ان اسکیموں سے کوئی بڑا فائدہ نہیں ہوسکا تھا۔ صدر مشرف کی ایمنسٹی اسکیم سے صرف ایک سو پندرہ ارب وائٹ ہوئے تھے اور شاہد خاقان عباسی کی ایمنسٹی اسکیم سے ایک سو چوبیس ارب، جو پاکستان جیسی بڑی معیشت کے لئے اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہیں، اِن اسکیموں کی ناکامی کا اصل سبب یہ ہے کہ جب اسکیم کا دیا ہوا وقت ختم ہوتا ہے تو اُس کے بعد بھی قانون حرکت میں نہیں آتا۔ اب بھی لوگوں کا یہی خیال ہے۔ اگر موجودہ حکومت نے اس اسکیم کے بعد تمام بلیک منی رکھنے والوں کے خلاف سچ مچ کارروائی کی تو شاید پھر کوئی بہتری ممکن ہو، ورنہ نہیں۔ ویسے یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی کہ یہ جو سو ڈیڑھ سو ارب روپے اس اسکیم سے وائٹ ہونا ہیں اُس کی اتنی ضرورت کیوں محسوس کی گئی۔ اس کے بجائے کالے دھن کے خلاف ایمرجنسی کا نفاذ کیوں نہیں کیا گیا۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ یہ کچھ مخصوص لوگوں کو بچانے کے لئے لائی گئی ہے کیونکہ حکومت کالے دھن کے لئے کسی بڑی کارروائی کا پروگرام ترتیب دے چکی ہے اور کچھ لوگ کچھ لوگوں کو بچانا چاہتے ہیں۔ مسئلے کا بس وہی ایک ہی حل ہے ’’انفاق‘‘۔ سرمایہ کی مکمل اور مسلسل گردش۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Saif ali khan announced to return Padma Shri award to the government
Previous Post سیف علی خان نے حکومت کو پدما شری ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا
Next Post دھن راج
Dhan Raj

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.