yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

گردوں میں پتھری کی علامات اور وجوہات

MH Kazmi March 10, 2017 1 min read
THE, THINGS, THAT, MATTERS, TO, KIDNEYS, BUT, WE. USE, DAILY
Share this:

دنیا بھر میں گردوں کے امراض سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

یہ دن ہر سال مارچ کی دوسری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔گردوں کے مختلف امراض میں سے ایک پتھری بن جانا ہے جو کافی عام ہے اور دنیا بھر میں ہر 11 میں سے ایک شخص کو اپنی زندگی میں گردوں کی پتھری کا سامنا ہوتا ہے اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو 50 فیصد امکانات اس بات کے ہیں کہ آپ کو ایک بار پھر اس عارضے کا سامنا ہوسکتا ہے۔گردوں میں پتھری ایک تکلیف دہ مرض ہوتا ہے جس کا علاج بھی آسان نہیں ہوتا کیونکہ وہ دوبارہ بھی بن سکتی ہے۔گردوں میں پتھری کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسا پانی کم پینا، خاندان میں اس کے مریضوں کی موجودگی، مخصوص غذائیں خاص طور پر زیادہ نمک اور کیلشیئم والے کھانے، موٹاپا، ذیابیطس، پیٹ کے امراض اور سرجری وغیرہ۔گردے کی پتھری پیشاب کی نالی کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتی ہے اور وہاں سے ان کا نکلنا کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔

عام طور پر اس سے کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوتا، درد کش ادویات اور بہت زیادہ پانی پینا معمولی پتھری کو نکانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے تاہم اگر وہ پیشاب کی نالی میں پھنس جائے یا پیچیدگیوں کا باعث بنے تو پھر سرجری کروانا پڑتی ہے۔اس حوالے سے آپ کا معالج زیادہ بہتر مشورہ دے سکتا ہے اور پتھری نکل جانے کے بعد اس کے دوبارہ ابھرنے کو روکنے کے لیے اقدامات کے لیے اقدامات تجویز کرسکتا ہے۔تاہم اس سے بچاﺅ کے لیے اگر لوگ غذائی عادات کا خیال رکھیں تو کافی حد تک مدد مل سکتی ہے۔برطانیہ کے محکمہ صحت این ایچ سی کی سفارشات کے مطابق صحت مند وزن کو برقرار رکھنا، غذا میں بہت زیادہ نمک سے گریز، پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال اور دیگر مشروبات پر پانی کو ترجیح دینا پتھری سے بچاﺅ میں مدد دیتا ہے۔

تاہم اس کی علامات کیا ہوتی ہے ؟

درحقیقت آغاز میں تو اس کی علامات سامنے نہیں آتیں تاہم گردوں میں حرکت کرنے یا پیشاب کی نالی میں جانے کے بعد یہ علامات سامنے آتی ہیں۔پسلیوں کے نیچے سائیڈ اور پیچھے کی جانب بہت شدید درد۔ایسا درد جو پیٹ سے نیچے جاتا ہو محسوس ہو۔ایسا درد جس کی لہریں اور ارتعاش شدت سے محسوس ہو۔پیشاب کرتے ہوئے تکلیف ہونا۔گلابی، سرخ یا براﺅن پیشاب۔بدبو دار پیشاب۔بار بار پیشاب کا آنا۔عام معمول سے ہٹ کر پیشاب کا آنا۔بخار اور سردی لگنا۔پیشاب کی مقدار کم ہوجانا۔

ڈاکٹر کو کب دکھانا چاہئے؟

اگر تو اوپر دی گئی علامات میں سے کوئی نظر آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے تاہم درج ذیل میں دی جانے والی علامات سامنے آنے پر فوری طبی امداد حاصل کریں۔اتنا شدید درد ہونا جس کے باعث ساکت بیٹھنا یا کسی پوزیشن پر لیٹنا ناممکن ہوجائے۔ایسا درد جس کے ساتھ سر چکرائے اور الٹی ہو۔بخار اور سردی کے ساتھ گردوں کے مقام پر درد ہونا۔پیشاب میں خون آنا۔پیشانہ کرنے میں مشکل کا سامنا۔اب وہ وجوہات بھی جان لیں جو گردوں میں پتھری کا تشکیل کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔دنیا بھر میں ہر 11 میں سے ایک شخص کو اپنی زندگی میں گردوں کی پتھری کا سامنا ہوتا ہے اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو 50 فیصد امکانات اس بات کے ہیں کہ آپ کو ایک بار پھر اس عارضے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

