yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خان صاحب : جان کی امان پاؤں تو عرض کروں : ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی پکی نشستیں خود آپ کے ان بندوں نے بڑی محنت کرکے ہروائی ہیں ۔۔۔۔۔ باخبر صحافی کا سنسنی خیز انکشاف

Web Editor October 19, 2018 1 min read
The well-informed development of the well-known journalist
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) باقی حلقوں کے بارے میں تو میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا مگر صوبائی حلقہ پی پی 222 ملتان بارہ‘ جو تحصیل جلالپور پیروالہ اور شجاعباد پر مشتمل ہے‘ میں ہارنے کے لیے پی ٹی آئی نے بڑی محنت کی۔ ان کی محنت رنگ لائی اور جنرل الیکشن میں جیتی جانے والی
نامور کالم نگار خالد مسعود خان روزنامہ دنیا میں اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔یہ سیٹ پی ٹی آئی بڑے دھوم دھڑکے سے ہار گئی۔ اللہ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا۔ یہاں سے ملک غلام عباس کھاکھی بڑے مارجن سے یعنی تقریباً ساڑھے گیارہ ہزار ووٹوں سے جیتے تھے ۔ ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم نے 47429 اور ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار مہدی عباس لنگاہ نے 35983 ووٹ حاصل کیے۔ ملک عباس کھاکھی حلف بھی نہ اٹھا سکا اور اللہ کو پیار ہو گیا۔ اس کی خالی ہونے والی سیٹ پر اس کی بیوہ شازیہ نرگس کھاکھی پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی امیدوار تھیں۔ خاندان میں باہمی اختلاف ہوا لیکن بعد ازاں اس بات پر اتفاق ہو گیا کہ پی ٹی آئی جسے بھی ٹکٹ دے گی ساری برادری اس کی حمایت کرے گی‘ لیکن ہوا یہ کہ پی ٹی آئی نے مرحوم ایم پی اے غلام عباس کھاکھی کی بیوہ یا بھتیجے کو ٹکٹ دینے کے بجائے صوبائی حلقہ پی پی 221 ملتان گیارہ‘ سے ہارنے والے اپنے امیدوار رانا سہیل احمد نون کو حلقہ پی پی 222 سے ٹکٹ دے دیا۔ تب علاقے کے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پارٹی قیادت کو اس ٹکٹ بارے اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کیا لیکن پارٹی قیادت نے حسب عادت من مانی کی۔
قائدین کو گمان بھی نہ تھا کہ صرف ستاون دن میں حالات اتنے تبدیل ہو سکتے ہیں۔ زمینی حقائق سے قطعاً نابلد لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے سیاسی بزرجمہروں نے علاقے کی سیاست کو سمجھنے والے مخلص دوستوں کے مشوروں اور تجاویز کو جوتے کی نوک پر لکھا اور انتہائی غیر مقبول فیصلہ صادر فرما دیا۔ یہ ٹکٹ دراصل حلقہ این اے 159 ملتان چھ سے منتخب ایم این اے رانا قاسم نون نے دھکے سے اپنے بڑے بھائی رانا سہیل احمد نون کے لیے حاصل کر لیا۔ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ رانا قاسم نون کے پاس کون سی گیدڑ سنگھی ہے کہ انہوں نے نا صرف جنرل الیکشن میں خود این اے 159 کا ٹکٹ حاصل کر لیا‘ بلکہ حلقہ پی پی 221 سے اپنے بھائی رانا سہیل احمد نون کے لیے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ بھی مار لیا۔ رانا قاسم نون اسی حلقہ سے 2016ء کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو بڑا تاریخی قسم کا غچہ دے چکے تھے۔ اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کا منتخب ایم این اے دیوان عاشق نااہل ہوا تو 2016ء میں ضمنی الیکشن ہوا۔ بندہ گھیرنے میں ید طولیٰ رکھنے والے جہانگیر ترین نے 2013ء کے الیکشن میں اسی حلقہ سے (تب یہ حلقہ این اے 153 تھا) دیوان عاشق بخاری سے شکست کھانے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا قاسم نون کو گھیر لیا
