yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سپریم کورٹ نے ملزم شاہ حسین کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی

Web Editor June 14, 2018 1 min read
The Supreme Court directed the accused Shah Hussain to submit one lakh rupees fleet
Share this:

لاہور: سپریم کورٹ نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملے کے مقدمے کے ملزم کی بریت کےخلاف اپیل کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلیا اور ملزم شاہ حسین کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

The Supreme Court directed the accused Shah Hussain to submit one lakh rupees fleetسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے خدیجہ صدیقی کی اپیل پر سماعت کی جس میں ہائی کورٹ کے ملزم شاہ حسین کو بری کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیاتھا ۔سماعت کے دوران خدیجہ صدیقی اور ملزم شاہ حسین اپنے اپنے وکلا کے ساتھ پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ کیا وجہ تھی کہ خدیجہ صدیقی اور اس کی چھوٹی بہن نے پوری دنیا چھوڑ کر ملزم شاہ حسین پر الزام لگایا۔ بینچ کے استفسار پر بتایا گیا ہے خدیجہ صدیقی اور شاہ حسین دونوں ہی قانون کے طالبعلم ہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نشاندہی کی کہ وقوعہ دن کے وقت ہوا، رات ہوتی تو شک کی گنجائش باقی تھی۔سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ابتدائی سماعت کے بعد اپیل باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی اس کے ساتھ ہی ملزم شاہ حسین کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی اور قرار دیا کہ اپیل پر مزید کارروائی موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کو مئی 2016 میں اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے چھریوں کے وار کرکے لہولہان کردیا تھا لیکن ملزم بااثر ہونے کے باعث آزاد گھومتا رہا۔ معاملہ میڈیا پر آیا تو چیف جسٹس ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا جس کے نتیجے میں ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم ملزم شاہ حسین کو 4 جون کو لاہور ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر چیف جسٹس نے ملزم کی رہائی کا نوٹس لیا تھا۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دُہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دُہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کےآغاز پر عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دُہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ غیر ملکی شہریت والے افسران سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے، ہم دُہری شہریت والے افراد کی تعداد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، ہم یہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ قانون بناسکیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Reject the petition for general elections of 2018
Previous Post 2018 کے عام انتخابات رکوانے کی درخواست مسترد
Next Post فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف ائی اے) نے گردوں کی غیر قانونی خریدو فروخت کی اطلاعات پر ایک نجی اسپتال پر چھاپہ مار کر غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف ڈاکٹروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
Federal Investigation Agency Faisalabad raid on a private hospital to caught red handed by doctors busy in illegal implanting notices of illegal sale and purchase of kidneys

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.