بہت کم کیلشیئم

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اگرچہ عام طور پر گردوں میں پتھری کیلشیئم سے ہی بنتی ہے مگر اپنی غذا سے اس جز کو ترک کردینا کوئی عقلمندی نہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق جو لوگ زیادہ کیلشیئم کا استعمال کرتے ہیں ان میں اس عارضے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ہاورڈ میڈیکل اسکول نے مطابق اگر غذا میں کیلشیئم کی کمی ہوگی تو ایک دوسرا کیمیکل کیلشیئم کے ساتھ مل کر گردوں میں پتھری کی تشکیل کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

نمکین غذا

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

نمک کے بہت زیادہ استعمال سے ہونے والے دیگر مسائل کو دیکھا جائے تو گردوں میں پتھری کا امکان ممکنہ طور پر سب سے آخر میں ہوگا۔ مگر جب غذا میں نمک کا استعمال زیادہ ہوتا ہے تو زیادہ مقدار میں کیلشیئم آپ کے گردوں میں اکھٹی ہونے لگتی ہے جس سے گردوں میں پتھری کی تشکیل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر تو آپ بلڈ پریشر سے محفوظ ہیں تو روزانہ 2300 ملی گرام نمک کا استعمال ٹھیک ہے تاہم بلڈ پریشر کی صورت میں یہ مقدار 1500 ملی گرام سے کم ہونی چاہئے۔

ترش پھلوں کا کم استعمال

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اگر آپ کو یاد نہیں کہ آپ نے آخری بار لیموں یا مالٹے کو کب کھایا تھا تو اس کو اپنا معمول بنانے پر غور کریں۔ لیموں، مالٹے اور گریپ فروٹ سمیت ایسے ہی دیگر پھلوں میں ایک جز سٹریٹ پایا جاتا ہے جو کہ گردوں کی پتھری کا خطرہ کم کرتا ہے۔ طبی ماہرین کا تو مشورہ ہے کہ لیموں کا پانی میں استعمال روزانہ کرنا جسم میں پتھری کا باعث بننے والے کیمیکلز کی تعداد میں کمی کرتا ہے۔

بہت زیادہ گوشت

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

بہت زیادہ مرغی اور سرخ گوشت کا استعمال بھی پتھری کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق سبزیوں اور مچھلی کھانے والوں میں گردوں کی پتھری کا امکان ایسے افراد کے مقابلے میں 30 سے 50 فیصد کم ہوتا ہے جو روزانہ سو گرام گوشت کھاتے ہیں۔

سافٹ ڈرنک کا ایک کین

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

طبی ماہرین کے مطابق جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دینا گردوں کی پتھری سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے کیونکہ پانی پتھری کا باعث بننے والے اجزاءکو جمع نہیں ہونے دیتا۔ مگر سافٹ ڈرنک یا میٹھے مشروبات کا استعمال یعنی صرف ایک کین بھی اس تکلیف دہ پتھری کی تشکیل کا خطرہ 23 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ ماہرین کے خیال میں ان مشروبات میں موجود چینی گردوں میں پتھری کا باعث بننے والے کیمیکلز کے اجتماع کا باعث بنتی ہے۔

جینیاتی اثر

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اگر تو آپ کے والد یا والدہ میں سے کسی کو گردوں میں پتھری کی شکایت رہ چکی ہے تو یہ خطرہ پھر آپ میں بھی موجود ہے۔ اس کی وجہ ایک خاندان کی غذائی عادات مشترکہ ہونا ہے جبکہ جنیاتی اثرات بھی بالکل ذیابیطس یا موٹاپے کی طرح اولاد پر مرتب ہوتے ہیں۔