اور ہانک کر لاہور لے جا رہے تھے کہ رانا قاسم نون نے عین وقت پر فیصلہ تبدیل کر لیا‘ اور زمان پارک جاتے جاتے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔ رانا قاسم نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر 88593 ووٹ حاصل کئے اور دیوان عاشق بخاری سے محض پانچ ہزار سات سو پانچ ووٹوں سے ہار گئے تھے۔ تب پی ٹی آئی کے ایک ذمہ دار نے غصے میں دانت کچکچاتے ہوئے کہا تھا کہ اس رانا قاسم کو اگلے ایک سو سال تک پی ٹی آئی میں نہ شامل ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی کبھی ٹکٹ دیا جائے گا۔ اس نے ہمیں عین وقت پر دھوکہ دیا ہے۔ تب اس ضمنی الیکشن میں ملک عباس کھاکھی پی ٹی آئی کا امیدوار تھا۔ جب پی ٹی آئی کا زور آیا اور جنوبی پنجاب میں خاص طور پر پی ٹی آئی کی صورتحال بہت ہی بہتر ہو گئی تب اس قومی حلقے کی ٹکٹ پی ٹی آئی کے مفرور امیدوار رانا قاسم نے مار لی۔ ملک عباس کھاکھی کو بمشکل صوبائی ٹکٹ ملی؛ تاہم اس نے اپنی صوبائی سیٹ اچھے خاصے مارجن سے جیت لی۔ ضمنی الیکشن میں سب لوگوں نے کہا کہ اس سیٹ پر کھاکھی مرحوم کے گھرانے سے کسی کو ٹکٹ دے دی جائے مگر اپنے قومی اسمبلی کے حلقے کو مزید مضبوط کرنے کی
خواہش میں مبتلا رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون نے اس سیٹ پر بھی اپنے سگے بھائی کو پی ٹی آئی کی ٹکٹ لے دی۔ اگر پی ٹی آئی ملک غلام عباس کھاکھی کی بیوہ شازیہ کھاکھی کو ٹکٹ دے دیتی تو یہ سیٹ ایک بہت بڑے مارجن سے جیتی جا سکتی تھی۔ اس ضمنی الیکشن میں جیتنے والے امیدوار قاسم خان لنگاہ نے اڑتیس ہزار سے زائد ووٹ لیے۔ وہ آزاد امیدوار تھا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار رانا سہیل نون نے بتیس ہزار کے لگ بھگ ووٹ لیے اور آزاد امیدوار شازیہ کھاکھی نے تیئس ہزار سے زائد ووٹ لیے۔ یعنی شازیہ کھاکھی اور پی ٹی آئی کے امیدوار نے مجموعی طور پر پچپن ہزار ووٹ لیے اور جیتنے والے آزاد امیدوار نے اڑتیس ہزار ووٹ لئے۔ غلام عباس کھاکھی کی وفات کے بعد حلقہ میں پی ٹی آئی اور اس کے مرحوم ایم پی اے کے لیے شدید ہمدردی کے جذبات تھے اور وسائل کی کمی کے باوجود شازیہ کھاکھی اور اس کے بارہ سالہ بیٹے نے یہ الیکشن مہم بڑے مؤثر انداز میں چلائی۔ سارے حلقے میں دوسرے حلقے سے ہارے ہوئے امیدوار کو امپورٹ کرنے کے خلاف بڑی شدت سے منفی جذبات ابھرے اور آزاد امیدوار قاسم عباس خان لنگاہ جیت گیا۔ جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی سے شکست کھانے والا مسلم لیگ ن کا امیدوار مہدی عباس لنگاہ‘ قاسم لنگاہ کا چھوٹا بھائی ہے۔
