yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اور نامور سیاستدان کو تاحیات نااہل کردیا

Web Editor August 13, 2018 1 min read
The Supreme Court of Pakistan lifetime disqualified to another prominent politician
Share this:

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جی ڈی اے کے امیدوار میر شاہ نواز کی نااہلی کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں تاحیات نااہل قرار دے دیا۔نجی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں میر شاہنواز کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ میر شاہ نواز کے وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ الیکشن ٹربیونل نے اثاثے چھپانے پر میر شاہ نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے اور سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے بھی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن سے نااہل قرار دے دیا ہے، اس لئے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا ہے، درخواست پر نظر ثانی کی جائے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ سمجھتے ہیں جج ان پڑھ ہیں انہیں کچھ پتہ نہیں، ہائی کورٹ نے جو فیصلہ کیا درست کیا، اس طرح کے آدمی کو ہم بالکل ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں، میر شاہ نواز کو ہمیشہ کے لیے نااہل کررہے ہیں۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ناقابل عمل باتوں پر بحث نہ کریں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ میر شاہ نواز نے 34 دکانوں کی اِنکم اثاثوں میں ظاہر نہیں کی۔ سلمان اکرم راجہ نے مؤقف پیش کیا کہ دکانیں ہندو کمیونٹی کو دے رکھی ہیں کوئی آمدن نہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ میر شاہنواز نے 403 ایکڑ پر83 ہزار 480 روپے ٹیکس دیا، اگر ایک ہزار روپے فی ایکڑ بھی آمدن لگائیں تو آمدن کہاں پہنچتی ہے؟۔ عدالت نے میر شاہ نواز کو وقت ضائع کرنے پر پچاس ہزار جرمانہ کر دیا تاہم سلمان اکرم راجہ کے معافی مانگنے پر جرمانہ معاف کردیا گیا۔واضح رہے کہ سے امیدوار میر شاہنواز تالپور پی ایس 27 سے گرینڈ ڈیموکریٹک کی جانب سے امیدوار تھے اور الیکشن ٹربیونل نے اثاثے چھپانے پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے، جس کے خلاف میر شاہنواز نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں اپیل دائر کی تاہم سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے بھی ان کی اپیل مسترد کردی تھی، میر شاہنواز نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔دوسری جانب نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے بلاول ہاؤس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کریں گے اور اگر بیرونی دیوار نہیں گرائی گئیں تو قانونی کارروائی کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمارا جھگڑا ہی کرپشن کے خلاف ہے، کرپشن کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے، اپنی پارٹی کے کسی شخص کے خلاف کسی نے ثبوت دیئے تو میں کارروائی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ احتساب اور شفافیت کو مکمل کیا جائے، عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی کوشش ہے اور کوشش ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں، مراد علی شاہ کو کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ اپنا پروگرام شیئر کروں گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Will stand your position those who give us abuses
Previous Post ہمیں گالیاں دینے والے اپنا موقف دینگے
Next Post Create a new filter on requests against the proposals of Nawaz, Mary and Safdar
Create a new filter on requests against the proposals of Nawaz, Mary and Safdar

Related Posts

What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.