yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی

MH Kazmi December 24, 2016 1 min read
The victory of PML N in Local body elections by Asad ullah ghalib on today
Share this:

یہ کہنا غلط ہو گا کہ بلدیاتی الیکشن میں حکمران پارٹی کے امیدواروں کو ہی کامیابی ملتی ہے۔

مودوہ حکومت ٹیکنیکل طور پر اب جانے والی ہے، پانچ سال کی ٹرم کا بیشتر عرصہ بیت چکاا ور صرف ڈیڑھ برس کا عرصہ باقی ہے۔ اس لحاظ سے حکمرانی والا تاثر دل کو لگتا نہیں۔
تو پھر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ضلعی انتخابات میں بھاری اکثریت کیوں حاصل ہوئی۔اس کی کئی ایک وجوہات ہیں جو سمجھ میں بھی آتی ہیں۔بڑی وجہ تو یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنی گزری ٹرم میں ایسے کام کئے ہیں جو ووٹوں کی ٹوکری بھرنے کا سبب بنے۔
ویسے میاںنواز شریف نے کہا ہے کہ اگر دھرنے کی رکاوٹیں درپیش نہ ہوتیں تو وہ بجلی کی کمی کا مسئلہ اب تک حل کر چکے ہوتے اور یہ جو دو چار گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، اس سے بھی نجات مل چکی ہوتی۔
اور کیا بڑا کام کیا ہے ا س حکومت نے جو اس کی بلدیاتی کامیابی کا سبب بن گیا۔یہ کام ہے دہشت گردی کے خاتمے کا۔ ملک میں اب وہ حالات نہیں ہیں جو حکومت کے آغاز پر درپیش تھے۔ کہ ایک روز میں پانچ چھ دھماکے اور خود کش وارداتیں ، اس میں شک نہیں کہ دہشت گردہی کے خاتمے میں مسلح افواج نے مرکزی کردارا دا کیا ہے مگر یہی مسلح افواج جنرل مشرف اور صدر زرداری کو بھی میسر تھیں ۔ ان کے دور میں مسلح افواج سے کام نہ لیا جاسکا، میاں نواز شریف کے دور میں خاص طور پر آرمی پبلک اسکول کے سنگین اور المناک سانحے کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنا، اور ضرب عضب کے لئے قومی اتفاق رائے تشکیل پایا۔ مسلح افواج کوئی ایسی جنگ نہیں جیت سکتیں جس میں عوام اس کی پشت پر نہ ہوں، میاںنواز شریف نے پاکستانی عوام کو بہر حال ملکی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا کر دیا۔
وزیر داخلہ دو مرتبہ یہ واضح کر چکے ہیں کہ ضرب عضب کاا ٓغاز مکمل مشاورت سے ہوا اور یہ تاثر غلط ہے کہ فوج نے اپنے طور پر یہ آپریشن شروع کر دیا، چودھری نثار کا کہنا ہے کہ ضرب عضب کے لئے ایک تاریخ بھی مقرر کی گئی مگر بعد میں اسی روز افغانستان میں الیکشن شروع ہو گئے تو کسی غلط فہمی سے بچنے کے لئے نئی تاریخ طے کی گئی، یوں حکومت اور فوج نے یہ کام باہمی مشاورت سے شروع کیا ۔خدا کا شکر ہے کہ یہ آپریشن کامیاب ہوا، پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کی قربانیاں رنگ لائیں، ایف سی، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے بھی اپنا کردار ادا کیا اور یوں آج کا پاکستان دو ہزار تیرہ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔
اور یہ بھولنے نہ پائیں کہ سی پیک پر پیش رفت نے اس حکومت کی واہ واہ میں اضافہ کیا ہے۔سی پیک کے روٹ پر ٹرکوں کا پہلا تجارتی قافلہ سفر کر چکا ہے اور یہ سارا سامان بحری جہازوں کے ذریعے گوادر سے دنیا کی مختلف مارکیٹوں کو روانہ بھی کر دیا گیا، اس طرح سی پیک کی بسم اللہ ہو گئی ہے۔سی پیک کے لئے نواز شریف ا ور شہباز شریف نے چین کے بیسیوں دورے کئے، مذاکرات پر مذاکرات ہوئے اور پھر چینی صدر کی پاکستان میں آمد پر یہ تمام معاہدے رو بہ عمل آ گئے، چین کی اس مالی معاونت نے حکومت کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں۔ اور یہ سب کچھ ووٹروں کی آنکھوں سے اوجھل نہیں ہے۔
