yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سہ روزہ میچ، گرین کیپس ناکامیوں کا بھوت بھگانے کی پریکٹس کریں گے

MH Kazmi December 8, 2016 1 min read
Three-day match, would drive the practice of Green Cap for ghost failures
Share this:
Three-day match, would drive the practice of Green Cap for ghost failures
Three-day match, would drive the practice of Green Cap for ghost failures

کینز: کرکٹ آسٹریلیاالیون اور پاکستان کے درمیان سہ روزہ وارم اپ میچ جمعرات سے کینز میں شروع ہورہا ہے، گرین کیپس ناکامیوں کے بھوت کو بھگانے کی پریکٹس کریں گے، بیٹسمینوں کو ایکسٹرا باؤنس سے نمٹنے کیلیے ’رٹے‘ ہوئے سبق کا امتحان دینا ہوگا،پنک گیند سے ڈے اینڈ نائٹ مقابلے میں برسبین ٹیسٹ کیلیے خود کو تیار کیا جائے گا۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پوری توجہ صرف پیس بیٹری پرہی مرکوز ہے،انھوں نے کہاکہ فاسٹ بولرز کا سیریز میں کردار کافی اہم ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان میں پنک گیند سے ڈے نائٹ سہ روزہ پریکٹس میچ جمعرات سے کھیلا جائے گا،اس سے گرین کیپس کو 15 دسمبر سے برسبین میں شیڈول سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی تیاری کا موقع ملے گا جو ڈے نائٹ مقابلہ ہی ہے۔ پریکٹس میچ کیلیے میزبان سلیکٹرز کی جانب سے نوجوان اور ایمرجنگ پلیئرز کا انتخاب کیا گیا جنھیں بہت زیادہ تجربہ حاصل نہیں تاہم وہ مختصر وقت میں روشن مستقبل  کی نوید سنا چکے ہیں۔ پاکستان کی توجہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلیے اس واحد موقع کو پوری طرح کارآمد بنانے پر مرکوز ہو گی۔

ان کھلاڑیوں کو ہی میدان میں اتارے جانے کی توقع ہے جوگابا میں میدان سنبھالیں گے۔ حالیہ دورئہ نیوزی لینڈ میں گرین کیپس کی جانب سے ناکامی کا ملبہ موزوں پریکٹس نہ ہونے پر ڈالا گیا تھا تاہم کینز آمد کے بعد سے گرین کیپس کو سیریز کی تیاری کا بھرپور موقع میسر آیا ہے، سہ روزہ میچ میں بھی بارش کا خدشہ ظاہر نہیں کیا گیا۔ کینز میں خاص طور پر بیٹسمین ایکسٹرا باؤنس سے نمٹنے کی اپنی تیاریوں کا ثبوت دیں گے جس کا وہ کیویز کے خلاف سیریز میں مقابلہ نہیں کرپائے تھے، نیٹ پریکٹس میں بیٹسمینوں نے شارٹ پچ بالز کا بھرپور سامنا کیا، اب اس کا امتحان ہوگا۔

دوسری جانب کوچ مکی آرتھر ایک بار پھر تمام امیدیں پیس بیٹری سے ہی باندھے بیٹھے ہیں، انھیں امید ہے کہ وہ مشکلات کا شکار میزبان بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ محمد عامر کے بارے میںانھوں نے کہا کہ اگرچہ ان کی پیس مچل اسٹارک جتنی نہیں مگرگیند پر کنٹرول بہت ہی شاندار ہے،وہ مہارت سے بال کو سوئنگ کرتے اورکافی تیز بھی ہیں، عامر ٹیم کیلیے کافی کارآمد ثابت ہوں گے۔

یاد رہے کہ مکی آرتھر کے ذہن میں بھی ابھی تک لیفٹ آرمر وہاب ریاض کا وہ تباہ کن اسپیل گھوم رہا ہے جس کا سامنا گذشتہ برس ورلڈ کپ میں شین واٹسن نے کیا تھا، اس لیے وہ انھیں پہلے ہی اس ٹور میں اپنا خفیہ ہتھیار قرار دے چکے ہیں۔

کوچ نے کہاکہ ہمارا اٹیک ٹیسٹ کی تمام 20 وکٹیںلینے کی صلاحیت رکھتا ہے، مگر ہمیں بہت سے رنز بنانے کی ضرورت ہو گی اور اسی چیز پر بہت زیادہ محنت بھی کررہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ یہاں کنڈیشنز یکسر ہماری ٹیم کیلیے مخالف ہیں،اگر ان سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کامیاب ہوگئی تو ہمارے پاس کامیابی کا پورا موقع موجود ہوگا، پاکستان کے پاس حیران کن صلاحیتوں سے مالا مال پلیئرز موجود مگر وہ اپنے کمفرٹ زون سے اس وقت باہر ہیں جیساآسٹریلوی پلیئرز بھارت میں ہوتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Old teacher became a threat to the kangaroo cricketers
Previous Post پرانا ’استاد‘ ہی کینگرو کرکٹرز کے لیے خطرہ بن گیا
Next Post بلبلے میں مکان بنا کر رہنے والا عجیب و غریب سمندری جانور
Strange sea animal who making house for lives in bubbles

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.