لنگاہ خاندان اور دیوان اینڈ کمپنی نے اس بار اپنا صوبائی امیدوار بدل لیا اور مہدی عباس کے بجائے اس کے بڑے بھائی قاسم خان لنگاہ کو اپنا امیدوار بنا لیا۔ پی آئی اے سے چند سال قبل ریٹائر ہونے والا قاسم خان لنگاہ اپنے چھوٹے بھائی کی نسبت کہیں زیادہ سیاسی سوجھ بوجھ اور علاقائی برادریوں سے معاملات سلجھانے کا ماہر ہے۔ دوسرے لفظوں میں وہ اس حلقہ سے دوبارہ منتخب ہونے والے مہدی عباس لنگاہ کی نسبت بہتر امیدوار ہے اور مستقبل میں اس حلقے میں اپنے خاندانی اثر و رسوخ، ذاتی تعلقات‘ کہیں بہتر شخصیت‘ مقابلتاً بہت زیادہ Presentable، خوش وضع اور قابل نظر ہونے کے باعث مخالف امیدواروں کے لیے باقاعدہ لوہے کا چنا ثابت ہو سکتا ہے۔ رانا قاسم نون نے حلقہ کو اپنے لیے آسان بنانے کی غرض سے اپنے بڑے بھائی کو اپنے مستقل ونگ کے طور پر حلقہ پی پی 221 سے اٹھا کر اپنے نیچے والے حلقہ پی پی 222 میں لانے کی جو کوشش کی‘ وہ قاسم نون کو بہت مہنگی پڑی اور اس کے طفیل حلقہ پی پی 222 میں مہدی لنگاہ کی جگہ قاسم لنگاہ کی صورت جو نئی شخصیت آئی ہے وہ رانا قاسم کے لیے مستقبل میں ایک مصیبت بن جائے گی کہ اس کا براہ راست اثر قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 159 پر پڑے گا۔
اس حلقہ کے نیچے صوبائی اسمبلی کے دو حلقے پی پی 222 اور پی پی 223 ہیں۔ پی پی 222 میں قاسم لنگاہ ایک بڑے مارجن سے جیت کر آیا ہے‘ دوسری طرف پی پی 223 میں مسلم لیگ ن کی نغمہ مشتاق لانگ پورے ملتان کی بارہ صوبائی نشستوں میں سے مسلم لیگ ن کے جیتنے والے چار ارکان اسمبلی میں شامل ہے۔ قاسم لنگاہ کی سیاست میں آمد اور پہلے ہی الیکشن میں آزاد امیدوار کے طورپر جیتنے کے بعد حلقہ این اے 159 کی سیاست اب قاسم نون کیلئے اتنی بہتر نہیں رہے گی جتنی پہلے تھی اور وہ دیوان عاشق سے ہمیشہ دو اڑھائی ووٹوں کے کلوز مارجن سے ہارتا تھا۔ اب اس حلقے میں صورتحال قطعاً تبدیل ہو جائے گی اور این اے 159کے نیچے پی پی 222میں دیوان گروپ کو اتنی ہی مضبوطی حاصل ہو جائے گی جتنی نغمہ مشتاق والے حلقے میں ہے۔ حلقہ پی پی 222کا یہ الیکشن بڑا مزیدار تھا۔ میں نے الیکشن سے چند روز قبل ایک مقامی ٹی وی چینل پر کہا کہ اس حلقے میں پی ٹی آئی کا امیدوار ہار بھی گیا تو یہ سیٹ پی ٹی آئی کی رہے گی کہ دونوں آزاد امیدواروں میں سے کوئی بھی جیت گیا‘ پی ٹی آئی میں آ جائے گا اور میرا اب بھی یہی مؤقف ہے۔ حالانکہ ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ کی قیادت نے مقامی مسلم لیگی قیادت کو قاسم لنگاہ کو مسلم لیگ ن میں لانے کا ٹاسک دیا ہے‘ مگر یہ کاوشیں لاحاصل رہیں گی۔ قاسم لنگاہ، نغمہ مشتاق اور دیوان عاشق بخاری کا بیٹا (دیوان عاشق خود تا عمر نااہل قرار پا چکا ہے) اگلا الیکشن کس پارٹی سے لڑتے ہیں یہ کہنا مشکل ہے کہ شجاعباد اور جلالپور پیروالہ کی سیاست بارے کچھ کہنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بارے کچھ کہنا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Do not miss Abba's grief here, but ..
Previous Post ابا جی کا غم یہاں نہ مناؤ بلکہ۔۔۔ نرگس اور میگھا کے بعد فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کو اپنی جگتوں کے نشانے پر رکھ لیا
Next Post کنوارا پن جانچنے کے لیے کیا جانیوالا “ٹوفنگر ٹیسٹ “:آج بھی اہم ترین اسلامی ملک میں نافذ وہ قانون جس نے ہزاروں نوجوان لڑکیوں کی زندگیاں تباہ کردیں
The law enforced by the destruction of thousands of young girls

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.