آنتوں کے امراض

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اگر تو آپ آنتوں کے امراض کا شکا ہوچکے ہیں تو گردوں میں پتھری کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آنتوں کے امراض کے نتیجے میں لوگوں کو اکثر ہیضہ کا مرض لاحق ہوجاتا ہے جس سے ان کے جسم کے اندر پانی کی کمی ہوجاتی ہے اور اس کے نتیجے میں پتھری کا باعث بننے والے کیمیکلز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

پیشاب کی نالی میں انفیکشن

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اگر آپ اکثر اس انفیکشن کا شکار ہوتے ہین تو ایک گردوں میں پتھری کی ایک ممکنہ علامت بھی ہوسکتی ہے۔ درحقیقت گردوں میں جمع ہونے والی تمام پتھریاں درد کا باعث نہیں بنتی بلکہ یہ جسم میں بغیر کسی توجہ کے گزر جاتی ہے۔ مگر ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ پتھری آپ کی پیشاب کی نالی میں رک کر اسے متاثر کرے جس کے نتیجے میں انفیکشن ہوجاتا ہے، لہذا ایسا ہونے کی صورت میں پہلی فرصت میں ڈاکٹر کا رخ کریں۔

قبض کی ادویات کا زیادہ استعمال

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

ایک طبی تحقیق کے مطابق قبض کی ادویات کا زیادہ استعمال لوگوں کی بھوک کم کرتا ہے جبکہ اس سے جسم کی نیوٹریشن اور ادویات کو جذب کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے جس سے عدم توازن پیدا ہوتا ہے اور گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ادویات کا زیادہ استعمال لوگوں میںپانی کی کمی کا بھی باعث بنتا ہے جس سے بھی پتھری کی تکلیف اٹھانی پڑسکتی ہے۔

آدھے سر کے درد کی ادویات

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

مائیگرین یا آدھے سر کے درد کے لیے اگر بہت زیادہ ادویات استعمال کرتے ہیں تو گردوں میں پتھری کے لیے بھی تیار رہنا چاہئے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ادویات میں شامل اجزاءپیشاب کی نالی میں ہائیڈورجن کے لیول کو بڑھادیتے ہیں جو آگے بڑھ کر گردوں میں پتھری کی تشکیل کی صورت میں سامنے آسکتی ہے۔

آپ کا جسمانی وزن

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

موٹاپے کی شکار خواتین میں پتھری کا خطرہ اپنی دبلی پتلی ساتھیوں کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ طبی ماہرین اس حوالے سے پریقین تو نہیں مگر انہیں شبہ ہے کہ اضافی وزن کے نتیجے میں پیشاب کی نالی میں تبدیلیاں آتی ہیں جس سے پتھری کی تشکیل کا عمل آسان ہوجاتا ہے۔

موٹاپے سے نجات کے لیے سرجری

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

یہ بات تو ٹھیک ہے کہ موٹاپا پتھری کا خطرہ بڑھاتا ہے مگر اس سے نجات کے لیے سرجری بھی اس سے نجات نہیں دلاتا۔ طبی ماہرین کے مطابق اس سرجری سے گزرنے کے بعد لوگ اپنی غذا میں موجود کیلشیئم کو زیادہ جذب نہیں کرپاتے جس کے نتیجے میں وہ آکسلیٹ نامی کیمیکل کے ساتھ پیشاب کی نالی میں جمع ہونے لگتا ہے اور پتھری بننے لگتی ہے۔ اگر تو آپ نے سرجری کرائی ہے تو اپنے ڈاکٹر سے اس خطرے سے بچاﺅ کے لیے رجوع کریں یا زیادہ پانی پیئے، گوشت اور نمک کا کم استعمال کریں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
WET, PANTIES, LIVING, DEAD BODIES, AND, MOLANA, DIESEL, AND, NOW, PHATEECHAR
Previous Post گیلی شلوار، زندہ لاشیں، مولانا ڈیزل، اور اب ‘پھٹیچر’
Next Post دریائے سندھ کی تہذیب سے متعلق نئے انکشافات
NEW, RESEARCH, CAME, OUT, ABOUT, MOIN, JODARO

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.