yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سمندر پر تیرتا دنیا کا پہلا شہر

MH Kazmi January 21, 2017 1 min read
The world's first floating city at sea
Share this:

سان فرانسسکو: ایک امریکی ڈیزائن فرم ’’سی اسٹیڈنگ انسٹی ٹیوٹ‘‘ نے فرنچ پولی نیشیا کی حکومت سے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت جنوبی بحرالکاہل میں سمندر پر تیرتا ہوا دنیا کا پہلا شہر تعمیر کیا جائے گا۔

The world's first floating city at sea
The world’s first floating city at sea

امید ہے کہ اس شہر کی تعمیر 2019 میں شروع کردی جائے گی اور اس کا پہلا مرحلہ تقریباً دس سال میں مکمل ہوگا۔ یہ تو نہیں معلوم کہ اس میں کتنے لوگ رہ سکیں گے لیکن ڈیزائن دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ وہاں کم از کم 10 ہزار افراد کی گنجائش ہوگی جبکہ ابتداء میں وہاں رہائش اختیار کرنے کا خرچہ 27 ہزار ڈالر فی کس بتایا جارہا ہے۔ البتہ مستقل سکونت اختیار کرنے کے بعد یہ اخراجات خاصے کم رہ جائیں گے۔

واضح رہے کہ فرنچ پولی نیشیا، جنوبی بحرالکاہل میں 100 سے زائد جزیروں پر مشتمل ایک ملک ہے جو فرانسیسی حکومت کے زیرانتظام ہے اور جسے عالمی درجہ حرارت بڑھنے کے باعث سطح سمندر میں اضافے سے ڈوبنے کا شدید خطرہ ہے۔ فرنچ پولی نیشیا کی حکومت نے بھی اسی خدشے کے پیش نظر سمندر پر تیرتے ہوئے شہر کے منصوبے میں شراکت پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ وقت سے پہلے ہی اپنی ساری آبادی کو ایسے شہروں میں منتقل کر سکے۔

اس معاہدے کو باضابطہ شکل دینے کے لئے فرنچ پولی نیشیا کی حکومت نے قانون سازی کی تیاری بھی کرلی ہے جس کے تحت اس منصوبے کو ’’ فلوٹنگ آئی لینڈ پروجیکٹ‘‘ (تیرتے جزیرے کا منصوبہ) کا نام دیا گیا ہے۔

اس شہر کو ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے جڑے ہوئے ایسے درجنوں بڑے اور کثیرالمنزلہ بحری جہازوں سے تشبیہ دی جاسکتی ہے جو سمندر پر ساکن حالت میں موجود ہوں۔ سی اسٹیڈنگ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ سمندر پر تیرتا ہوا یہ شہر نہ صرف ڈوبتے ہوئے جزیروں کے باسیوں کو تحفظ فراہم کرے گا بلکہ سیاحوں کے لئے سیر و تفریح کا سامان بھی ہوگا جس سے فرنچ پولی نیشیا کی حکومت خطیر اضافی آمدنی بھی حاصل کرسکے گی۔

بعض ناقدین کا خیال ہے کہ ابھی سے سمندرپرتیرتے ہوئے اس شہر کے بارے میں خوش فہمیاں پالنا درست نہیں کیونکہ فی الحال یہ صرف ایک معاہدے اور ڈیزائن ہی کی شکل میں ہے جبکہ اس خیال کو حقیقت کا روپ دھارنے کے لئے درجنوں چیلنجوں سے گزرنا ہوگا اور کوئی نہیں جانتا کہ ان مشکلات پر قابو پایا جاسکے گا یا نہیں کیونکہ دنیا میں اب تک اس نوعیت کے کسی منصوبے پر عملی کام نہیں کیا گیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Parachinar: Blast in a vegetable market killed twenty people, wounded fifty injured
Previous Post پاراچنار:سبزی منڈی میں دھماکا 20افراد جاں بحق، 50زخمی
Next Post بیلجیئم کی گلوکارہ فیس بک پیج بند ہونے کی فریاد لے کرامریکہ جاپہنچی
Belgian singer reached United States to cry on close the Facebook Page

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.