yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی

Web Editor September 11, 2017 1 min read
The World XI led by Faf du Plessis to reached Lahore
Share this:

8سال بعد پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے کھل گئے، ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ ایئرپورٹ پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹیم کا استقبال کیا۔ آزادی کپ کا پہلا ٹاکرا کل منگل کو ہو گا۔

The World XI led by Faf du Plessis to reached Lahoreورلڈ الیون کی ٹیم کے 13 کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں لاہور پہنچے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ اور سی سی پی او لاہور امین وینس سمیت اعلیٰ حکام نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔

بعد ازاں کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ ورلڈ الیون ٹیم میں شامل 7ممالک کے چمکتے ستارے لاہور پہنچنے پر انتہائی خوش تھے۔ ہوٹل پہنچنے پرورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے لاہور آمد کے ساتھ پاکستانی شائقین کےنام ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر خوشی ہوئی ۔ اینڈی فلاور نے گرم جوشی سے استقبال پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان اچھے میچ ہوں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سیموئل بدری آج شام لاہور پہنچیں گے۔

ورلڈ الیون کا 14رکنی اسکواڈ جو پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے میدان میں اترے گا ان میں کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، عمران طاہر، ٹم پین، جارج بیلی، گرانٹ الییٹ، سیموئل بدری، بین کٹنگ، پال کولنگ وڈ، تمیم اقبال، ڈیرن سیمی اور تھسارا پریرا شامل ہیں۔ ادھر قومی کرکٹ ٹیم کا 16 رکنی اسکواڈ بھی سرفراز احمد کی قیادت میں ورلڈ الیون سے ٹکرانے کے لیے تیار ہے جن میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، عمر امین، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، عامر یامین، محمد عامر، رومان رئیس، عثمان خان اور سہیل خان کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ الیو ن اور پاکستان کے درمیان ہونے والی سیریز کو آزادی کپ کا نام دیا گیا ہے جو 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل ہےاور یہ تینوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 12ستمبر کو ہوگاجبکہ دوسرا میچ 13 ستمبر کو اور تیسرا اور آخری میچ 15 ستمبر کو کھیلا جائےگا ۔ یہ میچز پاکستانی وقت مطابق رات 8 بجے شروع کیے جائیں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
16 years completes of the nine-eleven attacks in USA
Previous Post امریکا میں نائن الیون حملوں کو 16 سال مکمل
Next Post بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا
Indian army martyred 2 more yungster in occupied Kashmir

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.