دوسری طرف اکیلے اسحق ڈار نے محیرالعقول کام کردکھایا ہے، ایک وقت تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ سر پہ منڈلا رہا تھا اور آج اللہ کا کرم ہے کہ پاکستان کے خزانے میں اٹھارہ ارب ڈالر کا زر مبادلہ جمع ہے۔یہی نہیں پاکستان نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ قارئین کو یاد ہو گا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے وعدہ کیا تھا کہ جس رزق سے ا ٓتی ہو پرواز میںکوتاہی ،ا س سے نجات حاصل کریں گے۔ اور یہ معجزہ ہو گیا۔ یہ وعدہ ایفا کر کے اسحاق ڈار نے اپنی جماعت کی کامیابی کی ضمانت فراہم کر دی ۔
حکومت نے بڑی حد تک سیاسی سوجھ بوجھ اور دور اندیشی کا بھی مظاہرہ کیا، ایک طرف اس نے میثاق جمہوریت سے پیپلز پارٹی کو نیوٹرلائز کئے رکھا ، دوسری طرف اس نے تحریک انصاف کے دھرنوں، لانگ مارچوںا ور لاک ڈاﺅن پر اپنے اوسان خطا نہیں ہونے دیئے، میاںنواز شریف ویسے بھی مضبوط اعصاب کے مالک ہونے کی شہرت رکھتے ہیں، انہوںنے طویل سیاسی سفر میں بہت کچھ سیکھا اورا س تجربے کو بروئے کار لانے میں ان کی مہارت قابل ستائش ہے۔ایک تحریک انصاف کو چھوڑ کر سبھی سیاسی مذہبی جماعتیں ان کی ہاں میں ہاں ملا رہی ہیں ۔ اور جمہوریت کو بچانے کے لئے تو تحریک انصاف بھی ان کے ساتھ ہے۔حتی کہ بھارت کے ساتھ تعلقات پر بھی سبھی جماتیں مسلم لیگ ن کی ہم نوا ہیںا ور اب تو فوج کے ایک ا علی کمانڈر نے بھی کہہ دیا ہے کہ بھارت دشمنی چھوڑے اور سی پیک کا حصہ بن کر تجارتی ثمرات سے بہرہ مند ہو۔
ایک مسئلہ ایساضرور ہے جس نے ھکومت کوپریشان کر رکھا ہے ، وہ ہے پانامہ لیکس ۔ اس پر حکومت کی ابتدائی گھبراہٹ غیر ضروری تھی، کیونکہ پانامہ لیکس میں ایک تو نواز شریف کا اپنانام نہیں تھا، دوسرے اس میں پاکستان کے ہزاروں اور دنیا بھر کے لاکھوں افراد کے نام شامل کئے گئے ہیں ، تیسرے پانامہ لیکس ثبوت نہیں الزامات ہیں، انہیں جب تک کسی عدالت میں ثابت نہیں کیا جاتا ،، ان کی حیثیت الزامات کی رہے گی ا ور یہ نکتہ اب حکومت کی سمجھ میں آ گیا ہے اور وہ گھبراہٹ سے چھٹکارہ پا کر سکون سے بقایا ٹرم گزارنے کا تہیہ کر چکی ہے، حکومت کے اسی اعتماد نے اسے بلدیاتی اداروںمیں بھاری کامیابی دلوانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
خدا خدا کر کے بلدیاتی اداروں کا ڈھانچہ مکمل ہوا ، اب کرنے کا کام یہ ہے کہ تمام صوبے ان اداروں کو وہ اختیارات دیںجو دنیا بھر کے جمہوری نظام میں مقامی حکومتوں کو حاصل ہیں۔منتخب حکومتوں کو یہ داغ دھونا چاہئے کہ یہ ادارے صرف ایوب خان، ضیا الحق اور مشرف کی فوجی حکومتوں میں ہی اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔موجودہ جمہوری سیٹ اپ کو اگر مکمل شکل اختیار کرنی ہے تو اختیارات کے ارتکاز کو ختم کر کے بلدیاتی حکومتوں کو عوامی ترقی اور بھلائی کے فرائض سونپے جائیں۔یہ کام ہو جائے تو جمہوریت اور مضبوط ہو گی ۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Senate Overall performance is better than the National Assembly by Nawaz Raza on today
Previous Post سینٹ کی مجموعی کارکردگی قومی اسمبلی سے بہتر رہی
Next Post ”زرداری ، پیپلز پارٹی اپنے ہاتھوں میں لے لیں!“
"Zardari, PPP take in your hands!" by Asar Chauhan on today

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.